کرکٹ کا نیا فارمیٹ ’ٹیسٹ ٹوئنٹی‘ متعارف
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
ٹیسٹ، ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی، ٹی ٹین کے بعد اب ایک نیا فارمیٹ’ ٹیسٹ ٹوئنٹی‘ بھی سامنے آ گیا۔
اس کے ابتدائی دو ایڈیشنز بھارت میں ہوں گے۔ پہلے ایڈیشن کا آغاز جنوری 2026 میں کیا جائے گا۔ْ
آرگنائزر نے گزشتہ روز ہونے والی تقریب میں سابق اسٹارز میتھیو ہیڈن، ہربھجن سنگھ، سر کلائیو لائیڈ اور اے بی ڈی ویلیئرز کے ساتھ اسے لانچ کیا۔
اس فارمیٹ کے ہر میچ میں 80 اوورز ہوں گے، ہر ٹیم 20، 20 اوورز کی دو اننگز کھیلے گی، پھر دونوں اننگز کے اسکور جمع کیے جائیں گے، نتیجہ جیت، ہار، ٹائی یا ڈرا سب ممکن ہو سکیں گے۔
یہ فارمیٹ ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی دونوں کے اصولوں کا امتزاج ہوگا۔
اسے 13 سے19 سال کے نوجوانوں کو ذہن میں رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔
Proud to have launched Test Twenty®️ with @gauravbahirvani .
— AB de Villiers (@ABdeVilliers17) October 16, 2025
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
جو روٹ نے ایشیز سیریز میں پنک بال ٹیسٹ کی مخالفت کردی
انگلش کرکٹ ٹیم کے لیجنڈ بلے باز جو روٹ نے ایشیز سیریز میں پنک بال ٹیسٹ کی مخالفت کردی۔
برسبین میں 4 دسمبر سے شیڈول ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ سے متعلق میڈیا سے گفتگو میں جو روٹ سے سوال کیا گیا کہ کیا ایشیز میں پنک بال ٹیسٹ ضروری ہے؟
جس پر جو روٹ نے کہا کہ ڈے نائٹ ٹیسٹ آسٹریلیا میں بہت کامیاب اور مقبول ہے اور آسٹریلوی ٹیم کا بھی اس حوالے سے ریکارڈ شاندار ہے۔ اسی لیے ہمیں یہاں ایک ایسا میچ ضرور کھیلنا پڑتا ہے جس کا ہمیں دو سال پہلے ہی معلوم ہوتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میری ذاتی رائے میں ایشیز سیریز میں پنک بال ٹیسٹ نہیں ہونا چاہیے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس کی موجودگی غلط ہے یا یہ یہاں ہونا ہی نہیں چاہیے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشیز سیریز کا برسبین میں شیڈول دوسرا ٹیسٹ میچ ڈے نائٹ ہوگا جس کا آغاز 4 دسمبر سے ہوگا۔