data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس سروس کے کچھ حصے بند کر دیے گئے ہیں۔

ترجمان محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کے مطابق میٹرو بس سروس ایم اے او کالج سے شاہدرہ تک بند کر دی گئی ہے، اور اب سروس صرف گجومتہ سے ایم اے او کالج تک چلائی جا رہی ہے۔

اسی طرح اورنج لائن ٹرین کے بند روڈ اور ملتان روڈ اسٹیشن بھی مکمل طور پر بند کر دیے گئے ہیں۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کے ترجمان نے کہا کہ یہ اقدام سکیورٹی خدشات کے باعث عارضی طور پر کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بلاول ہاؤس بحریہ ٹاون کی سکیورٹی ; نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

سٹی 42: بلاول ہاؤس  بحریہ ٹاؤن کی سیکورٹی کا معاملہ  نئے رخ پر چلا گیا ۔ 
ذرائع نے بتایا کہ حکومتی اتحادیوں میں دوریاں مزید بڑھنے لگی  ہیں  پنجاب حکومت نے بلاول ہاؤس بحریہ ٹاون کی سکیورٹی واپس لے لی۔بلاول ہاؤس بحریہ ٹاون پر تعینات پنجاب پولیس کے تمام اہلکاروں کو واپس بلوا لیا گیا۔

ابھی یہ خبریں گردش میں تھیں کہ  لاہور پولیس کے ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا بلاول ہاوس کی سیکورٹی واپس لینے کی خبر حقائق کے منافی ہے۔بلاول ہاؤس کی سیکورٹی مکمل اور معمول کے مطا بق ہے۔

آغا سراج درانی کی وفات پر ملک میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر

انہوں نے بتایا کہ چند اہلکار ریسٹ پر تھے جن کی جگہ متبادل بجھوا دیے گئے ہیں۔ معمول کی تبدیلی کو سیکورٹی واپس لینے سے جوڑنا بے بنیاد ہے۔معمول کی تبدیلی کو سیاسی رنگ دینا حقائق کے منافی ہے۔حکومت پنجاب کی طرف سے ایسی کوئی ہدایات نہیں دی گئیں

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری  نے بھی اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بلاول ہاؤس لاہور کی سیکیورٹی واپس لینے کی خبریں جھوٹ اور من گھڑت ہیں۔میڈیا اور صحافیوں کو ایسی فیک خبریں چلانے سے گریز کرنا چاہیے۔بلاول ہاؤس لاہور میں سیکیورٹی معمول کے مطابق موجود ہے۔

کوئلہ، لکڑی یا چارکول استعمال کرنے والے ریسٹورنٹس پر پابندی

پنجاب حکومت کا بلاول ہاوس سے  سکیورٹی واپس بلانے کے معاملے ایک فوٹیج بھی سامنے آئی جس میں دکھایا گیا کہ  بلاؤل ہاوس کے باہر کوئی پولیس اہلکار موجود نہیں تھا۔

جنرل سیکریٹری پیپلز پارٹی لاہور  نے کہا بلاول ہاوس بحریہ ٹاون کی بیرونی سکیورٹی کے لئے پنجاب پولیس کے اہلکار تعینات ہوتے ہیں ،پنجاب حکومت کی جانب سے بلاول ہاوس کی سکیورٹی واپس لینا غلط ہے ۔ن لیگ کے اتحادی ہیں اور وفاق میں ن لیگ کی حکومت پیپلز پارٹی کے سہارے ہے۔وزیر اعلی بلاول ہاؤس کی سکیورٹی واپس بلانے کا نوٹس لیں۔

قتل کے مقدمے کا اشتہاری مجرم گرفتار

بلاول ہاوس کی بیرونی سکیورٹی پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور جیالوں نے سنبھال لی۔

پیپلز پارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری رانا جمیل منج، سینئر نائب صدر چوہدری ریاض، ندیم ملک سمیت دیگر سکیورٹی پر معمور ہوگئے ۔  جیالوں کا کہنا ہے کہ ہمیں پنجاب پولیس کی سکیورٹی کی ضرورت نہیں۔ہم بلاول ہاؤس کی سکیورٹی خود کر لیں گے۔

قندھار و کابل میں پاک فوج کی کامیاب کارروائی، فتنہ الہندستان کی قیادت ختم

متعلقہ مضامین

  • لاہور:نوازشریف آئی ٹی سٹی میں امپیریل کالج لندن کاکیمپس قائم کرنے کا اعلان
  • لاہور: نواز شریف آئی ٹی سٹی میں ایمپیریل کالج لندن کا کیمپس قائم کیا جائے گا
  • صوبائی حکومت کی کارکردگی صرف اشتہارات تک محدود ہے
  • لاہور میں محدود سطح پر بسنت منانے کی اجازت دینے کی تجویز
  • سکیورٹی خدشات: اورنج لائن ٹرین اور لاہور میٹرو سروس کا روٹ محدود کردیا گیا
  • سکیورٹی کے تحت اورنج لائن ٹرین سروس معطل
  • لاہور میں ممکنہ احتجاج کے باعث میٹرو بس سروس بند
  • پاکستان اسٹاک ایکسچیج میں اتار چڑھائو ، محدود پیمانے پر تیزی
  • بلاول ہاؤس بحریہ ٹاون کی سکیورٹی ; نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا