چیئرمین PCB کا پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے اعزاز میں عشائیہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی جانب سے عشائیہ دیا گیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیے میں کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو سراہا گیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ قومی ٹیم نے بہترین کھیل پیش کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔
اُنہوں نے کھلاڑیوں کے جذبے، محنت اور ٹیم ورک کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسی جوش و جذبے کے ساتھ کھیلتے رہیں، مزید کامیابیاں حاصل ہوں گی۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے مستقل مزاجی اور اتحاد کے ذریعے مزید کامرانیاں سمیٹی جا سکتی ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ کرکٹ محض کھیل نہیں بلکہ دوستی اور باہمی احترام کا پل ہے، امید ہے کہ پاکستانی ٹیم کرکٹ کی درخشاں روایات کی پاسداری جاری رکھے گی۔
عشائیہ میں عثمان واہلہ، عاقب جاوید اور آئی جی اسلام آباد علی ناصر بھی شریک ہوئے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بنگلا دیش سیریز کی تیاریوں کا آغاز، قومی ویمنز انڈر 19 کیمپ کراچی منتقل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ویمنز انڈر 19 ٹیم کے اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ کو لاہور کے بجائے کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام بنگلا دیش کے متوقع دورے کی تیاریوں کے سلسلے میں کیا گیا ہے تاکہ کھلاڑیوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تربیت فراہم کی جا سکے۔
ذرائع کے مطابق کیمپ کے لیے ملک بھر سے 30 ممکنہ کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے جنہیں قومی انڈر 19 ویمن کرکٹ چیمپئن شپ میں نمایاں کارکردگی کی بنیاد پر منتخب کیا گیا۔ ان کھلاڑیوں میں 6 آل راؤنڈرز، 10 بیٹرز، 12 بولرز اور 2 وکٹ کیپرز شامل ہیں۔
20 روزہ کیمپ کا انعقاد حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی میں کیا جا رہا ہے، جہاں تربیتی سرگرمیاں پیر سے باقاعدہ طور پر شروع ہوں گی۔ کیمپ میں کھلاڑیوں کی تکنیکی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ جسمانی فٹنس، ذہنی مضبوطی اور کھیل کے مختلف پہلوؤں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
کیمپ کی نگرانی ہیڈ کوچ اور سابق ٹیسٹ کرکٹر اعظم خان کریں گے جنہیں ویمن کرکٹ میں طویل تجربہ حاصل ہے۔ ان کی زیر قیادت کوچنگ اسٹاف کھلاڑیوں کو جدید تربیتی طریقوں سے روشناس کرائے گا۔
مزید برآں کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کو اینٹی ڈوپنگ کے اصول، بین الاقوامی کرکٹ کلچر، میڈیا سے مؤثر گفتگو اور پروفیشنل رویے کے حوالے سے خصوصی لیکچرز بھی دیے جائیں گے تاکہ وہ میدان کے ساتھ ساتھ میدان سے باہر بھی ایک بااعتماد اور ذمہ دار کھلاڑی کے طور پر ابھریں۔
ذرائع کے مطابق منتخب ہونے والی قومی ویمنز انڈر 19 ٹیم دسمبر میں بنگلا دیش کا دورہ کرے گی، جہاں وہ مقامی ٹیم کے خلاف ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گی۔
یہ دورہ نہ صرف نوجوان خواتین کھلاڑیوں کے لیے بین الاقوامی سطح پر تجربہ حاصل کرنے کا موقع ہوگا بلکہ مستقبل میں قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے لیے نئے ٹیلنٹ کی نرسری بھی ثابت ہوگا۔