City 42:
2025-12-02@15:57:00 GMT

عازمین حج کے لیے اچھی خبر

اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT

سٹی 42 : پرائیویٹ سکیم کے تحت حج 2026 پر روانگی کے خواہشمند عازمین حج کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی ۔

وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج کی بکنگ کی ڈیڈ لائن میں پانچ دن کی توسیع کر دی۔ وزارت سے منظور شدہ حج منظم کمپنیوں کو 22 اکتوبر تک پرائیویٹ حج کی بکنگ مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق نجی حج سکیم کے لیے امسال ساٹھ ہزار نشستیں رکھی گئی ہیں۔ ترجمان نے بتایا ہے کہ 55 ہزار 5 سو عازمین حج نے بکنگ مکمل کر لی ہیں۔

فیصل آباد میں مقیم 119 افغان مہاجروں نے رضا کار انہ طور پر پاکستان چھوڑ دیا

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ترکیہ کے وزیر الپرسلان کی ملاقات، باہمی دلچسپی امور پر گفتگو

راولپنڈی (نیوزڈیسک) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ترکیے کے وزیر توانائی الپرسلان بیرکتار نے ملاقات کی جس دوران مشترکہ مقاصد کے حصول اور علاقائی استحکام کیلئے شراکت داری بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ترکیہ کے وزیر توانائی و قدرتی وسائل نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ترک وزیر نے باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی ۔ توانائی کے شعبے میں پاک ترکیہ تعاون کے فروغ اور دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔ دوطرفہ اسٹریٹجک تعاون کی راہیں تلاش کرنے پر خصوصی تبادلہ خیال ہوا۔

فیلڈ مارشل نے پاکستان اور ترکیے کے درمیان گہرے اورتاریخی برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی، مختلف بین الاقوامی فورمز پر برادر اسلامی ملک کی غیرمتزلزل حمایت کو سراہا، الپرسلان بیرکتار نے علاقائی امن و استحکام اور پائیدارترقی کیلئے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا۔

متعلقہ مضامین

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ترکیہ کے وزیر الپرسلان کی ملاقات، باہمی دلچسپی امور پر گفتگو
  • لاؤس پیپلز ریولیوشنری پارٹی نے کھلے پن کے امور میں قابلِ قدر کامیابیاں حاصل کی ہیں، چینی صدر
  • عازمین حج کیلیے طبی ماہرین کی خدمات لینے کا فیصلہ
  • عازمین حج 2026 کے لیے طبی ماہرین کی خدمات لینے کا فیصلہ
  • محکمہ اقلیتی اموروانسانی حقوق کاکرسمس سیزن کوبھرپورانداز میں منانےکافیصلہ
  • آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہوچکا ہے ،وزیر خزانہ
  • آگرہ واقعہ ہندوتوا کا عروج اقلیتوں کی بے بسی خوف عدم تحفظ
  • معیشت  درست  سمیت  ِ ؤٗی  ایم ایف سے  سٹاف  لیول  معاہدہ ہوچکا : وزیر زانہ 
  • چینی سفیر کی اسحاق ڈار سے ملاقات، حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر گفتگو
  • مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالاطی کی پاکستان آمد، اہم دوطرفہ امور پر مشاورت کریں گے