صوبائی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کی منظوری دے دی: عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کی منظوری دے دی۔ پنجاب حکومت نے کسی مسجد، مدرسے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کابینہ کی جانب سے ٹی ایل پی پر پابندی کی سمری وفاق کو بھجوا دی گئی ہے، ایک مذہبی جماعت کے احتجاج کا کوئی جواز نہیں ہے، پُرتشدد احتجاج کرنے والے ملک اور عوام کے ہمدرد نہیں ہوسکتے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ غزہ کے نام پر احتجاج کی کال دی گئی، احتجاج کی کال غزہ امن معاہدے کے بعد دی گئی، احتجاج کے نام پر سڑکیں اور راستے بند کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ کیا پولیس کی گاڑیاں جلانے سے غزہ کا مسئلہ حل ہوگیا؟ ریاست نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان ایسے احتجاج کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ہڑتال کی کال مسترد کرنے پر تاجر برادری اور عوام کا شکریہ، پاکستان کے عوام باشعور ہیں جو کسی بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کیا یہ پُرامن احتجاج تھا، مذہبی جماعت کے احتجاج میں 1648 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بخاری نے کہا نے کہا کہ
پڑھیں:
صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
کراچی:صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔
صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔
ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو اسٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔