Express News:
2025-10-18@09:57:57 GMT

پنجاب میں مذہبی جماعت کی 40 مساجد محکمہ اوقاف کے حوالے

اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT

حکومت پنجاب نے 40 کے قریب مذہبی جماعت کی مساجد عارضی طور پر محکمہ اوقاف کے حوالے کر دیں۔

محکمہ اوقاف کے ذرائع کے مطابق 40 مساجد میں محکمہ اوقاف کے امام پنجگانہ نمازیں ادا کروائیں گے جبکہ متعدد مساجد میں آج محکمہ اوقاف کے امام نماز جمعہ بھی ادا کروائیں گے۔

ذرائع کے مطابق جن مساجد میں مسائل کا سامنا ہو وہاں امام محکمہ اوقاف کے ساتھ پولیس بھی تعینات ہوگی۔

محکمہ اوقاف کو مساجد عارضی طور پر حوالے کی گئیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: محکمہ اوقاف کے

پڑھیں:

پنجاب: مذہبی جماعت کے پُرتشدد مظاہرین کی گرفتاریاں جاری

فائل فوٹو

مذہبی جماعت کے پُرتشدد احتجاج کے معاملے سے متعلق لاہور سے اب تک 326 مظاہرین کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

پولیس کے مطابق پُرتشدد مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن لاہور کے مختلف علاقوں میں جاری ہے۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں پولیس کا مذہبی جماعت کے خلاف کریک ڈاؤن

پنجاب پولیس کی جانب سے دارالخلافہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں مذہبی جماعت کے پُرتشدد مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر سے 3400 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے، ملزمان کو اے، بی اور سی کیٹگری میں تقسیم کر کے گرفتار کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے مذہبی جماعت کے واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور میں تاریخی دارالمساکین کو خالی کروا لیا گیا؛ محکمہ اوقاف نے عمارت سیل کردی
  • لاہور، مذہبی جماعت کے گرفتار کارکنوں کی تعداد 624: اسلام آباد، کئی مساجد‘ دفاتر سیل 
  • محکمہ صحت پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے تدارک کیلئے اقدامات اٹھا رہاہے، خواجہ سلمان رفیق
  • پنجاب کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی
  • پنجاب کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی: عظمیٰ بخاری
  • مذہبی جماعت کا احتجاج، لاہور سے گرفتار ملزمان کی تعداد 624 ہوگئی
  • پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے ،مذہبی جماعت کیخلاف قانونی کارروائی شروع،پابندی کی سفارش
  • پنجاب: مذہبی جماعت کے پُرتشدد مظاہرین کی گرفتاریاں جاری
  • لاہور سمیت پنجاب بھر میں پولیس کا مذہبی جماعت کے خلاف کریک ڈاؤن