data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد:۔ وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج اسکیم 2026ءکے لیے بکنگ کی تاریخ میں 22 اکتوبر تک توسیع کردی۔

جمعہ کو ترجمان مذہبی امور کے مطابق وزارت نے تاریخ میں توسیع کے حوالے سے منتظمین اور ڈی ایچ سیز کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ حج پالیسی اور سروس پرووائیڈر ایگریمنٹ کے تحت بکنگ کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکرٹری مذہبی امور کی منظوری سے بکنگ کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کی آخری تاریخ 17 اکتوبر تھی ، اب تک پرائیویٹ اسکیم کے تحت 55ہزار 500 افراد نے بکنگ کرائی ہے جبکہ ان کا کوٹہ 60ہزار تھا، اب بھی 4 ہزار 500 افراد کی گنجائش باقی ہے۔ 22 اکتوبر تک توسیع کے فیصلہ کا پرائیویٹ اسکیم کے تحت حج کے خواہشمند افراد فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

ویب ڈیسک.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: تاریخ میں بکنگ کی

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان

الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔

الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • جرمنی کا بڑا فیصلہ، یکم اگست سے توسیع شدہ افغان پاسپورٹ تسلیم نہیں کیے جائیں گے
  •  230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں