ہم نے وہ کر دکھایا جو ناممکن سمجھا جا رہا تھا، ڈونلڈ ٹرمپ کا اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ ایک نئے تاریخی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، جو نہ صرف اسرائیل بلکہ پوری دنیا کے لیے ایک بڑی کامیابی کی علامت ہے۔
اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسرائیل نے وہ تمام اہداف حاصل کر لیے ہیں جو قوت اور استقامت کے بل پر ممکن تھے۔
صدر ٹرمپ نے زور دیا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ میدانِ جنگ میں حاصل کی گئی کامیابیوں کو خطے میں دیرپا امن اور خوشحالی میں بدلا جائے۔ ان کے مطابق یہ عمل پورے مشرق وسطیٰ کے لیے امن کا راستہ کھول سکتا ہے۔
اپنے خطاب میں ٹرمپ نے ایران کے لیے بھی مثبت اشارے دیے اور کہا کہ دوستی اور تعاون کی پیشکش ہمیشہ موجود رہی ہے۔
انہوں نے یرغمالیوں کی بازیابی کو ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے وہ کام کر دکھایا جو کبھی ناممکن سمجھا جاتا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسرائیل حماس جنگ اسرائیلی پارلیمنٹ امریکی صدر امن معاہدہ خطاب ڈونلڈ ٹرمپ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیل حماس جنگ اسرائیلی پارلیمنٹ امریکی صدر امن معاہدہ ڈونلڈ ٹرمپ وی نیوز کے لیے
پڑھیں:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل پہنچ گئے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیر کے روز اسرائیل پہنچ گئے، ایک ایسے وقت میں جب حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا عمل شروع کیا ہے، اور غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ چند روز قبل ہی طے پایا تھا۔
صدر ٹرمپ کا طیارہ ایئر فورس ون جب بین گوریان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترا تو ان کا استقبال اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ اور وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے کیا۔
اس سے قبل ایئر فورس ون نے تل ابیب کے ’ہاسٹیجز اسکوائر‘ کے اوپر پرواز کی، جہاں ہزاروں شہری یرغمالیوں کی رہائی کی خوشی میں جمع تھے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اقدام اسرائیل کے لیے امریکی یکجہتی کا علامتی اظہار تھا۔
صدر ٹرمپ نے واشنگٹن سے اسرائیل روانگی کے دوران طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنگ ختم ہو چکی ہے، اب وقت امن قائم کرنے کا ہے۔
صدر ٹرمپ پیر کو اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) سے خطاب کریں گے، جبکہ اسرائیلی صدر ہرزوگ کے مطابق، انہیں اسرائیل کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز سے بھی نوازا جائے گا۔
امریکی صدر بعد ازاں مصر جائیں گے، جہاں وہ مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے ہمراہ غزہ امن کانفرنس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ یہ اجلاس شرم الشیخ میں منعقد ہوگا جس میں جنگ بندی کے استحکام اور غزہ کی تعمیرِ نو کے حوالے سے حکمتِ عملی پر غور کیا جائے گا۔
ٹرمپ کے ہمراہ امریکی خصوصی ایلچی جیرڈ کشنر، اسٹیو وٹکوف اور ایوانکا ٹرمپ بھی موجود تھیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں