سہ ملکی سیریز سے افغانستان کی دستبرداری ، پی سی بی نے نئی ٹیم سے رابطہ کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
لاہور: افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی سیریز سے دستبرداری کے بعد پی سی بی نے متبادل ٹیم کے طور پر زمبابوے کرکٹ بورڈ سے رابطہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے متبادل ٹیم کے طور پر زمبابوے کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا گیا ہے جس کے بعد اب ٹرائی نیشن سیریز پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹرائی نیشن سیریز نومبر 2025 میں پاکستان میں شیڈول ہے تاہم اب نئے شیڈول کا اعلان جلد متوقع ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان میں نومبر میں ہونے والی ٹرائی نیشن سیریز سے دستبرداری کا اعلان کیا گیا تھا۔
پاکستان میں ٹرائی سیریز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 17 سے 29 نومبر تک شیڈولڈ ہے
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاکستان میں کرکٹ بورڈ
پڑھیں:
انگلینڈ کے سابق کرکٹر روبن اسمتھ انتقال کر گئے
برطانیہ (ویب ڈیس) انگلینڈ کے سابق مایہ ناز بلے باز روبن اسمتھ 62 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
روبن اسمتھ نے اپنے کیریئر کے دوران 62 ٹیسٹ اور 71 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں انگلینڈ کی نمائندگی کی اور اپنی جارحانہ بیٹنگ کے باعث شہرت حاصل کی۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے روبن اسمتھ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ بورڈ کے مطابق کرکٹ دنیا ایک بہترین کھلاڑی اور اچھے انسان سے محروم ہو گئی ہے۔
روبن اسمتھ کے انتقال پر شائقین کرکٹ اور سابق کھلاڑیوں نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔