افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کی جگہ ملا ہیبت اللہ مقرر
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
افغانستان میں سیاسی و انتظامی حلقوں میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں طالبان حکومت کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے نائب، عبداللہ مختار کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے مختار کی جگہ محمد وزیر کو نیا نائب وزیر داخلہ مقرر کر دیا ہے، جنہوں نے باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ نئی تعیناتی کی تقریب میں سراج الدین حقانی خود موجود نہیں تھے، البتہ ان کے قریبی ساتھیوں نے تقریب میں شرکت کی۔ اس غیرموجودگی کو افغان حلقوں میں خاصی اہمیت دی جا رہی ہے۔
افغان صحافی سمیع یوسفزئی کے مطابق وزارت داخلہ میں سراج الدین حقانی کے اختیارات میں بھی واضح کمی کر دی گئی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حقانی نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے کئی اہم افراد، جن میں نائب وزیر عبداللہ مختار بھی شامل تھے، کو وزارت سے ہٹایا جا چکا ہے۔
سمیع یوسفزئی کا یہ بھی کہنا ہے کہ خلیل الرحمان حقانی کے قتل کے بعد سراج الدین حقانی کی پوزیشن طالبان حکومت کے اندر کمزور پڑتی جا رہی ہے، اور حالیہ تبدیلیاں اسی تناظر میں دیکھی جا رہی ہیں۔
یہ پیش رفت افغان طالبان کے اندرونی اختلافات کی نشاندہی کرتی ہے، جو بظاہر اختیارات، پالیسیوں اور قیادت کے دائرہ کار کے حوالے سے شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سراج الدین حقانی
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔