پاکستان ‘ افغانستان میں دوحہ مذاکرات کی تکمیل تک سیز فائر مٰن توسیع
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے مابین فائر بندی میں مزید توسیع پر اتفاق کرلیا۔ برطانوی خبرایجنسی کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں مذاکرات کی تکمیل تک جنگ بندی میں توسیع ہوئی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 48 گھنٹوں کی جنگ بندی کے دوران دونوں ممالک تعمیری مذاکرات میں مصروف ہیں، پاکستان نے اپنے دفاع کے حق کے تحت طالبان کے حملوں کو مؤثر طور پر پسپا کیا۔ دہشتگردی کو پاکستان کا اندرونی مسئلہ کہنے پر طالبان وزیر خارجہ کا بیان گمراہ کن ہے‘ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ثبوت کئی بار پیش کئے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ طالبان فورسز اور ان کے زیرِ استعمال دہشت گرد ٹھکانوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا۔ جوابی کارروائی شہری آبادی نہیں دہشت گرد عناصر کے خلاف تھی۔ جنگ بندی افغان طالبان کی درخواست پر ہوئی۔ پاکستان نے دفاع کا حق استعمال کیا۔ ڈائیلاگ پر یقین رکھتے ہیں۔ طالبان وزیر خارجہ کا بھارت میں مشترکہ اعلامیہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی نفی کے مترادف ہے جسے مسترد کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد آج دوحہ مذاکرات کیلئے روانہ ہوگا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی یہ خبر بے بنیاد ہے کہ پاکستانی وفد دوحہ میں موجود ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیز فائر میں توسیع
سٹی 42 : پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیز فائر میں توسیع کردی گئی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغانستان میں جنگ بندی کل شام 6 بجے تک کیلئے ہوگی۔
افغان طالبان حکومت اور پاکستان کے درمیان عارضی جنگ بندی میں عارضی توسیع کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان حکومت اور پاکستان کے درمیان عارضی جنگ بندی کو دوحہ میں جاری مذاکرات کے اختتام تک بڑھا دیا گیا۔ اعلیٰ سطح مذاکرات بروز ہفتہ شروع ہونے کی توقع ہے۔
فیصل آباد میں مقیم 119 افغان مہاجروں نے رضا کار انہ طور پر پاکستان چھوڑ دیا
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ عارضی جنگ بندی میں توسیع افغان طالبان حکومت کی درخواست پر کی گئی، 48 گھنٹے کی عارضی جنگ بندی آج 6 بجے ختم ہوئی ۔
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے یہ باور کریا گیا ہے کہ اب مزید سرحد پار دہشت گردی برداشت نہیں کی جائےگی۔ پاکستان اور ہمسایہ ممالک کے خلاف افغان سرزمین کا استعمال ناقابل قبول ہے ۔ پاکستان کے افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی گروپوں کے حوالے سے شدید تحفظات ہیں ۔
وفاقی حکومت کا سلمان بٹ پر عائد پابندی کا نوٹس، اعلیٰ سطحی انکوائری کا حکم