Express News:
2026-06-03@08:01:12 GMT

شہزادہ اینڈریو شاہی القابات اور اعزاز سے دستبردار

اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT

برطانوی شاہی خاندان کے رکن پرنس اینڈریو نے اپنے تمام شاہی اعزازات اور القابات سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کے مطابق یہ فیصلہ انہوں نے بادشاہ چارلس سے مشاورت کے بعد کیا۔

پرنس اینڈریو نے ایک بیان میں کہا کہ وہ آئندہ اپنے کسی بھی شاہی خطاب یا لقب کا استعمال نہیں کریں گے، البتہ وہ بطور ’’پرنس‘‘ ہی جانے جائیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی مرحوم والدہ ملکہ الزبتھ دوم کی جانب سے دیا گیا لقب ’’ڈیوک آف یارک‘‘ بھی واپس کر دیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ اینڈریو کی سابقہ اہلیہ سارہ فرگوسن نے بھی شاہی القابات استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم ان کی دونوں بیٹیاں شہزادی بیٹریس اور شہزادی یوجینی بدستور اپنے شاہی القابات برقرار رکھیں گی۔

یاد رہے کہ شہزادہ اینڈریو طویل عرصے سے امریکی کاروباری شخصیت جیفری ایپسٹین سے مبینہ تعلقات کے باعث شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ ان پر ماضی میں جنسی جرائم سے منسلک الزامات بھی لگائے گئے تھے، جن کی انہوں نے ایک بار پھر سختی سے تردید کی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

صدر زرداری کی اٹلی کے صدر ور عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2026ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے اٹلی کے صدر سرجیو میتاریلا اور اٹلی کے عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد دیتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ آنے والے برسوں میں پاکستان اور اٹلی کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو کہ باہمی اعتماد، تعاون اور امن و خوشحالی کے لیے مشترکہ عزم پر مبنی ہیں۔

انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ آنے والے برسوں میں یہ دوطرفہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے روابط کو بہت اہمیت دیتا ہے اور بین الاقوامی تعاون، مذاکرات اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے یورپی یونین میں اٹلی کے تعمیری کردار کو انتہائی سراہتا ہے۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • شاہ چارلس کے کینسر کا علاج جاری، شہزادہ ولیم نے ’شیڈو کنگ‘ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں
  • ویمنز ٹی20 رینکنگ؛ پاکستانی اسپنر سعدیہ اقبال بڑے اعزاز سے محروم
  • نوجوانوں کی خدمات کے اعتراف میں اداکار ادریس ایلبا کو نائٹ کا خطاب
  • اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا شہزادہ رحیم کے دورۂ گلگت بلتستان کے الیکشن پر اثرات
  • فیفا ورلڈ کپ 2026 نے تاریخ کے سب سے بڑے فٹبال ایونٹ کا اعزاز حاصل کر لیا
  • کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا گیا
  • بحرین نے اپنے شہریوں کو ایران اور عراق کے سفر سے روک دیا
  • رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر رکشے کو آگ لگا دی
  • صدر زرداری کی اٹلی کے صدر ور عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد
  • باپ اپنے نابالغ بچے کے نان و نفقہ کی ذمہ داری سے بری الذمہ نہیں ہو سکتا ،لاہور ہائیکورٹ