فوڈ ڈیلیوری پلیٹ فارم میں خامی، جاپانی شہری نے لاکھوں کا کھانا مفت کھالیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
جاپان میں ایک شہری نے فوڈ ڈیلیوری پلیٹ فارم میں خامی کو استعمال کرتے ہوئے لاکھوں روپے کا مفت کھانا کھا لیا۔
ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق جاپان کے شہر ناگویا سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ شخص نے Demae-can نامی پلیٹ فارم میں موجود خامی کو استعمال کرتے ہوئے ری فنڈ پالیسی کا غلط کرتے ہوئے 24 ہزار ڈالر (67 لاکھ 46 ہزار پاکستانی روپے) مالیت کا کھانا کھا لیا۔
ٹاکویا ہگاشیموٹو نامی شخص پلیٹ فارم پر آرڈر دیتے اور کھانا موصول ہونے کے باوجود کھانا نہ ملنے کی شکایت کرتے تاکہ ری فنڈ کو بچا سکیں۔ دو سال کے عرصے میں انہوں نے 1095 آرڈر حاصل کیے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹاکویا (جو کہ برسوں سے بے روزگار ہیں) مہنگے کھانے آرڈر کرتے تھے۔ انہوں نے Demae-can پر 124 جعلی ناموں سے آرڈر کیے جو غلط پتوں سے رجسٹر ہوئے تھے۔
جعلی اکاؤنٹس کے لیے وہ جعلی معلومات والے پری پیڈ موبائل فون کارڈز خریدتے اور استعمال کے فوری بعد کینسل کر دیتے تھے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پلیٹ فارم
پڑھیں:
’پاکستان آئیڈل‘ نے زندگی یکسر تبدیل کر دی: رومیسہ طارق
پاکستان آئیڈل کے ٹاپ 16میں شامل لاہور کی رومیسہ طارق نے کہا ہے کہ پاکستان آئیڈل نے زندگی یکسر تبدیل کر دی ہے، لوگ اَب ہر جگہ مجھے پہچاننے لگے ہیں، میں نے میوزک نہیں سیکھا بلکہ مجھے گانے سن کر بہن نے مشورہ دیا کہ مزید گاتی رہو۔
نجی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے رومیسہ طارق کا کہنا ہے کہ میری پرفارمنس کے دوران گایا گیا گیت’ لونگ گواچا‘ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس نے مجھے ملک بھر میں مقبول بنا دیا۔
رومیسہ طارق نے یونیورسٹی آف لندن سے بزنس میں گریجویشن کر رکھی ہے، انہوں نے مزید بتایا کہ میں دوستوں کے ساتھ کھانا کھا رہی تھی جب معلوم ہوا کہ میری گائیکی وائرل ہو چکی ہے۔
فارغ اوقات میں رومیسہ گٹار بجا کر پریکٹس کرتی ہیں، گلوکاری کے ساتھ وہ ایک کامیاب سوشل میڈیا انفلوئنسر بھی ہیں، دوستوں کے ساتھ ویڈیوز بنانا اور باہر کھانا کھانا اُن کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔
رومیسہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ ہمارا تعلق پٹھان فیملی سے ہے جہاں گانا گانا معیوب سمجھا جاتا ہے، لیکن میں بیٹی کے خوابوں کے راستے میں کسی رکاوٹ کو نہیں آنے دوں گی۔
رومیسہ طارق نے کہا کہ بیک اسٹیج تمام اُمیدوار ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں، ماحول دوستانہ ہے، آنے والے راؤنڈز میں کامیابی کے لیے انہوں نے ووٹنگ کی ذمے داری دوستوں کی ایک طویل فہرست کو سونپ دی ہے اور وہ سخت مقابلے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔