کرکٹ میں دلچسپ اضافہ:’ٹیسٹ ٹوئنٹی‘ فارمیٹ سے کھیل میں نیا جوش
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کرکٹ کی دنیا میں ایک نیا اور دلکش باب رقم ہو گیا ہے۔ ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے بعد اب ’ٹیسٹ ٹوئنٹی‘ کے نام سے چوتھا فارمیٹ متعارف کروا دیا گیا ہے، جو کرکٹ کے شائقین کے لیے ایک نیا تجربہ ثابت ہوگا۔
یہ منفرد طرز کھیل 16 اکتوبر کو اسپورٹس سرمایہ کار گورو بہیروانی کی جانب سے متعارف کرایا گیا، جنہوں نے اسے ٹیسٹ کی گہرائی اور ٹی ٹوئنٹی کی تیزی کا حسین امتزاج قرار دیا ہے۔
اس منصوبے کی رونمائی ایک آن لائن تقریب میں ہوئی جس میں دنیائے کرکٹ کے بڑے ناموں نے شرکت کی۔ اس فارمیٹ کی حمایت کرنے والوں میں جنوبی افریقا کے اے بی ڈی ویلیئرز، ویسٹ انڈیز کے سر کلائیو لائیڈ اور آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن شامل ہیں، جنہوں نے اسے کرکٹ کے مستقبل کی سمت میں ایک بڑا قدم قرار دیا۔
’ٹیسٹ ٹوئنٹی‘ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ٹیسٹ کرکٹ کی حکمتِ عملی اور تکنیک کو ٹی ٹوئنٹی کے جوش اور برق رفتاری کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔ اس نئے فارمیٹ میں مجموعی طور پر 80 اوورز ہوں گے اور دونوں ٹیمیں دو دو اننگز کھیلیں گی۔
ہر اننگز 20 اوورز پر مشتمل ہوگی جب کہ ٹیسٹ کی طرح پہلی اننگز کی برتری دوسری اننگز میں شامل کر لی جائے گی۔ اس میں فالو آن، پاور پلے، فری ہٹ، وائیڈ اور نو بال کے وہی قوانین لاگو ہوں گے جو ٹی ٹوئنٹی میں ہوتے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر دونوں ٹیموں کے مجموعی اسکور برابر ہوں تو میچ کا فیصلہ سپر اوور سے کیا جائے گا، تاہم اگر کوئی ٹیم 5 وکٹیں باقی رکھتے ہوئے اپنی اننگز مکمل کر لے تو اسے میچ کو ڈرا پر ختم کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔
’ٹیسٹ ٹوئنٹی‘ فارمیٹ کا پہلا ایونٹ جونیئر ٹیسٹ ٹوئنٹی چیمپئن شپ کے نام سے جنوری 2026 میں شروع کیا جائے گا، جس میں 13 سے 19 سال کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔ اس ٹورنامنٹ کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کی فیصلہ سازی، حکمت عملی اور ذہنی مضبوطی کو پرکھنا ہے۔
ابتدائی مرحلے میں اس ایونٹ میں 6 فرنچائزز شامل ہوں گی، جن میں تین بھارت سے جبکہ ایک ایک دبئی، لندن اور امریکا سے ہوگی۔ ہر ٹیم میں 16 کھلاڑی ہوں گے جن میں آدھے بھارتی اور آدھے دیگر ممالک سے منتخب کیے جائیں گے۔
کرکٹ ماہرین کے مطابق ’ٹیسٹ ٹوئنٹی‘ نہ صرف نوجوان نسل کو کھیل کی گہرائی سے روشناس کرائے گا بلکہ مستقبل میں بین الاقوامی کرکٹ کا منظرنامہ بھی بدل سکتا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ٹیسٹ ٹوئنٹی ٹی ٹوئنٹی
پڑھیں:
بھارت میں مسلمانوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جانا ناقابلِ معافی جرم ہے، ثروت اعجاز قادری
چیئرمین پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ بھارت میں نفرت کا یہ کھیل نہ روکا گیا تو اس کے اثرات پورے خطے میں فرقہ واریت، مذہبی کشیدگی اور بدامنی کی صورت میں سامنے آئیں گے، جس کا ذمہ دار صرف اور صرف بھارتی قیادت اور انتہا پسند سوچ ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان سنی تحریک انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے بھارت میں پاکستان کے خلاف جنگ اور کرکٹ میچ کے بعد مسلمانوں پر بڑھتے ہوئے تعصب، نفرت انگیزی اور انتقامی کارروائیوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا ایک مخصوص طبقہ جنگ اور کھیل کا غصہ مسلمانوں پر نکال کر دنیا کے سامنے اپنے اصل چہرے کو ننگا کر رہا ہے، کھیل ایک عالمی رابطے اور امن کا ذریعہ ہے، مگر بھارت میں انتہا پسندی، زہریلی سیاست اور مذہبی جنونیت کی انتہا ہے۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ بھارتی حکمران اپنی سیاسی ناکامیوں، سماجی بگاڑ اور اندرونی بدامنی سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے ہمیشہ کمزور اور غیر محفوظ اقلیتوں کو قربانی کا بکرا بناتے ہیں، افسوسناک حقیقت یہ ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف کارروائیاں کسی حادثاتی ردِعمل کا نتیجہ نہیں بلکہ ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت چلائی جانے والی مہم ہے، جس میں انتہا پسند گروہوں کو حکومتی سرپرستی بھی حاصل ہے۔