اسلام آباد:

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید 16 دن کی توسیع کر دی ہے اور اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے 31 اکتوبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

ایف بی آر نے کہا کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں 31 اکتوبر 2025 تک توسیع کی گئی ہے اور ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع ٹیکس بار ایسوسی ایشنز، چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز اور تاجر تنظیموں کی درخواست پر کی گئی ہے۔

ذرائع ایف بی آر کا کہنا تھا کہ ابھی تک 51 لاکھ لوگوں نے ٹیکس ریٹرنز فائل کیے ہیں،گزشتہ سال 15 اکتوبر تک 46لاکھ افراد نے ٹیکس ریٹرنز جمع کرائے تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 30ستمبر کو ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15دن کی توسیع کی تھی تاہم ٹیکس بار ایسوسی ایشنز اور شہریوں نے تاریخ 31 اکتوبر تک بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔

اسی طرح حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنماوں نے بھی انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ بڑھانے کی سفارش کی تھی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ٹیکس گوشوارے جمع کی تاریخ میں ایف بی آر

پڑھیں:

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرانے کی تاریخ میں کم از کم ایک ماہ کی توسیع کی اپیل

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فاروق یوسف شیخ نے انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرانے کی تاریخ میں کم از کم ایک ماہ کی توسیع کی اپیل کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیلاب کی تباہی کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں ابھی تک حالات معمول پر نہیں آسکے جبکہ سعودی عرب کے نزدیک کیبل میں خرابی، ایف بی آر کے سسٹم سے متعلقہ مسائل اور اندرونی حالات کی وجہ سے کئی شہروں میں انٹر نیٹ سروس کی بندش سے لوگوں کی بڑی تعداد بروقت انکم ٹیکس ریٹرن داخل نہیں کرا سکی اور اس وقت بھی ایف بی آر کے سسٹم کی سست روی کی وجہ سے ٹیکس دہندگان اور ان کے وکلاکو پریشانی کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اگر انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرانے کی تاریخ میں توسیع نہ کی گئی تو ایف بی آر کیلئے محاصل کی وصولیوں کے اہداف بھی پورے نہیں ہو سکیں گے اسلئے موجودہ 15اکتوبر کی تاریخ میں کم از کم ایک ماہ کی مزید توسیع کی جائے تاکہ لوگ اطمینان سے اپنی ٹیکس ریٹرن داخل کراسکیں۔

متعلقہ مضامین

  • انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں مزید 16 دن کی توسیع
  • انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
  • ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع کا اعلان
  • ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کر دی
  • ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع کر دی
  • فاروق ستار کا انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 30 نومبر تک توسیع کا مطالبہ
  • فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرانے کی تاریخ میں کم از کم ایک ماہ کی توسیع کی اپیل
  • انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کی جائے، صدر ایف پی سی سی آئی
  • آمدنی ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید ایک ماہ کی توسیع دی جائے،احمد ادریس چوہان