پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے سفارتکاری پر یقین رکھتا ہے: جنرل ساحر شمشاد
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، نشانِ امتیاز(عسکری) نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیز کے زیراہتمام منعقدہ اسلام آباد سمپوزیم 2025 ء کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس نے تمام مقررین اور پینلسٹس کا قیمتی خیالات پیش کرنے پر شکریہ ادا کیا اور بدلتے ہوئے علاقائی و عالمی حالات کو اجاگر کیا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ اور عالمی شمال اور عالمی جنوب کے درمیان تعلقات میں توازن قائم کرنے کے لیے بات چیت، عزت نفس اور اصولی سفارتکاری پر یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ دنیا کو محاذ آرائی کے بجائے تعاون کو فروغ دینا ہوگا اور پاکستان باہمی احترام اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری پر مبنی پرامن بقائے باہمی کے وژن پر کاربند ہے۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ فلسطین اور جموں و کشمیر سمیت تنازعات کے منصفانہ اور پرامن حل کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف خطوں اور تہذیبوں کے سنگم پر کھڑا پاکستان صبر و تحمل اور مثبت رویے کے ساتھ عالمی تقسیم کو ختم کرنے اور ایک متوازن، منصفانہ اور باہمی احترام پر مبنی عالمی نظام قائم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اس تقریب میں ماہرین تعلیم، بیوروکریٹس، غیر ملکی سفیر، کاروباری برادری کے نمائندے، اور ملک کی نمایاں جامعات کے اساتذہ و طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
عالمی برادری فلسطین کے دو ریاستی حل کیلئے فیصلہ کن اقدامات کرے: بلاول بھٹو زرداری
پاکستان فلسطینی عوام کے لیے غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا، بلاول بھٹو زرداری — فائل فوٹوچیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عالمی برادری فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے۔
بلاول بھٹو زرداری نے فلسطینی عوام سے یکجہتی کے عالمی دن پر جاری کردہ پیغام میں کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے لیے غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔ پیپلز پارٹی فلسطینی عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برداری غزہ میں جنگ بندی کو پائیدار و منصفانہ امن میں تبدیل کرے۔
چیئرمین پی پی کا کہنا ہے کہ فلسطین کو درپیش مصائب انسانیت کے اجتماعی ضمیر پر گہرا زخم ہیں، فلسطین میں معصوم جانوں کا ضیاع اور گھروں کی تباہی دنیا کے لیے ایک کال ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ عالمی برادری اخلاقی جراَت، انصاف اور ہمدردی کے ساتھ اپنا کردار ادا کرے۔