پاکستان کا پہلا اے آئی پر مبنی لرننگ پلیٹ فارم، نوجوانوں کیلئے امید کی کرن
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
پاکستان کے ڈیجیٹل تعلیمی منظرنامے میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر معروف ماہر تعلیم و صنعتکار شکیل احمد میر نے HopeToSkills.com کا باضابطہ آغاز کر دیا۔ یہ ملک کا پہلا مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی لرننگ پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد ویژن پاکستان 2030 کے تحت ایک کروڑ نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔
افتتاحی تقریب میں ٹیکنالوجی اور تعلیم کے ماہرین نے شرکت کی، جبکہ تقریب کو سوشل میڈیا پر براہِ راست نشر کیا گیا۔ اے آئی ماہر عرفان ملک اور ڈیٹا سائنٹسٹ ڈاکٹر شیراز نے پلیٹ فارم کی جدید خصوصیات پر روشنی ڈالی۔
شکیل احمد میر نے کہا کہ، “HopeToSkills صرف ایک پلیٹ فارم نہیں بلکہ ایک تحریک ہے، جس کا مقصد تعلیم تک مساوی رسائی اور نوجوانوں کو عالمی معیار کی مہارتوں سے بااختیار بنانا ہے۔”
اے آئی پر مبنی ذاتی تعلیم: ہر طالب علم کے اندازِ سیکھنے کے مطابق مواد۔
اسمارٹ ڈیش بورڈ: کارکردگی کا حقیقی وقت میں تجزیہ۔
ویڈیوز میں کوئزز اور اسیسمنٹس: سیکھنے کے دوران فوری جانچ۔
اسکالرشپ پروگرامز: پسماندہ علاقوں کے طلباء کے لیے مالی معاونت۔
کریئر اور فری لانسنگ کورسز: خود مختار روزگار کے مواقع۔
یہ منصوبہ پاکستان میں تعلیم کی عدم مساوات، ڈیجیٹل مہارتوں کی کمی، اور جغرافیائی رکاوٹوں کو کم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ عرفان ملک اور ڈاکٹر شیراز کے مطابق، HopeToSkills روایتی نصاب اور جدید مارکیٹ کی ضروریات کے درمیان خلا کو پُر کرے گا۔
ابتدائی صارفین نے اس پلیٹ فارم کو “گیم چینجر” قرار دیا ہے جو تعلیم اور روزگار دونوں میں نئی راہیں کھولتا ہے۔
HopeToSkills.
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ذریعہ: WE News
پڑھیں:
پاکستان قازقستان افواج کی مشترکہ مشق ’دوستاریم-5‘ چراٹ میں جاری
پاکستان اور قازقستان کی افواج کے درمیان مشترکہ انسدادِ دہشتگردی مشق ’دوستاریم5‘ اسپیشل آپریشنز اسکول چرات میں جاری ہے۔
مزید پڑھیں: بلوچستان میں امن کی کوششیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبا سے گفتگو
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق 13 سے 24 اکتوبر تک جاری رہے گی، جس میں پاک فوج کے ایس ایس جی اور قازق اسپیشل فورسز کے دستے شریک ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارتوں کو نکھارنا اور دوست ممالک کے عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
مزید پڑھیں: ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ
شریک دستے ایک دوسرے کے تجربات اور مہارتوں سے استفادہ کے لیے پُرعزم ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
’دوستاریم-5‘ آئی ایس پی آر پاکستان قازقستان