Jasarat News:
2025-10-18@12:07:04 GMT

پرائیویٹ حج اسکیم 2026، خواہشمند عازمین کیلئے اہم اعلان

اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT

پرائیویٹ حج اسکیم 2026، خواہشمند عازمین کیلئے اہم اعلان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد سے اہم خبر سامنے آئی ہے جہاں پرائیویٹ اسکیم کے تحت حج 2026 پر جانے کے خواہشمند عازمین کے لیے وزارتِ مذہبی امور نے بڑی سہولت فراہم کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت نے پرائیویٹ حج کی بکنگ کی آخری تاریخ میں پانچ دن کی توسیع کر دی ہے تاکہ مزید عازمین اپنی رجسٹریشن مکمل کر سکیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب بھی پرائیویٹ اسکیم کے تحت ساڑھے چار ہزار نشستیں دستیاب ہیں، جبکہ حج آرگنائزرز کو اس سے قبل 17 اکتوبر تک بکنگ مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔

وزارت کے مطابق نئی تاریخ کا باضابطہ اعلان جلد جاری کر دیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سعودی ولی عہد کا مکہ مکرمہ میں’’کنگ سلمان گیٹ‘‘ منصوبے کا اعلان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ریاض: سعودی عرب کے ولی عہد،وزیر اعظم اور روا الحرم المکی کمپنی کے چیئرمین شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے مکہ مکرمہ میں ایک عظیم الشان منصوبے”کنگ سلمان گیٹ” کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

منصوبہ مسجدحرام کے قریب 12 ملین مربع میٹر کے رقبے پر مشتمل ہے، منصوبے کا مقصد مکہ مکرمہ اور مرکزی علاقے کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں معیاری تبدیلی لانا ہے۔ منصوبے میں رہائشی، ثقافتی اور خدمتی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ منصوبے میں 9 لاکھ نمازیوں کیلئے اندرونی اور بیرونی مصلیٰ جات اور صحن میں گنجائش رکھی گئی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق منصوبہ عوامی نقل و حمل کے نظام سے منسلک ہوگا تاکہ زائرین کے لئے مسجدحرام تک رسائی آسان بنائی جا سکے۔

سعودی میڈیا کے مطابق یہ سعودی وژن 2030 کے تحت اقتصادی تنوع کے اہداف میں حصہ ڈالے گا اور 2036 تک 3 لاکھ سے زیادہ ملازمتوں کے مواقع پیدا کرے گا۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • پرائیویٹ اسکیم کے تحت حج پر جانے کے خواہشمند عازمین حج کیلئے خوشخبری
  • پرائیویٹ اسکیم کے تحت حج پر جانےکے خواہشمند عازمین حج کیلئے خوشخبری
  • محرابپور،ریلوے لائن کے قریب سے نوجوان کی نعش برآمد
  • وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج اسکیم 2026 کیلئے بکنگ کی تاریخ میں 22 اکتوبر تک توسیع کر دی
  • پرائیویٹ حج اسکیم 2026 کیلئے بکنگ کی تاریخ میں توسیع
  • عازمین حج کے لیے اچھی خبر
  • پرائیویٹ حج اسکیم 2026کیلیے بکنگ کی تاریخ میں 22اکتوبر تک توسیع
  • سعودی ولی عہد کا مکہ مکرمہ میں’’کنگ سلمان گیٹ‘‘ منصوبے کا اعلان
  • پاکستان کا افغان طالبان کی درخواست پر دوروز کیلئےعارضی جنگ بندی کا فیصلہ