Jasarat News:
2025-12-03@00:44:54 GMT

جیٹ جی پی ٹی سے نمبر نکال کر خاتون کروڑ پتی بن گئی

اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT

جیٹ جی پی ٹی سے نمبر نکال کر خاتون کروڑ پتی بن گئی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

مشی گن: امریکا مین خاتون چیٹ جی پی ٹی سے نمبر نکال کر کروڑ پتی بن گئی۔

امریکی ریاست مشی گن کی خاتون نے لاٹری نمبروں کا سیٹ بنانے کے لیے چیٹ جی پی ٹی کا استعمال کیا جس نے اسے ایک لاکھ ڈالر کا انعام جتوا دیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق 45 سالہ ٹیمی کاروی نے مشی گن لاٹری عہدیداروں کو بتایا کہ اس نے ستمبر میں پاور بال ٹکٹ آن لائن خریدنے کا فیصلہ کیا تھا۔

خاتون نے کہا کہ میں پاور بال صرف اس وقت کھیلتی ہوں جب جیک پاٹ کی رقم زیادہ ہوتی ہے، لہٰذا میں نے ایک ٹکٹ خریدا اور چیٹ جی پی ٹی سے پاور بال نمبروں کا سیٹ طلب کیا اور یہ وہی نمبر تھے جو میں نے ٹکٹ پر دیکھے۔

انہوں نے بتایا کہ شوہر کو بھی یقین نہیں آرہا تھا کہ میں نے یہ انعام جیت لیا ہے۔ اس کی جیت انہیں اپنے گھر کی ادائیگی اور اپنی رقم میں بچت کرنے میں مدد مل جائے گی۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جی پی ٹی

پڑھیں:

ٹنڈوآدم،مفتی طاہر مکی کے ہاتھ پر مسیحی خاتون کا قبول اسلام

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹنڈوآدم (جسارت نیوز) مفتی طاہرمکی کے ہاتھ پر مسیحی خاتون کا قبول اسلام، اسلام عورتوں کے حقوق کامحافظ ہے نومسلم خاتون کا بیان۔جوزفین مسیحی خاتون نے جامعہ ندوۃ العلوم ختم نبوت میں آکرتنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیا پاکستان کے سربراہ مفتی محمد طاہرمکی کے ہاتھ پر اپنی رضا اورخوشی سے اسلام کوبرحق سچامذہب سمجھتے ہوئے اسلام قبول کرلیا۔اس موقع پر مفتی محمد طاہر مکی نے نومسلم خاتون سے سوال کیا کہ اسلام سے کس طرح متاثرہوئیں توانہوں نے کہا کہ اسلام میں خواتین کا احترام اسلام کا عدل اور انصاف رواداری مجھے اسلام کے زیادہ قریب لے آیا،تاہم مجھے اسلام میں بیشمار خوبیاں ملی جن کی مجھے تلاش تھی خاتون نے کہا کہ اسلام پرسکون زندگی کاضامن ہے۔مفتی طاہرمکی نے مسیحی خاتون کوکلمہ پڑھاکر ابتدائی ضروری مسائل سے آگاہی دیتے ہوئے انہیں نماز،قرآن سیکھنے پڑھنے کیلیے کسی بنات کے دینی مدرسہ میں داخلہ لینے کا مشورہ دیا اور مبارکباددی۔اس موقع پرتنظیم تحفظِ ناموسِ خاتم الانبیا کے رہنماء حافظ عبدالرحمن الحذیفی،شاہدعلی ،محمد سہیل اوردیگر معززین شہربھی موجودتھے جنہوں نے نومسلم خاتون کومبارکباددی اورانہیں ہرممکن تعاون اورتحفظ کایقین دلایا۔

جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین

  • ٹنڈوآدم،مفتی طاہر مکی کے ہاتھ پر مسیحی خاتون کا قبول اسلام
  • کراچی کے بعد سکھر میں بھی بغیر پلیٹس گاڑیوں کیخلاف کریک ڈائون
  • پی ٹی آئی کا صوابی انٹرچینج پر دھرنا ختم،7دسمبر کو پشاور میں پاور شو کا اعلان
  • ڈرامہ کیس نمبر 9 نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیے
  • پنجاب ٹریفک پولیس کی بھرپور کارروائی، 64 ہزار چالان اور 8 کروڑ سے زائد جرمانے ایک روز میں
  • دنیا بھر میں ذیابیطس کی بلند ترین شرح، پاکستان پہلے نمبر پر
  • کاروبار دوست پالیسیاں: ٹیکسٹائل برآمدات میں خوش آئند اضافہ ریکارڈ
  • ہریانہ: خاتون کو ہراسانی سے بچانے پر بین الاقوامی ایتھلیٹ قتل
  • کسٹمز انفورسمنٹ پشاور نے 5 کروڑ مالیت کی اسمگل شدہ اشیا پکڑلی
  • بابراعظم نے سب سے زیادہ کیچز لینے والے پاکستانی کھلاڑیوں میں شاہدآفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا