ایف بی آر ٹرانسفارمیشن پلان کی بھرپور پذیرائی، عالمی سطح پر کیس اسٹڈی کے طور پر پیش WhatsAppFacebookTwitter 0 17 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس)ایف بی آر کے ٹرانسفارمیشن پلان کی عالمی سطح پر بھرپور پذیرائی ہورہی ہے، پلان وزیراعظم کی رہنمائی میں تیار کیا گیا ہے۔فیدرل بورڈ آف ریونیو نے کہا ہے کہ منصوبہ پاکستان کے ٹیکس نظام میں سب سے بڑی ادارہ جاتی تبدیلی ہے، ٹرانسفارمیشن پلان وزیراعظم شہباز شریف کی رہنمائی میں تیار کیا گیا، پالیسی، ٹیکنالوجی اور افرادی اصلاحات کے امتزاج سے منصوبہ تیار کیاگیا۔
ترجمان ایف بی آر نے بتایا کہ چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے منصوبہ عالمی کیس اسٹڈی کے طور پر پیش کیا۔راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح 8.

83 فیصد سے بڑھاکر 10.33 فیصد کی گئی، کامیابی ڈیٹا پر مبنی، مقامی اور شفاف نظام کا نتیجہ ہے، وزیراعظم، کابینہ اور اداروں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔مصری وزیرخزانہ احمد کوچوک نے کہا کہ پاکستان کا ماڈل اصلاحات کا درست اور عملی راستہ ہے، 10سالہ تجربے میں اتنی موثر پریزنٹیشن نہیں دیکھی۔
ریجنل پریکٹس ڈائریکٹر ورلڈ بینک نے کہا کہ پاکستان کی اصلاحات دیگر ترقی پذیر ممالک کیلئے نمونہ عمل ہیں، سندیپ مہاجن نے کہا کہ منصوبہ وسائل میں اضافے اور پائیدار ترقی کی قابل تقلید مثال ہے۔ایف بی آر نے کہا کہ اجلاس کے اختتام پر شرکا نے پاکستان کو بھرپور داد و تحسین پیش کی، عالمی پذیرائی پاکستان کے شفاف اور شہری دوست ریونیو نظام کا اعتراف ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآزاد جموں و کشمیر میں سیاسی درجہ حرارت گرم، مزید 3وزرا مستعفی، تعداد 4ہوگئی آزاد جموں و کشمیر میں سیاسی درجہ حرارت گرم، مزید 3وزرا مستعفی، تعداد 4ہوگئی سعودی حکام ابراہام معاہدے میں شامل ہونے کو تیار ہیں، صدر ٹرمپ کا دعوی عمران خان سے ملاقات کیلئے وزیراعلی کے پی کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع پاکستان اور یو اے ای کے درمیان فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کا معاہدہ طے پاگیا وفاقی وزیر داخلہ سے علامہ شاہ اویس نورانی کی ملاقات، مدارس کو بند نہ کرنے پر اتفاق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اگست کے بجلی کے بل معاف کر دیئے گئے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ٹرانسفارمیشن پلان ایف بی آر

پڑھیں:

اسحاق ڈار کو یورپی یونین کی نائب صدر کا فون‘ علاقائی‘ عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور سپلائی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ نے شرکاء کو موجودہ سٹاک کی دستیابی سے آگاہ کیا۔ نائب وزیراعظم نے سپلائی کی موجودہ صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ملک بھر میں ان اشیاء کی بلاتعطل دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکام کے درمیان قریبی رابطے کی ضرورت پر زور دیا۔ دوسری طرف نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ اور نائب صدر کاجا کالس نے جمعہ کو ٹیلی فون کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے متواتر اعلیٰ سطحی تبادلوں اور پاک یورپی یونین تعلقات میں مثبت رفتار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان-یورپی یونین سٹرٹیجک ڈائیلاگ کے دوران مسلسل مصروفیت کی منتظر ہیں۔ انہوں نے حالیہ علاقائی اور عالمی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ مضامین

  • افغانستان کی عدم شرکت کے بعد پی سی بی کا نیا پلان تیار
  • اسحاق ڈار کو یورپی یونین کی نائب صدر کا فون‘ علاقائی‘ عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • افغان طالبان نے بھارت کی شہ پر پاکستان پر حملہ کیا وزیراعظم
  • مسلم ورلڈ لیگ عالمی سطح پر اسلام کے حقیقی تشخص کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کررہی ہے‘ شہباز شر یف
  • اسرائیلی وزیر دفاع کا حماس کو شکست دینےکیلئے فوج کو جامع منصوبہ تیار کرنیکا حکم
  • اسرائیلی وزیردفاع کا حماس کو شکست دینےکیلئے فوج کو جامع منصوبہ تیار کرنےکا حکم
  • گریٹر کراچی منصوبہ 2047ماہرین کی مشاورت سے مکمل ہوگا ، وزیر بلدیات
  • جرمنی میں دو تہائی مہاجرین کو غربت کے خطرے کا سامنا، اسٹڈی
  • پاکستان آرمی کا افغان طالبان کے حملوں کا بھرپور جواب، اہم ٹھکانے تباہ