سہ فریقی سیریز: افغانستان کی طرف سے عدم شرکت کے اعلان کے بعد پی سی بی کا بڑا فیصلہ آگیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
افغانستان کی طرف سے ایونٹ سے دستبرداری کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے واضح کردیا ہے کہ آئندہ ماہ پاکستان میں شیڈول سہ ملکی کرکٹ سیریز مقررہ وقت پر ہی منعقد ہوگی۔
افغانستان کی دستبرداری کے بعد ٹورنامنٹ کے مستقبل پر سوالات اٹھائے گئے تھے، تاہم پی سی بی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیریز شیڈول کے مطابق جاری رہے گی، جس میں پاکستان اور سری لنکا شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان کرکٹ کے لیے اہم خبر، نیوزی لینڈ نے سہ فریقی سیریز اور چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے کا اعلان کردیا
سیریز 17 سے 29 نومبر تک منعقد ہونے کا امکان ہے، جبکہ پی سی بی متبادل تیسری ٹیم کے لیے مختلف کرکٹ بورڈز سے رابطے میں ہے تاکہ افغانستان کی جگہ کسی ایشیائی یا ایسوسی ایٹ ٹیم کو شامل کیا جا سکے۔
افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے باضابطہ طور پر سہ ملکی ٹی20 ایونٹ سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ موجودہ حالات میں وہ شرکت نہیں کرے گا۔
پی سی بی کے ذرائع کے مطابق، ایونٹ کے تسلسل کے لیے بات چیت جاری ہے تاکہ پاکستان کے وائٹ بال شیڈول میں کسی رکاوٹ کے بغیر تسلسل برقرار رہے، خصوصاً اس وقت جب 2026 کے مصروف سیزن میں ٹی20 ورلڈ کپ بھی شامل ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
افغانستان پی سی بی کرکٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: افغانستان پی سی بی کرکٹ افغانستان کی پی سی بی کے لیے
پڑھیں:
ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا کا اعلان
ٹی20 ورلڈکپ سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے دورہ سری لنکا کا اعلان کردیا۔
پی سی بی کے ترجمان کے مطابق قومی ٹیم 3 ٹی20 میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے سری لنکا روانہ ہوگی۔
یہ میچز 7، 9 اور 11 جنوری کو دمبولا میں شیڈول ہیں اور ورلڈکپ کی تیاریوں کا حصہ سمجھے جا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ آئی سی سی نے 25 نومبر کو 2026 کے مینز ٹی20 ورلڈکپ کا شیڈول جاری کیا تھا۔
بھارت اور سری لنکا میں منعقد ہونے والا یہ دسواں ایڈیشن 20 ٹیموں کے درمیان 2024 والے فارمیٹ کے مطابق کھیلا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستان سری لنکا ٹی20 ورلڈ کپ دورے کا اعلان قومی کرکٹ ٹیم وی نیوز