وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں نواز شریف آئی ٹی سٹی، سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پراجیکٹ اور راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) کے منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایمپیریل کالج لندن کا مقامی کیمپس نواز شریف آئی ٹی سٹی میں قائم کیا جائے گا جس کا سنگ بنیاد رواں سال نومبر میں رکھا جائے گا۔ کیمپس میں 300 بیڈ پر مشتمل جدید ترین اسپتال بھی تعمیر کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہدایت دی کہ دریائے راوی پر روڈا پرائمری بند ممکنہ سیلاب سے قبل مکمل کیا جائے۔ انہوں نے تمام فیوچر پراجیکٹس کی جلد تکمیل پر زور دیتے ہوئے سہ ماہی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ روڈا فیز ون کی تکمیل کے لیے دو سال کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ نے روڈا کا قابلِ عمل بزنس پلان بھی طلب کر لیا۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ راوی بند بننے سے لاہور سیلاب کے خطرے سے محفوظ ہوجائے گا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ انٹرٹینمنٹ سٹی میں چین اور ترکیہ کی کمپنیوں نے سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے، ڈی او ایف روبوٹک اور یو بینڈ پلیژر کمپنیوں نے تھیم پارک میں سرمایہ کاری کی خواہش ظاہر کی ہے، جہاں 80 سیٹر فلائنگ تھیٹر بھی تعمیر کیا جائے گا۔ مزید بتایا گیا کہ سیلیکون سٹی، یونیورسٹی بلاک، اے ایس ٹی آر اے بلاک اور فلم سٹی میں مختلف بین الاقوامی اداروں نے بھی دلچسپی ظاہر کی ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ نواز شریف آئی ٹی سٹی میں آئی ٹی ٹاور کی تعمیر 78 فیصد مکمل کر لی گئی ہے جبکہ راوی سٹی پاکستان کا پہلا مکمل گرین سٹی ہوگا۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: میں بتایا گیا کہ شریف آئی ٹی سٹی اجلاس میں نواز شریف کیا جائے جائے گا سٹی میں

پڑھیں:

خواتین کے تحفظ کیلئے خصوصی فورس قائم کرنے کی منظوری، بلوچستان کابینہ کا بڑا فیصلہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 19واں اجلاس ہوا، جس میں امن و امان، خواتین کے تحفظ، ماحولیاتی اقدامات اور گورننس سے متعلق متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق اجلاس میں افغان جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاک فوج کی بروقت اور مؤثر کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ کابینہ نے وطنِ عزیز کے دفاع میں جان قربان کرنے والے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی اور دعا بھی کی۔

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے خطاب میں کہا کہ افغانستان میں آنے والی ہر حکومت نے اپنی سابقہ روش برقرار رکھی ہے، 1947 سے اب تک افغان حکومت کے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ پاکستان نے دہائیوں تک افغان مہاجرین کی میزبانی کی مگر بدلے میں دشمنی اور بداعتمادی ملی۔

انہوں نے واضح کیا کہ وفاقی حکومت کے فیصلے کے تحت افغان مہاجرین کے انخلاء کا عمل حتمی ہے اور صوبائی حکومت اس پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائے گی۔

کابینہ اجلاس میں صوبے میں خواتین کو ہراسگی سے بچانے کے لیے خصوصی فورس کے قیام کی منظوری دی گئی۔ یہ فورس خواتین کو سرکاری و نجی اداروں، تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات پر ہراسانی سے تحفظ فراہم کرے گی۔

اسی طرح، انسدادِ جنسی جرائم یونٹس کے قیام کی بھی منظوری دی گئی جو جنسی استحصال کے کیسز کا اندراج اور تفتیش کریں گے۔

مزید برآں کابینہ نے دفعہ 144 کے نفاذ کے اختیارات میں ترمیم کی منظوری دی، جس کے تحت ڈپٹی کمشنر 30 دن، کمشنر 60 دن جبکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ 90 دن تک دفعہ 144 نافذ کر سکیں گے۔

ماحولیاتی تحفظ کے لیے مینگروف فاریسٹ ایریا میں توسیع کی منظوری دی گئی تاکہ ساحلی علاقوں میں ماحول دوست پالیسیوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔

صوبائی وزیر میر ظہور بلیدی کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی گئی جو بلوچستان سسٹین ایبل فشریز اینڈ ایکو کلچر بل کا تفصیلی جائزہ لے گی۔

اجلاس میں دی بلوچستان کنٹرول آف نارکوٹکس سسٹینس بل 2025، بلوچستان اوور سیز پاکستانیز کمیشن بل 2025، بلوچستان لینڈ لیز پالیسی 2025 اور نکاح نامہ فارم ٹو میں ترمیم کی بھی منظوری دی گئی۔

کابینہ نے یوتھ پالیسی پر عملدرآمد کے لیے فنڈز کے اجراء اور مائنز اینڈ منرل سیکٹر کو انڈسٹری کا درجہ دینے کی منظوری دی، جبکہ گوادر پریس کلب کے صحافیوں کے لیے جرنلسٹ کالونی کے قیام کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت عوامی فلاح، شفاف طرزِ حکمرانی اور ادارہ جاتی اصلاحات کے ایجنڈے پر پُرعزم ہے۔

انہوں نے کہاکہ  بلوچستان کو معاشی طور پر مستحکم، پرامن اور بااختیار صوبہ بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔

کابینہ نے ان فیصلوں کو بلوچستان کے بہتر مستقبل، عوامی اعتماد اور حکومتی شفافیت کی عکاسی قرار دیا۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف آئی ٹی سٹی میں ایمپیریل کالج لندن کا کیمپس قائم کرنے کا اعلان
  • لاہور: نواز شریف آئی ٹی سٹی میں ایمپیریل کالج لندن کا کیمپس قائم کیا جائے گا
  • شہریوں کے جا ں ومال کی حفاظت ترجیج ‘ مقرر کردہ اجرت کی ادائیگی یقینی بنائی جائے : مریم نواز
  • وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے کابینہ میں شامل ہونیوالے نئے وزراء رانا محمد اقبال خان اور خواجہ محمد منشاء اللہ بٹ کی ملاقات
  • پنجاب حکومت کا نیا ایئر پورٹ بنانے کا منصوبہ
  • خواتین کے تحفظ کیلئے خصوصی فورس قائم کرنے کی منظوری، بلوچستان کابینہ کا بڑا فیصلہ
  • تنقید کے بعد مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا اتار دیا گیا، ’عوامی طاقت زندہ باد‘
  • میٹا کا ٹیکساس میں 1.5 ارب ڈالر کی لاگت سے نیا اے آئی ڈیٹا سینٹر قائم کرنے کا اعلان
  • لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز انڈسٹریل زون سے متعلق خصوصی اجلاس کی صدارت کررہی ہیں