Nawaiwaqt:
2026-07-24@01:39:30 GMT

شہزادہ محمد کے دورہ پاکستان سے تعاون مزید مضبوط ہو گا: صدر

اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT

شہزادہ محمد کے دورہ پاکستان سے تعاون مزید مضبوط ہو گا: صدر

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ  نے  صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ صدر مملکت نے خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے ڈاکٹر العیسیٰ کی مسلم امہ میں اتحاد، اعتدال اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی کاوشوں کو سراہا۔ صدر زرداری نے کہا کہ مسلم ورلڈ لیگ کی انتہاپسندی اور اسلاموفوبیا کے خلاف کوششیں قابل تحسین ہیں۔ اسلام آباد میں مسلم ورلڈ لیگ کی میزبانی میں لڑکیوں کی تعلیم پر بین الاقوامی کانفرنس قابل تعریف اقدام ہے۔ سیرت النبی میوزیم، پاکستان اور مسلم ورلڈ لیگ کے مشترکہ احترام اور عقیدت کی علامت ہے۔ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے دوطرفہ تعاون مزید مضبوط ہوگا۔ ڈاکٹر العیسیٰ نے کہا کہ پاکستان سعودی عوام کے دلوں میں خصوصی مقام رکھتا ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ پاکستان سے دوستی کو مملکت سعودی عرب اپنے لیے باعث فخر سمجھتی ہے۔ صدر آصف علی زرداری کا سیاسی سفر قابلِ تحسین اور متاثرکن ہے۔ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی زندگی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے۔ چار نامزد سفیروں نے ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری کو اپنی اسناد سفارت پیش کیں۔ کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان، لبنان کے سفیر عبدالعزیز عیسیٰ، نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ یان سیگرٹ اور نیوزی لینڈ کے ہائی کمشنر ڈیوڈ پائن نے اپنی اسناد پیش کیں۔ عہدہ سنبھالنے پر صدر نے مبارکباد دی۔ پاکستان کے نامزد سفیر شفقت علی خان  بھی صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ایوان صدر میں ملے۔  صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات مشترکہ تاریخ، ثقافت اور عوامی رشتوں پر مبنی ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان دوستی کا پْل ہے۔ جرمن سفیر مس اینا لیپل نے  صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایوانِ صدر میں ملاقات کی جس میں پاکستان اور جرمنی کے دوطرفہ تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جرمن سفیر نے صدر مملکت کو بتایا کہ یہ پاکستان میں ان کی تیسری تعیناتی اور بطور سفیر دوسری مدت ہے۔ دریں اثناء سمینز ہیلتھ کیئرز کے سی ای او خرم جمیل نے بھی صدر سے ملاقات کی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مملکت ا صف علی زرداری مسلم ورلڈ لیگ پاکستان اور صدر مملکت

پڑھیں:

’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔

طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘

طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔

سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔

دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
 

متعلقہ مضامین

  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات