افریقہ میں نوجوانوں اور خواتین کی اموات کی شرح اندازوں سے زیادہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
ایک حالیہ عالمی مطالعے میں انکشاف ہوا ہے کہ سب سہارا افریقہ میں 1950ء سے 14 سے 5 سال کی عمر کے بچوں کی اموات کی شرح پہلے کے اندازوں سے کہیں زیادہ رہی ہے، جن کی بنیادی وجوہات میں متعدی امراض اور حادثاتی چوٹیں شامل ہیں۔
تحقیق کے مطابق 15 سے 29 سال کی عمر کی لڑکیوں اور خواتین میں اموات کی شرح پہلے کے اندازے سے 61 فیصد زیادہ پائی گئی۔
ان اموات کی بڑی وجوہات میں حمل یا زچگی کے دوران پیچیدگیاں، سڑک کے حادثات اور میننجائٹس شامل ہیں۔
گلوبل برڈن آف ڈیزیز اسٹڈی کے سربراہ پروفیسر کرسٹوفر مرے نے اس صورتحال کو ’’عالمی صحت کے لیے ایک سنگین انتباہ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ شواہد حکومتوں اور صحت کے اداروں کے لیے بیداری کی گھنٹی ہیں۔ انہیں فوری اور مؤثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ بدلتے ہوئے صحت کے چیلنجز کا سامنا کیا جا سکے۔
ایمرِف ہیلتھ افریقہ کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر گتھن جی گتائی نے کہا کہ افریقہ کی 60 فیصد آبادی 25 سال سے کم عمر ہے، جو ’’بے پناہ صلاحیت‘‘ رکھتی ہے۔
ان کے بقول صحت میں سرمایہ کاری ہی اصل طاقت ہے۔ جب ہم مہنگائی، غیر متعدی امراض، متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ اور موسمیاتی تبدیلی کے دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں، تو مربوط صحت کی دیکھ بھال ہی اس چیلنج سے نمٹنے کی کلید ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو خطے میں نوجوانوں اور خواتین کی اموات کی بڑھتی ہوئی شرح آئندہ دہائیوں میں افریقہ کے ترقیاتی اہداف پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اموات کی
پڑھیں:
افغان طالبان کا پاکستان پر ’فضائی کارروائیوں‘ کا الزام، 10 اموات ہوئیں، افغان حکومت
طالبان حکومت کے ترجمان نے منگل کو دعوٰی کیا ہے کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں پاکستان کی فضائی کارروائیوں میں کم از کم 10 افراد مارے گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک سوشل پوسٹ میں کہا: پاکستانی فوج نے ایک مقامی شہری کے مکان کو بمباری سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں خوست صوبے میں نو بچے (پانچ لڑکے اور چار لڑکیاں) اور ایک خاتون مارے گئے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ کنڑ اور پکتیکا کی سرحدی علاقوں کو بھی پاکستانی فوج نے فضائی کارروائیوں سے ہدف بنایا جہاں چار مزید شہری زخمی ہوئے۔
پاکستان نے تاحال افغان حکومت کے ترجمان کے اس الزام پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی یہ مبینہ کارروائی پیر کو پشاور میں ایف سی ہیڈ کواٹرز پر ہونے والے خودکش حملے کے بعد سامنے آئی۔