افغانستان کا پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی سیریز میں شرکت سے انکار
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
افغانستان نے پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی سیریز میں شرکت سے انکار کردیا۔ تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سہ فریقی سیریز اپنے شیڈول کے مطابق ہوگی۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کی وجہ سے پاکستان کے ساتھ میچز منسوخ کر دیے ہیں۔ بورڈ کے مطابق افغان کرکٹ ٹیم پاکستان میں نومبر میں شیڈول سہ ملکی سیریز میں شرکت نہیں کرے گی۔ واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز پاکستان، افغانستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان کھیلی جانی تھی۔ سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ 17 نومبر کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان راولپنڈی میں شیڈول تھا، راولپنڈی میں ہی 19 نومبر کو سری لنکا اور افغانستان کے درمیان میچ کھیلا جانا تھا۔ باقی پانچ میچز لاہور میں کھیلے جانے تھے جبکہ فائنل 29 نومبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں شیڈول تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سہ ملکی سیریز کے درمیان
پڑھیں:
افغانستان، پاکستان میں سہ فریقی سیریز سے دستبردار، پی سی بی کا ردعمل بھی سامنے آگیا
افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان میں ہونے والے سہ ملکی سیریز سے دستبرداری کے اعلان کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان پاکستان میں نومبر میں ہونے والی ٹرائی نیشن سیریز میں شریک نہیں ہو گا۔افغانستان کرکٹ بورڈ کے بیان کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹرائی نیشن ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے شیڈول کے مطابق ہو گی۔ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ تیسری ٹیم کا آپشن دیکھا جا رہا ہے اور انتظامات جاری ہیں، اس حوالے سے فیصلہ بہت جلد کر دیا جائے گا۔خیال رہے کہ پاکستان میں ٹرائی سیریز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 17 سے 29 نومبر تک شیڈولڈ ہے۔ ٹرائی سیریز میں پاکستان اور سری لنکا کی
ٹیمیں شامل ہیں۔