اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج اسکیم 2026 کیلئے بکنگ کی تاریخ میں 22 اکتوبر تک توسیع کر دی۔ اب تک پرائیویٹ حج  آپریٹرز ساڑھے 55 ہزار عازمین کی بکنگ کرچکے ہیں۔

ترجمان وزارت مذہبی امور  کے مطابق پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز نے 55 ہزار پانچ سو عازمین کی بکنگ کرلی ہے۔ ساڑھے چار کا پرائیویٹ کوٹہ تاحال خالی ہے۔ توسیع کے بعد پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت عازمین کی بکنگ کی آخری تاریخ 22 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔ تاریخ میں توسیع سیکرٹری مذہبی امورکی منظوری سے کی گئی۔ ترجمان کے مطابق حج پالیسی اور سروس پرووائیڈر ایگریمنٹ کے تحت بکنگ کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

2021ء سے  اب تک در اندازی  کے کتنے واقعات ہوئے، پاکستان میں کتنی شہادتیں ہوئیں ؟وزیر دفاع خواجہ آصف نے تفصیلی جائزہ شیئر کر دیا

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: پرائیویٹ حج

پڑھیں:

پاکستان اور یواے ای کے تعلقات مذہبی و ثقافتی اقدار کی بنیادوں پرقائم ہیں: وزیراعظم

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان اور یواے ای کے تعلقات مذہبی وثقافتی اقدار کی بنیادوں پرقائم ہیں۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر پیغام میں کہا کہ دونوں ملکوں کے دوطرفہ برادرانہ تعلقات باہمی خیرسگالی کے رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں، برادرانہ تعلقات دونوں ممالک کے لئے فخر کا باعث ہیں۔

محمد شہبازشریف نے کہا کہ یہ بنیادیں شیخ زایدبن سلطان آل نہیان کی دانا اور بصیرت افروز قیادت میں رکھی گئیں، دونوں ممالک دنیا میں ترقی و خوشحالی کے مشترکہ اہداف کے حاصل کے لئے پرعزم رہیں گے، دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور دفاع کے شعبوں میں تعاون دونوں ممالک کے عوام کیلئے خوش حالی لائے گا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ عوام کے درمیان محبت اور گرمجوشی دونوں طرف موجود باہمی الفت کا روشن ثبوت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ٹیم کے دورہ سری لنکا کے شیڈول کا اعلان
  • حکومت کا استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد سے متعلق اسکیم میں تبدیلی پر غور
  • پاکستان اور یواے ای کے تعلقات مذہبی و ثقافتی اقدار کی بنیادوں پرقائم ہیں: وزیراعظم
  • عازمین حج کیلیے طبی ماہرین کی خدمات لینے کا فیصلہ
  • نومبر میں مہنگائی کی شرح کم ہو کر 6.1 فیصد رہ گئی، ادارہ شماریات
  • عازمین حج 2026 کے لیے طبی ماہرین کی خدمات لینے کا فیصلہ
  • محکمہ اقلیتی اموروانسانی حقوق کاکرسمس سیزن کوبھرپورانداز میں منانےکافیصلہ
  • چینی سفیر کی اسحاق ڈار سے ملاقات، حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر گفتگو
  • مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالاطی کی پاکستان آمد، اہم دوطرفہ امور پر مشاورت کریں گے
  • فن لینڈ کا پاکستان سمیت دیگر ممالک میں اپنے سفارتخانے بند کرنے کا اعلان