فوٹو: اسکرین گریب

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنے والوں سے آخری منٹ تک مذاکرات ہوتے رہے، ان سے پوچھیں کہ احتجاج کا مقصد فلسطین تھا یا کچھ اور؟

اسلام آباد میں کابینہ اجلاس کے بعد وفاقی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ سوائے مذہبی جماعت کے عہدیداران کے کسی بھی مدرسے یا علماء کے خلاف ایکشن نہیں ہوگا، کسی مذہبی جماعت اور علماء کو تنگ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ کل اظہار تشکر منایا جائے گا، کوئی احتجاج نہیں ہوگا۔

محسن نقوی نے کہا کہ تحریک لبیک والوں سے آخری وقت تک مذاکرات ہوتے رہے، ان سے کہا گیا کہ واپس چلے جائیں، کچھ نہیں کہا جائے گا، تشدد صرف ان پر ہوا جو اسلحہ اٹھائے ہوئے تھے، مسلح جتھے نے پوزیشنیں لی ہوئیں تھیں اور براہ راست فائرنگ کر رہے تھے۔

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ٹی ایل پی کے دفاتر سیل کردیے گئے

ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے بھارہ کہو، سواں سمیت کئی علاقوں میں ٹی ایل پی کے دفاتر سیل کر دیے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ تحریک لبیک والے بھی بتائیں کہ مذاکرات ہو رہے تھے،  تحریک لبیک والوں سے دو دن سے مذاکرات ہورہے تھے، آج بھی کہہ رہے ہیں پرامن مظاہرہ کرنا آپ کا حق ہے،  ہمارے پاس فوٹیج ہیں کہ جلوس میں گاڑیاں گن پوائنٹ پر حاصل کی گئیں،  سڑک کلیئر کروانے والی تمام فورسز شاباش کی مستحق ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ اُس مسلح جتھے نے گھروں اور مساجد کے میناروں پر پوزیشنیں لی ہوئی تھیں، پچھلے دو تین ماہ سے ایسا کیا ہوگیا کہ ہر 15 دن بعد ایک بڑا احتجاج ہونا ضروری ہے، ہم آج بھی کہہ رہے ہیں کہ پرامن احتجاج کرنا آپ کا حق ہے۔

اس موقع پر وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ اٹلی میں مظاہرہ ہوا کہیں پتا نہیں ٹوٹا، تحریک لبیک احتجاج کیلئے نکلی تو جدید اسلحہ، اینٹیں پتھر تھیں، کیا جماعت اسلامی نے پرامن احتجاج نہیں کیا، جماعت اسلامی نے پورے ملک میں پرامن احتجاج کیا، جدید اسلحہ سے لیس ہو کر سرکاری، نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، ایس ایچ او کو گاڑی سے اتار کر گولی ماری گئی، اس کا کیا قصور تھا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ دنیا بھر میں پرامن احتجاج ہوتے ہیں، یہاں یہ سمجھا جاتا ہے کہ ہم سے بڑھ کے فلسطین کا مقدمہ لڑنے والا کوئی نہیں، پاکستان نے فلسطین کا مقدمہ دنیا کے ہر فورم پر لڑا۔

وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ پوری امت مسلمہ کا مسئلہ تھا، دنیا بھر میں فلسطین کے حق میں احتجاج ہوئے، الحمداللّٰہ اب مسئلہ حل ہوگیا ہے، اس میں پاکستان کا بھی کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج جمہوری حق ہے لیکن کسی کو قتل و غارت کی اجازت نہیں دے سکتے، ہر شخص کی جان و مال کی حفاظت کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

سردار یوسف نے کہا کہ مذہبی جماعت کے جتھے میں کوئی علماء کرام نہیں تھے، جتھے نے پولیس پر گولیاں برسائیں، نجی املاک کو نقصان پہنچایا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: تحریک لبیک محسن نقوی نے کہا کہ

پڑھیں:

محسن نقوی کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، انسانی سمگلنگ کی روک تھام پر گفتگو

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے ملاقات کی جس میں پاک آسٹریلیا تعلقات اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں کوسٹ گارڈز، بارڈر مینجمنٹ اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔

آسٹریلوی ہائی کمشنر نے حالیہ ناخوشگوار واقعات میں پولیس افسر اور دہشت گرد حملوں میں فورسز کے افسروں وجوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔آسٹریلوی ہائی کمشنر نے قذافی سٹیڈیم کی خوبصورت انداز میں بحالی کے کام کی تعریف کی اور کہا کہ آپ کی قیادت میں اسلام آباد کے فلاحی اور ترقیاتی منصوبے قابلِ ستائش ہیں اور شہر میں واضح بہتری آئی ہے۔

(جاری ہے)

نیل ہاکنز نے کہا کہ پاکستان میں یادگار وقت گزرا، لاہور میں دربار بی بی پاک دامن میری پسندیدہ جگہ ہے، موجودہ دور میں پاکستان کا بین الاقوامی طور پر مقام اور وقار بڑھا ہے۔اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ غیر قانونی امیگریشن کی حوصلہ شکنی اور قانونی امیگریشن کے فروغ پر یقین رکھتے ہیں، ایسے افراد کو وطن واپسی پر سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، غیر قانونی انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا رہا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں آسٹریلوی ہائی کمشنر کی کاوشوں کو سراہا اور نیل ہاکنز کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیر مملکت طلال چودھری، وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا اور آسٹریلیا کے ہائی کمیشن کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹی ایل پی سے آخری وقت تک مذاکرات جاری رہے، ہر بار نئی شرائط سامنے آئیں: محسن نقوی
  • پرامن احتجاج کا حق سب کو ہے،آخروقت تک مذاکرات  کیے مگر وہ نہیں مانے، وزیر داخلہ
  • احتجاج کرنے والوں سے آخری منٹ تک مذاکرات ہوتے رہے، ان سے پوچھیں احتجاج کا مقصد فلسطین تھا یا کچھ اور؟محسن نقوی
  • تشدد صرف ان پر ہوا جو ہتھیار اٹھائے ہوئے تھے، وزیرداخلہ محسن نقوی
  • مشرق وسطی میں پائیدار امن کا کریڈٹ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جاتا ہے؛ محسن  نقوی 
  • محسن نقوی کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، انسانی سمگلنگ کی روک تھام پر گفتگو
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ''فتنہ الخوارج''کے خلاف کامیاب آپریشن پر پاک فوج کو خراج تحسین
  • محسن نقوی سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنزکی ملاقات
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات