پرائیویٹ حج سکیم کے تحت رجسٹریشن کی تاریخ میں 22 اکتوبر تک توسیع
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
پرائیویٹ حج سکیم کے تحت رجسٹریشن کی تاریخ میں 22 اکتوبر تک توسیع WhatsAppFacebookTwitter 0 17 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) پرائیویٹ حج سکیم کے تحت رجسٹریشن کی تاریخ میں 22 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی۔وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز کی جانب سے 55 ہزار 500 عازمین کی بکنگ کرلی گئی، ساڑھے چار ہزار افراد کا کوٹہ تاحال خالی ہے۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق کوٹہ مکمل کرنے کے لیے تاریخ میں 22 اکتوبر تک توسیع کی گئی ہے، جو لوگ پرائیویٹ سکیم کے تحت حج پر جانا چاہتے ہیں وہ جلد از جلد اپنی بکنگ کرا لیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپنجاب میں ٹی ایل پی پر پابندی لگا دی گئی ; سمری وفاق کو ارسال کردی پنجاب میں ٹی ایل پی پر پابندی لگا دی گئی ; سمری وفاق کو ارسال کردی شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، 10 خوارجی جہنم واصل پنجاب میں مذہبی جماعت کی 40 مساجد محکمہ اوقاف کے حوالے عدالت نے ملک ریاض کا مال آف اسلام آباد ضبط کرنے کا حکم دے دیا پنجاب کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی زون فائیو ہاؤسنگ اسکیم کا معاملہ پھر گرم، سی ڈی اے نے او پی ایف کے خلاف نوٹس جاری کر دیا،کاپی سب نیوز پرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پرائیویٹ حج سکیم کے تحت
پڑھیں:
ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کر دی
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس دہندگان کو ایک اور موقع دیتے ہوئے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 16 دن کی توسیع کر دی ہے۔ اب شہری 31 اکتوبر 2025 تک اپنے ٹیکس گوشوارے جمع کرا سکتے ہیں۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، اس توسیع کا مقصد ٹیکس دہندگان کو سہولت فراہم کرنا اور فائلنگ کے عمل کو بہتر بنانا ہے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق، اس سال اب تک 51 لاکھ افراد نے اپنے ٹیکس ریٹرنز فائل کیے ہیں، جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ تعداد 46 لاکھ تھی، جو کہ ایک خوش آئند اضافہ ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 30 ستمبر کو بھی ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 دن کی توسیع کی تھی۔ تاہم، ٹیکس بار ایسوسی ایشنز اور شہریوں کی جانب سے تاریخ میں مزید توسیع کی درخواست کی گئی تھی، جس کے پیش نظر اب یہ مدت 31 اکتوبر تک بڑھا دی گئی ہے۔