اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر برائے صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ تاریخی اور مضبوط تعلقات ہیں ، دونوں ملکوں کے عوام کے دل ایک دوسرے کےلئے دھڑکتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےمصر کے دارالحکومت قاہرہ میں سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمٰن الجلاجل سے ملاقات کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

دونوں رہنمائوں نے پاکستان کے ہیلتھ سیکٹر میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری کے وسیع امکانات بارے تبادلہ خیال کیا اور فارماسیوٹیکل شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ۔ سعودی وزیرِ صحت فہد بن عبدالرحمٰن الجلاجل نے مصطفیٰ کمال کی صحت کے شعبے میں جاری خدمات کو سراہا۔مصطفی کمال نے کہا کہ صحت کا شعبہ ہماری اولین ترجیح ہے،اس شعبے میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں ۔\932.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

وزیر پٹرولیم کا دورہ‘ روس کے ساتھ تیل‘ گیس میں تعاون بڑھانے کا عزم

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے روس کا دورہ کیا۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور روس نے تیل‘ گیس اور منرلز شعبوں میں تعاون بڑھانے کا عزم کیا۔ علی پرویز ملک نے سینٹ پیٹرز برگ انٹر نیشنل گیس فورم میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

متعلقہ مضامین

  • بنگلہ دیش اور پاکستان کا لیبر سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • ڈبلیو ایچ او کا اجلاس، مصطفیٰ کمال کا گلوبل پولیو ایریڈیکیشن کے شراکت داروں کو خراجِ تحسین
  • وزیرخزانہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، سرمایہ کاری اور نجکاری کے امور پرگفتگو
  • پاکستان اور سعودی عرب کا فارماسیوٹیکل شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سعودی ہم منصب سے ملاقات،تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری پر گفتگو
  • وزیر خزانہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری پر گفتگو
  • پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل سرمایہ کاری اور اسٹارٹ اپس میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • دبئی میں جائٹیکس کا انعقاد، پاکستان اور امارات میں ڈیجیٹل تعاون کے فروغ پر اتفاق
  • وزیر پٹرولیم کا دورہ‘ روس کے ساتھ تیل‘ گیس میں تعاون بڑھانے کا عزم