چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی دکھا کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا، چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کی محنت، جذبے اور ٹیم ورک کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ اسی جوش و جذبے سے کھیلیں۔انشاءاللہ مزید کامیابیاں ملیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ میرا یقین کامل ہے کہ مستقل مزاجی اور اتحاد سے مزید کامرانیاں حاصل ہوتی ہیں، امید ہے  کہ ٹیم آئندہ بھی ملک و قوم کا نام روشن کرتی رہے گی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مزید کہا کہ کرکٹ محض کھیل نہیں بلکہ دوستی اور باہمی احترام کا پل ہے، امید ہے پاکستانی ٹیم کرکٹ کی درخشاں روایات کی ہمیشہ پاسداری کرے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چیئرمین پی سی بی

پڑھیں:

کرکٹ کا نیا فارمیٹ ’ٹیسٹ ٹوئنٹی‘ متعارف

ٹیسٹ، ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی، ٹی ٹین کے بعد اب ایک نیا فارمیٹ’ ٹیسٹ ٹوئنٹی‘ بھی سامنے آ گیا۔

اس کے ابتدائی دو ایڈیشنز بھارت میں ہوں گے۔ پہلے ایڈیشن کا آغاز جنوری 2026 میں کیا جائے گا۔ْ

آرگنائزر نے گزشتہ روز ہونے والی تقریب میں سابق اسٹارز میتھیو ہیڈن، ہربھجن سنگھ، سر کلائیو لائیڈ اور اے بی ڈی ویلیئرز کے ساتھ اسے لانچ کیا۔

اس فارمیٹ کے ہر میچ میں 80 اوورز ہوں گے، ہر ٹیم 20، 20 اوورز کی دو اننگز کھیلے گی، پھر دونوں اننگز کے اسکور جمع کیے جائیں گے، نتیجہ جیت، ہار، ٹائی یا ڈرا سب ممکن ہو سکیں گے۔

یہ فارمیٹ ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی دونوں کے اصولوں کا امتزاج ہوگا۔

اسے 13 سے19 سال کے نوجوانوں کو ذہن میں رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔

Proud to have launched Test Twenty®️ with @gauravbahirvani . If you’re 13–19 and play with passion, this is your chance. Register: https://t.co/zNFYTDL6lV@The_Test_Twenty @HaydosTweets #clivelloyd @harbhajan_singh #ParitySports #oneonesixnetwork#TestTwenty #FourthFormat pic.twitter.com/FNDYvM6tJf

— AB de Villiers (@ABdeVilliers17) October 16, 2025

 

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین PCB کا پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے اعزاز میں عشائیہ
  • چیئرمین پی سی بی کا قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
  • محسن نقوی سے علامہ اویس نورانی کی ملاقات، مدارس بند نہ کرنے پر اتفاق  
  • قائداعظم کے پاکستان میں انتہاپسندی کی کوئی جگہ نہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی
  • فیصلہ کن ٹیسٹ: پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں اسلام آباد پہنچ گئیں
  • کرکٹ کا نیا فارمیٹ ’ٹیسٹ ٹوئنٹی‘ متعارف
  • بنگلا دیش سیریز کی تیاریوں کا آغاز، قومی ویمنز انڈر 19 کیمپ کراچی منتقل
  • تشدد صرف ان پر ہوا جو ہتھیار اٹھائے ہوئے تھے، وزیرداخلہ محسن نقوی
  • مشرق وسطی میں پائیدار امن کا کریڈٹ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جاتا ہے؛ محسن  نقوی