پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب، آرمی چیف مہمان خصوصی
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں لانگ کورس، ٹیکنیکل کورس، لیڈی کیڈٹ کورس اور اینٹی گریٹڈ کورس مکمل کرنے والوں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب جاری ہے۔پی ایم اے کاکول میں 152 ویں لانگ کورس، 37 ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس، 71 ویں اینٹی گریٹٹ کورس اور 26 ویں لیڈی کیڈٹ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی شاندار تقریب جاری ہے جس کے مہمان خصوصی فیلڈ مارشل اور آرمی چیف عاصم منیر ہیں۔پاس آؤٹ والوں میں 40 دوست ممالک کے فوجی بھی شامل ہیں جن کا تعلق عراق، مالدیپ، مالی، نیپال، فلسطین، سری لنکا، یمن، نائیجیریا اور بنگلا دیش سے ہے۔فیلڈ مارشل عاصم منیر کی آمد پر حاضرین نے کھڑے ہو کر ان کا شاندار استقبال کیا۔ بعد ازاں مہمان خصوصی فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کیمبرین پیٹرول ٹیم کی عالمی مقابلے میں کامیابی، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مبارکباد
چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں کیمبرین پیٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی پاک فوج کی ٹیم نے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دنیا کے مشکل ترین فوجی مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے پر ٹیم کو مبارکباد دی اور ان کی جسمانی برداشت، جنگی مہارت، سخت تربیت اور شاندار ٹیم ورک کو سراہا۔
انہوں نے کہاکہ یہ کامیابی نہ صرف قوم کے لیے فخر کا باعث ہے بلکہ پاک فوج کے اعلیٰ معیار اور عظمت کی بھی تصدیق کرتی ہے۔
فیلڈ مارشل نے ٹیم کے عزم، محنت اور لگن کو پاک فوج کی اعلیٰ روایات کی عکاسی قرار دیتے ہوئے کہاکہ ایسی مہارت اور ٹیم ورک پیشہ ورانہ اور حربی قابلیت کی بہترین مثال ہے۔
چیف آف آرمی اسٹاف نے مزید کہاکہ محنت، لگن اور ٹیم ورک ہی وہ بنیادی عناصر ہیں جو فوج کو عالمی سطح پر ممتاز بناتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews سید عاصم منیر عالمی مقابلہ فیلڈ مارشل کیمبرین پیٹرول ٹیم مبارکباد وی نیوز