پرائیویٹ اسکیم کے تحت حج پر جانےکے خواہشمند عازمین حج کیلئے خوشخبری
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حج پر جانےکے خواہشمند عازمین حج کیلئے خوشخبری WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: (آئی پی ایس) پرائیویٹ اسکیم کے تحت حج 2026 پر روانگی کے خواہشمند عازمین حج کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی۔
وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج کی بکنگ کی ڈیڈ لائن میں5 دن کی توسیع کر دی۔
اب بھی ساڑھے 4 ہزار نشستیں پرائیویٹ اسکیم میں دستیاب ہیں۔
قبل ازیں حج آر گنائزرز کو بکنگ کیلئے 17کتوبر کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرافغانستان کرکٹ بورڈ کا پاکستان کے ساتھ تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت سے انکار نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر مبینہ طور پر اغوا سانحہ کارساز کو 18 سال بیت گئے، المناک واقعہ کا غم آج بھی تازہ قوم کو یقین دلاتا ہوں اس مقدس سرزمین کا ایک انچ بھی دشمن کے حوالے نہیں ہونے دیں گے، فیلڈ مارشل پاکستان اور افغانستان کی جنگ ختم کرنا میرے لیے بہت آسان ہے، ٹرمپ ایف بی آر ٹرانسفارمیشن پلان کی بھرپور پذیرائی، عالمی سطح پر کیس اسٹڈی کے طور پر پیش آزاد جموں و کشمیر میں سیاسی درجہ حرارت گرم، مزید 3وزرا مستعفی، تعداد 4ہوگئیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پرائیویٹ اسکیم
پڑھیں:
میٹا اور پی ٹی اے کا آن لائن دھوکہ دہی سے بچاؤ کیلئے مشترکہ اقدام
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: میٹا نے پی ٹی اے کے اشتراک سے آن لائن دھوکہ دہی سے متعلق آگاہی مہم “کیا یہ اصلی ہے؟” کا آغاز کر دیا ہے۔
میٹا نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور تعلیمی پلیٹ فارم EYEYAH! کے تعاون سے ایک نئی سوشل مہم اور انٹرایکٹو آن لائن تجربہ “کیا یہ اصلی ہے؟” متعارف کرایا ہے۔ اس مہم کا مقصد پاکستان میں بڑھتی ہوئی آن لائن فراڈ اور دھوکہ دہی کے طریقوں سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔
یہ اقدام ایشیاء پیسیفک (APAC) خطے کی ایک وسیع مہم کا حصہ ہے، جو 15 سے زائد ممالک میں شروع کی جا رہی ہے تاکہ محفوظ ڈیجیٹل تجربات کو فروغ دیا جا سکے۔
مہم میں صارفین کو سات عام اقسام کی آن لائن دھوکہ دہی کے بارے میں آگاہ کیا جا رہا ہے، جن میں رومانوی، شاپنگ، نقالی، سرمایہ کاری، ملازمت، اکاؤنٹ ہیکنگ اور جعلی پیغامات شامل ہیں۔ اسے دلچسپ، بصری اور کھیل کے انداز (گیمیفائیڈ) میں تیار کیا گیا ہے تاکہ لوگ خطرے کی علامات کو آسانی سے پہچان سکیں۔
اس موقع پر چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان HI(M), SI نے کہا کہ پی ٹی اے ایک محفوظ اور باخبر ڈیجیٹل ماحول کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اشتراک ڈیجیٹل خواندگی بڑھانے اور صارفین کو آن لائن دھوکہ دہی سے محفوظ رکھنے کے لیے پی ٹی اے اور میٹا کی مشترکہ کوششوں کا تسلسل ہے۔
میٹا کی ہیڈ آف پاکستان پبلک پالیسی دانیا مختار نے کہا کہ،
“میٹا پاکستان میں اپنی کمیونٹی کے تحفظ کے لیے سنجیدہ ہے۔ ہم اپنے پلیٹ فارمز سے دھوکے بازوں کو ہٹانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، مگر چونکہ ایسے عناصر اپنے طریقے بدلتے رہتے ہیں، اس لیے صارفین کو تعلیم اور آگاہی دینا ضروری ہے۔ اس مہم کے ذریعے ہم لوگوں کو ایک دلچسپ اور انٹرایکٹو انداز میں یہ سکھانا چاہتے ہیں کہ وہ دھوکہ دہی کی پہچان کیسے کریں اور خود کو محفوظ رکھیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ میٹا پی ٹی اے کی شراکت داری کا شکر گزار ہے جو اس آگاہی مہم کو ملک بھر میں وسعت دینے اور کمیونٹی کو ڈیجیٹل طور پر بااختیار بنانے میں مدد کر رہی ہے۔