لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پراجیکٹ، راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) اور نواز شریف آئی ٹی سٹی میں پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ایمپیریل کالج لندن کا کیمپس اور جدید ہسپتال

اجلاس میں بتایا گیا کہ نواز شریف آئی ٹی سٹی میں ایمپیریل کالج لندن کا مقامی کیمپس قائم کیا جائے گا۔ نومبر میں اس منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھا جائے گا، جبکہ کیمپس میں 300 بستروں پر مشتمل ایک جدید ترین ہسپتال بھی تعمیر کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ کی ہدایات اور اہداف

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہدایت کی کہ دریائے راوی پر روڈا پرائمری بند ممکنہ سیلاب سے پہلے مکمل کیا جائے۔ انہوں نے فیوچر پراجیکٹس کی بروقت تکمیل پر زور دیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو سہ ماہی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی دی۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی منظوری دے دی

وزیراعلیٰ نے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے قابلِ عمل بزنس پلان طلب کیا اور روڈا فیز ون کی تکمیل کے لیے دو سال کا ہدف مقرر کیا گیا۔

منصوبوں پر بریفنگ

اجلاس میں وزیراعلیٰ کو سی بی ڈی، روڈا اور این ایس آئی ٹی کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ کے مطابق، روڈا بند بننے سے لاہور دریائے راوی کے ممکنہ سیلاب سے محفوظ ہو جائے گا۔

مزید بتایا گیا کہ انٹرٹینمنٹ سٹی میں چین اور ترکیہ کی کمپنیوں نے سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے، جبکہ ڈی او ایف روبوٹک اور یو بینڈ پلیئر (Pleasure) نے تھیم پارک منصوبے میں شمولیت کی خواہش ظاہر کی ہے۔

تفریحی اور صنعتی منصوبے

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ انٹرٹینمنٹ سٹی میں 80 سیٹر فلائنگ تھیٹر بھی تعمیر کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ سیلیکون سٹی، یونیورسٹی بلاک، اے ایس ٹی آر اے بلاک اور فلم سٹی میں مختلف قومی و بین الاقوامی اداروں نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔

ترقیاتی پیشرفت

بریفنگ میں بتایا گیا کہ نواز شریف آئی ٹی سٹی میں آئی ٹی ٹاور کی تعمیر 78 فیصد مکمل ہو چکی ہے، جبکہ راوی سٹی پاکستان کا پہلا مکمل گرین سٹی ہونے جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پنجاب مریم نواز نواز شریف آئی ٹی سٹی وزیراعلٰی پنجاب.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: مریم نواز نواز شریف ا ئی ٹی سٹی نواز شریف آئی ٹی سٹی میں بتایا گیا کہ کیا جائے جائے گا

پڑھیں:

سرکاری کالج کی عمارت پر مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا لگانے پر پرنسپل کو شوکاز نوٹس

گجرات کے سرکاری کالج کی عمارت پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا  لگانے پر کالج پرنسپل کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

گورنمنٹ گریجویٹ کالج کھاریاں کی عمارت پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا لگایا گیا تھا۔

ڈائریکٹر کالجز شعیب عاشق بٹ کی جانب سے جاری کیے گئے شوکاز میں کہا گیا ہے کہ کالج کی عمارت پر وزیر اعلیٰ کی تصویر والاجھنڈا مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر لگوایا گیا تھا، جو غفلت اور بد انتظامی کے زمرے میں آتا ہے۔

ڈائریکٹر کالجز کے شوکاز جاری کرنے کے ساتھ ہی عمارت سے پرچم ہٹوا دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور:نوازشریف آئی ٹی سٹی میں امپیریل کالج لندن کاکیمپس قائم کرنے کا اعلان
  • لاہور: نواز شریف آئی ٹی سٹی میں ایمپیریل کالج لندن کا کیمپس قائم کیا جائے گا
  • شہریوں کے جا ں ومال کی حفاظت ترجیج ‘ مقرر کردہ اجرت کی ادائیگی یقینی بنائی جائے : مریم نواز
  • تنقید کے بعد مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا اتار دیا گیا، ’عوامی طاقت زندہ باد‘
  • مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا لگانے پر کالج پرنسپل کا مؤقف آگیا
  • وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تصویر والے جھنڈے کا معاملہ کیا ہے ؟
  • میٹا کا ٹیکساس میں 1.5 ارب ڈالر کی لاگت سے نیا اے آئی ڈیٹا سینٹر قائم کرنے کا اعلان
  • سرکاری کالج کی عمارت پر مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا لگانے پر پرنسپل کو شوکاز نوٹس
  • کالج کی عمارت پر مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا، پرنسپل کو شوکاز نوٹس جاری