چیئرمین پی سی بی کا قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔
اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی دکھا کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔
چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کی محنت، جذبے اور ٹیم ورک کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسی جوش و جذبے سے کھیلیں، انشاءاللہ مزید کامیابیاں ملیں گی۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ میرا یقین کامل ہے کہ مستقل مزاجی اور اتحاد سے مزید کامرانیاں حاصل ہوتی ہیں۔ امید ہے کہ ٹیم آئندہ بھی ملک و قوم کا نام روشن کرتی رہے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ محض کھیل نہیں، بلکہ دوستی اور باہمی احترام کا پل ہے، امید ہے پاکستا ٹیم کرکٹ کی درخشاں روایات کی ہمیشہ پاسداری کرے گی۔
PCB Chairman Mohsin Naqvi hosts dinner for Pakistan ???????? Test squad and officials in Islamabad ????️#PAKvSA | #GreenPeYaqeen pic.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی سی بی
پڑھیں:
محسن نقوی سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنزکی ملاقات
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے ملاقات کی ، جس میں کوسٹ گارڈز، بارڈر مینجمنٹ اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی-محسن نقوی نے ملاقات میں آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن کی حوصلہ شکنی اور قانونی امیگریشن کے فروغ پر یقین رکھتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ایسے افراد کو وطن واپسی پر سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا،،،، محسن نقوی نے کہا کہ غیر قانونی انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا رہا ہے،،،وزیر داخلہ محسن نقوی نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں آسٹریلوی ہائی کمشنر کی کاوشوں کو سراہا-