لاہور (نیوزڈیسک) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی، مذہبی جماعت پر پابندی کی سمری وفاقی حکومت کو بھجوا دی گئی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مذہبی جماعتیں سیاسی عمل کا حصہ رہی ہیں، مذہب کے نام پر اپنی سوچ مسلط کرنا قابل قبول نہیں، ایک مذہبی جماعت کے احتجاج کا کوئی جواز نہیں ہے، پاکستان میں کچھ عرصے سے انتہا پسندی کی روایت چل پڑی ہے، جس کا دل چاہتا ہے وہ اپنا مطالبہ لے کر سڑک پر نکل آتا ہے اور شاہراہ بند کر دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک مذہبی جماعت کے احتجاج نے خونی رنگ لیا، اس مذہبی جماعت نے ایسا احتجاج پہلے بار نہیں کیا، غزہ کے نام پر ایک احتجاج کی کال دی گئی، احتجاج کی کال تب دی گئی جب غزہ میں جنگ بندی ہو چکی تھی، شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نےغزہ جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاست اور حکومت نے فیصلہ کیا کہ پاکستان ایسے احتجاج کا متحمل نہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز روزانہ عام آدمی کی زندگی میں آسانی لانے کیلئے منصوبے شروع کر رہی ہیں، کسان کارڈ مل رہے ہیں،90 ہزار گھروں کی تعمیر جاری ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والے مذہب، ملک اور پنجاب کے ہمدرد نہیں، کسی پر بھی الزام لگا کر اس کو قتل کردیا جائے تو یہ نہیں ہوسکتا، رسول پاکﷺ نے کبھی ایسی تعلیمات نہیں دیں، آپ مذہب کا نام لیکر کروڑوں کی جائیدادیں بناتے ہیں، آپ کے پاس اچانک اتنے پیسے آجاتے ہیں کہ جائیدادیں خرید لیتے ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ حکومت نے ان سے مذاکرات نہیں کئے تو یہ بات بالکل غلط ہے، جو ان کے حکومت سے مذاکرات ہوئے اس میں غزہ اور فلسطین کا نام کہیں نہیں لیا گیا، ان کی جانب سے مذاکرات میں ذاتی مفاد کی باتیں کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی مذہبی جماعت کی جانب سے نماز جمعہ کے بعد احتجاج کی کال دی گئی تھی، ہماری عوام بہت باشعور ہے، عوام کو صحیح،غلط، سچ اور جھوٹ میں فرق معلوم ہے، تاجر برادری نے ان کے احتجاج کی کال کو رد کر دیا، اس وقت پنجاب کے تمام بازار مکمل طور پر کھلے ہیں، اس طرح پورے ملک کو بند کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔

ان کا کہنا تھا کہ جو پنجاب پولیس کا انسپکٹر شہید کیا گیا اس کا قصور کیا ہے؟ عمارتوں کی چھتوں سے پولیس والوں پر فائرنگ کی گئی، پنجاب پولیس کے انسپکٹر کو 20 سے 26 گولیاں لگی ہیں، اس وقت 1648 پولیس اہلکار زخمی اور 50 سے زائد بالکل معذور ہوچکے ہیں، پولیس کی 97 گاڑیاں مکمل ناکارہ اور 2 گاڑیاں مکمل جلا دی گئیں، کیا یہ پرامن احتجاج ہے؟

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ احتجاج کی کال نے کہا

پڑھیں:

بی آر ٹی مین روٹ پر ہر قسم کے رکشوں اور لوڈرز پر پابندی عائد

ویب ڈیسک : پشاور میں بی آر ٹی مین روٹ پر ہر قسم کے رکشوں اور لوڈرز پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔

کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت اجلاس میں بی آر ٹی مین روٹ پر ہر قسم کے رکشوں اور لوڈرز پر مکمل پابندی کا فیصلہ کیا گیا، جس کا مقصد ٹریفک کی روانی میں بہتری لانا ہے، ساتھ ہی وارننگ بھی دی گئی ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے رکشے کو ضبط کرکے مالکان کو جیل بھیجا جائے گا۔ اس کے علاوہ پنجاب سے نئے رکشوں، چنگچی اور لوڈرز کی درآمد پر بھی پابندی عائد، ڈرائیورز کی آگاہی کے لئے ٹریفک پولیس کو آج سے ہی بی آر ٹی اور ملحقہ روٹس پر پابندی سے متعلق بینرز آویزاں کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی۔

لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی 

شہر میں چلنے والے رکشوں، چنگچی اور لوڈرز کی تعداد معلوم کرنے اور آبادی کے لحاظ سے پبلک ٹرانسپورٹ کی رجسٹریشن اور روٹ پرمٹ کے اجراء کے لیے ضلعی انتظامیہ، محکمہ ٹرانسپورٹ، ٹریفک پولیس، محکمہ ایکسائز اور محکمہ ماحولیات کے انتظامی افسران پر مشتمل کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے۔

کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پر عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ ٹریفک اژدہام کو کنٹرول کرکے شہریوں کو ذہنی کوفت سے چھٹکارا دلایا جاسکے۔

لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کا اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھرپور احتجاج کرنے کا اعلان،سکیورٹی ہائی الرٹ
  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ؛ احتجاج، جلسے جلوس پر پابندی
  • بی آر ٹی مین روٹ پر ہر قسم کے رکشوں اور لوڈرز پر پابندی عائد
  • کراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع، سندھ کابینہ نے منظوری دیدی
  • کراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع
  • سندھ کابینہ نے کراچی میں رینجرز کی تعیناتی مزید ایک سال کیلئے بڑھانے کی منظوری دیدی
  • امریکی گانگریس کے بعد عالمی جریدہ فوربز بھی مریم نواز کی کارکردگی کا معترف ہے: عظمیٰ بخاری
  • فوربز نے بھی مریم نواز کی کارکردگی کو سراہا، عظمیٰ بخاری
  • عظمی بخاری جس طرح اقتدار میں آئیں بلاول ایسے نہیں آئیں گے ،شرجیل میمن
  • عظمیٰ بخاری جس طرح اقتدار میں آئیں، بلاول ویسے نہیں آئیں گے: شرجیل میمن