دبئی اسلامی کمپلائنٹ ڈیجیٹل سپلائی چین فنانس پلیٹ فارم متعارف ہو گیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان کے نمایاں اسلامی بینکوں میں سے ایک ،دبئی اسلامی بینک پاکستان لمیٹڈ (DIBPL) نیپاکستان کے معروف ڈیجیٹل سپلائی چین فنانس پلیٹ فارم)Fauree Tech(فوری ٹیک (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے ملک کاپہلا شریعہ کمپلائنٹ ملٹی پراڈکٹ ڈیجیٹل سپلائیچین فنانس (DSCF) پلیٹ فارم متعارف کرا دیا ہے۔اس حوالے سے معاہدے کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں دونوں اداروں کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔دبئی اسلامی بینک کی نمائندگی چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب محمد علی گل فراز، ہیڈ آف کارپوریٹ اینڈ انویسٹمنٹ بینکنگ جناب مجاہد زبیری، اور چیف ڈیجیٹل آفیسر جناب ذکا الرحمن نے کی جبکہ فوری ٹیک کی جانب سے چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب اظہر تصدق، ڈائریکٹر اینڈ چیف بزنس آفیسر جناب صہیبڈار، اور ہیڈ آف پراجیکٹس جناب اعزاز وسیمموجود تھے۔اس اشتراک کے ذریعے دبئی اسلامی بینک اور فوری ٹیک اسلامی اصولوں پر مبنی سپلائی چین فنانس کے جدید حل متعارف کرائیں گے، جن میں تجارہ فنانس اور ایکسپورٹ فنانس اسکیم (EFS) برائے بالواسطہ برآمدکنندگان شامل ہیں۔ یہ پلیٹ فارم کارپورٹس، سپلائرز اور ڈسٹری بیوٹرز کو شریعہ اصولوں اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ضوابط کے مطابق تیز، شفاف اور مکمل ڈیجیٹل فنانسنگ حل فراہم کرے گا۔یہ اسٹریٹجک اشتراک پاکستان کی حقیقی معیشت کو مضبوط بنائے گا اور ایس ایم ایز، برآمدکنندگان اور سپلائرز کو جدید اسلامیمالیاتی حل فراہم کرے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسلامی بینک دبئی اسلامی ا فیسر جناب پلیٹ فارم
پڑھیں:
پاکستان کی بیوٹی انڈسٹری نے عالمی مارکیٹ میں جگہ بنا لی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی بیوٹی اور ویلنَس(Wellness) مصنوعات بنانے والی کمپنیاں اس سال دبئی میں ہونے والی خطے کی سب سے بڑی نمائش بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ 2025 میں بھرپور انداز میں شرکت کرنے جا رہی ہیں۔ یہ عالمی سطح کی نمائش 27 سے 29 اکتوبر تک دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں منعقد ہوگی۔
یہ نمائش، جو اب اپنے 29ویں ایڈیشن میں داخل ہو رہی ہے، دنیا بھر کے بیوٹی پروفیشنلز کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم بن چکی ہے، جہاں تقریباً 75 ہزار سے زائد وزیٹرز اور 2 ہزار 400 سے زیادہ نمائش کنندگان شریک ہوں گے۔ اس ایونٹ کو پاکستانی برآمد کنندگان، مینوفیکچررز اور ڈسٹری بیوٹرز کے لیے ایک سنہری موقع قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ یہاں انہیں نہ صرف بین الاقوامی خریداروں سے براہِ راست ملاقات کا موقع ملے گا بلکہ نئی مارکیٹس میں داخلے اور کاروباری تعلقات بڑھانے کے امکانات بھی پیدا ہوں گے۔
رواں سال پاکستان کی 40 کمپنیاں اپنی مصنوعات کے ساتھ بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ میں حصہ لے رہی ہیں، جو ملک کی بیوٹی انڈسٹری کی تاریخ کی سب سے نمایاں شرکتوں میں سے ایک ہے۔ ان میں سے 16 کمپنیاں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کی معاونت سے پاکستان پویلین میں نمائندگی کریں گی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کی بیوٹی اور ویلنَس مصنوعات عالمی سطح پر تیزی سے اپنی جگہ بنا رہی ہیں، اور دبئی جیسے بین الاقوامی تجارتی مرکز میں ان کی موجودگی ملکی برآمدات میں اضافے اور صنعت کی ترقی کے لیے ایک مثبت پیشرفت ہے۔