انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں مزید 16 دن کی توسیع
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
فیڈرل بورڈ آف ریونیو یعنی ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کے پیش نظر انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کر دی ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے جمعرات کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، مالی سال 2025 کے لیے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی آخری تاریخ اب 31 اکتوبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انکم ٹیکس ریٹرن فارم 2025 سے تخمینی مارکیٹ ویلیو کا خانہ ختم
ترجمان ایف بی آر کے مطابق، یہ فیصلہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی شق 214 اے کے تحت کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، اب تک 51 لاکھ شہری نے اپنے ٹیکس ریٹرنز فائل کرچکے ہیں، جبکہ گزشتہ سال اسی مدت یعنی 15 اکتوبر تک کے دوران 46 لاکھ ٹیکس دہندگان نے گوشوارے جمع کرائے تھے۔
مزید پڑھیں: انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 35 لاکھ 80 ہزار ہوگئی: ایف بی آر
یاد رہے کہ ایف بی آر نے اس سے قبل 30 ستمبر کو بھی تاریخ میں 15 دن کی توسیع کی تھی، جس کے بعد گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر 2025 مقرر کی گئی تھی۔
تازہ توسیع کے بعد ٹیکس دہندگان اب 31 اکتوبر تک اپنے انکم ٹیکس گوشوارے کسی جرمانے کے بغیرجمع کرا سکیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انکم ٹیکس انکم ٹیکس آرڈیننس انکم ٹیکس ریٹرنز ٹیکس دہندگان فیڈرل بورڈ آف ریونیو گوشوارے.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انکم ٹیکس انکم ٹیکس ا رڈیننس انکم ٹیکس ریٹرنز ٹیکس دہندگان فیڈرل بورڈ آف ریونیو گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ گوشوارے جمع کرانے انکم ٹیکس گوشوارے ٹیکس دہندگان ایف بی
پڑھیں:
فاروق ستار کا انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 30 نومبر تک توسیع کا مطالبہ
سینئر رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ حکومت بغیر کسی جرمانے کے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کرے تاکہ کاروباری برادری کو سہولت ملے، یہ اقدام نہ صرف حکومت اور تاجروں کے درمیان اعتماد سازی کو فروغ دے گا بلکہ ملکی معیشت کے استحکام میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سالانہ انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ سامنے آگیا۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ تاریخ 15 اکتوبر سے بڑھا کر 30 نومبر کی جائے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے حکومت سے سالانہ ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے وزیراعظم، وزیر خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر سے بڑھا کر 30 نومبر کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی حالات اور غیر معمولی مون سون بارشوں کے باعث کاروباری طبقہ اپنے مالی معاملات بروقت مکمل نہیں کر پایا، اس لیے حکومت کو تاجروں کو ریلیف فراہم کرنا چاہیئے۔ رہنما ایم کیو ایم نے مطالبہ کیا کہ حکومت بغیر کسی جرمانے کے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کرے تاکہ کاروباری برادری کو سہولت ملے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف حکومت اور تاجروں کے درمیان اعتماد سازی کو فروغ دے گا بلکہ ملکی معیشت کے استحکام میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔