پاکستان اور سعودی عرب شعبہ صحت میں تعاون بڑھانے پر متفق
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان اور سعودی عرب کا فارماسیوٹیکل شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہواہے۔ سعودی وزیر صحت نے مصطفی کمال کی صحت کے شعبے میں جاری خدمات کو بھی سراہاہے۔ وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال کی سعودی عرب کے وزیر صحت فہد بن عبدالرحمن الجلاجل سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں صحت کے شعبے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سعودی عرب کے تاریخی اور مضبوط تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے عوام کے دل ایک دوسرے کیلیے دھڑکتے ہیں۔ صحت کا شعبہ ہماری اولین ترجیح ہے اور صحت کے شعبے میں ایک دوسرے کے تجربات استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔ملاقات میں پاکستان کے ہیلتھ سیکٹر میں سعودی سرمایہ کاری کے وسیع امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سعودی وزیر خزانہ سے ملاقات
فائل فوٹووزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں سعودی وزیر خزانہ محمد عبداللّٰه عبدالعزيز الجدعان سے ملاقات کی۔
وزیر خزانہ نے ملاقات کے دوران پاکستان میں نجی سرمایہ کاری کے فروغ پر بات کی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سعودی ہم منصب کو قومی ائیر لائن اور ہوائی اڈوں کی نجکاری پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان میں انفراسٹرکچر منصوبوں کے لیے سعودی حمایت کی خواہش کا اظہار کیا۔