افغانستان کی عدم شرکت کے بعد پی سی بی کا نیا پلان تیار
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
افغانستان کی دستبرداری کے بعد پاکستان میں سہ ملکی سیریز اب خطرے میں نظر آنے لگی تھی، تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے صورتحال سنبھالتے ہوئے فوری طور پر متبادل ٹیم کے طور پر زمبابوے کرکٹ بورڈ سے رابطہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، اب امکان ہے کہ نومبر 2025 میں ہونے والی سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیریز کے نئے شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ افغانستان کرکٹ بورڈ نے حال ہی میں پاکستان میں نومبر میں شیڈول ٹرائی نیشن سیریز سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد پی سی بی نے فوری متبادل منصوبہ تیار کر لیا۔
یہ سہ ملکی ٹورنامنٹ 17 سے 29 نومبر تک پاکستان میں شیڈول ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان کی شاندار فتح، سہ ملکی ٹی 20 سیریز کا ٹائٹل اپنے نام
پاکستان نے راولپنڈی میں کھیلے گئے سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے فائنل میں سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔ سری لنکا کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 114 رنز پر آؤٹ ہوگئی، جس میں کامل مشرا 59 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ باقی بیٹرز پاکستانی بولرز کے سامنے بے بس دکھائی دیے۔ شاہین آفریدی اور محمد نواز نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے تین تین وکٹیں حاصل کیں اور ابرار احمد نے بھی دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان نے 115 رنز کا ہدف اعتماد کے ساتھ حاصل کیا اور 19ویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر میچ اپنے نام کر لیا۔ بابر اعظم 37 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ صائم ایوب نے 36 اور صاحبزادہ فرحان نے 23 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔ سری لنکا کی جانب سے پون رتنائیکے نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
شادار کارکردگی کے باعث محمد نواز پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف دی سیریز قرار پائے، انہوں نے فائنل میں 17 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ پوری سیریز میں 10 وکٹیں اپنے نام کیں۔ پاکستان کی یہ کامیابی ٹیم کی متوازن اور پراعتماد کارکردگی کا واضح ثبوت بنی۔