ڈاکٹروں نے پکل بال کھیلنے والوں کیلئے انتباہ جاری کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
امریکا میں ڈاکٹروں نے لوگوں کو پکل بال کی بڑھتی مقبولیت سے آنکھ کو لگنے والی چوٹوں میں اضافے سے متعلق خبردار کر دیا۔ پکل بال ٹینس اور بیڈمنٹن کو ملا کر ایک نیا کھیل بنایا گیا ہے۔
جرنل جاما اوپتھلمولوجی میں شائع ہونے والی نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ 2005 سے 2024 کے دوران اندازاً 3112 پکل بال سے متعلقہ آنکھ کی چوٹوں کے کیسز سامنے آئے، جبکہ صرف 2024 میں 1250 سے زیادہ کیسز دیکھے گئے۔
تحقیق میں شامل نیو جرسی کے ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ اس کھیل کے سبب لگنے والی کچھ بدترین چوٹوں میں بصری پردے کا جگہ سے ہل جانا، آنکھ کے ساکٹ ٹوٹنا اور آنکھ سے خون جاری ہونا شامل ہے۔
ڈاکٹروں کے مطابق تحقیق کے نتائج کھیل میں آنکھ کی حفاظت کے لیے نئی ہدایت لانے پر زور دیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات معطلی کی رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ جعلی خبریں کہ ایران اور امریکا کے درمیان چند روز قبل بات چیت بند ہوئی ہے، یہ سب غلط اور بے بنیاد خبریں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان بات چیت مسلسل جاری ہے جو چار دن پہلے، تین دن پہلے، دو دن پہلے، ایک دن پہلے اور آج بھی جاری رہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ یہ کہاں تک پہنچتے ہیں کوئی نہیں جانتا لیکن میں نے ایران کو کہا ہے کہ کسی نہ کسی صورت آپ معاہدہ کریں، آپ گزشتہ 47 سال سے یہی کر رہے ہیں اور اس کو کسی صورت مزید جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔
https://truthsocial.com/@realDonaldTrump/posts/116681581361115247قبل ازیں امریکی سیکریٹری اسٹیٹ مارکو روبیو نے سینیٹ کی خارجہ کمیٹی کو بتایا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات میں چند ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے اور اس کے لیے ماہرین کی ٹیم درکار ہوگی جو معاملات طے کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدے کے لیے بغیر ٹول کے آبنائے ہرمز بحال کرنے کی ضرورت ہے جبکہ امریکا نے آبنائے ہرمز کی بحالی کے لیے ایران کو پابندیوں میں نرمی کی پیش کش نہیں کی ہے۔