لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  سے کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وزراء  رانا محمد اقبال خان اور خواجہ  منشاء اللہ بٹ نے ملاقات کی۔ مریم نواز  نے صوبائی وزیر قانون رانا اقبال خان اور صوبائی وزیر محنت اور انسانی وسائل خواجہ  منشاء  اللہ بٹ کی کابینہ میں شمولیت پر خیرمقدم کیا۔ صوبائی وزراء  رانا  اقبال اور منشاء اللہ بٹ نے اظہار اعتماد پر وزیراعلیٰ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رانا اقبال اور منشاء  اللہ بٹ کی کابینہ میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیا۔ ملاقات میں پارٹی و سیاسی امور اور ملکی حالات پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی وزیر قانون رانا  اقبال خان نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے پرامن پنجاب کے ویژن کو سراہا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبائی وزیر لیبر خواجہ محمد منشاء اللہ بٹ کو فیکٹری ورکرز اور مزدوروں کی رجسٹریشن میں شفافیت کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے مقررہ کردہ اجرات کی ادائیگی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ اور کہا شہریوں کے جان و مال کی حفاظت ہماری پہلی ترجیح ہے۔ مریم نواز نے عالمی یوم تخفیف غربت پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا  عالمی یوم تخفیف غربت منانے کا مقصد بنیادی ضروریات سے محروم کروڑوں انسانوں کی طرف اقوام عالم کی توجہ مبذول کروانا ہے۔ ترقی پذیر ممالک کے لئے تخفیف غربت کا ہدف خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔ وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم سے غربت جیسی سماجی ناانصافی جنم لیتی ہے۔ ہیلتھ، ایجوکیشن سمیت دیگر سہولیات کا کسی طبقے تک محدود ہونا بھی غربت کی کمی میں حائل سماجی ناانصافی ہوتا ہے۔ حکومت پنجاب نے آسان کاروبار بزنس کارڈ، آسان کاروبار فنانس کے ذریعے ہزاروں افراد کے لئے روزگار کے شاندار مواقع پیدا کیے۔ لاکھوں ورکروں اور محنت کشوں کے لئے راشن کارڈ پراجیکٹ تخفیف غربت کے لئے اہم اقدام ہے۔ حکومت پنجاب نوجوانوں کو صنعتی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق آئی ٹی اور دیگر ٹیکنیکل ایجوکیشن میں مواقع فراہم کررہی ہے۔ نواز شریف آئی ٹی سٹی، روڈا اور راوی گرین سٹی جیسے پراجیکٹس سے لاکھوں افراد کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ حکومت پنجاب کے صرف ایک ستھرا پنجاب پراجیکٹ کے ذریعے ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد کو روزگار کے مواقع حاصل ہونا ایک ریکارڈ ہے۔  مریم نواز کی جدید زرعی مشینری کے استعمال اور دھان کی فصل کی باقیات نہ جلانے کی آگاہی مہم نے تحریک کی شکل اختیار کر لی ہے۔ پنجاب کے مختلف اضلاع کے کسانوں کا پنجاب حکومت کی فصل کی باقیات نہ جلانے کی مہم کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار جدید مشینری کے استعمال سے سموگ کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف کے فصل کی باقیات نہ جلانے کی مہم کا کسانوں کی جانب سے بھرپور خیرمقدم کیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کی ٹیمیں دھان اور گندم کے کاشتی علاقوں میں آگاہی مہم چلا رہی ہیں۔ محکمہ زراعت کی ٹیمیں ہر علاقے کے کسانوں کو فصل کی باقیات نہ جلانے پر قائل کرتے ہیں۔ سوپر سیڈر اور جدید مشینری کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی فصل کی باقیات نہ جلانے کی مہم میں  اس وقت 91 بیلرز اور 814 کبوٹا ہارویسٹرز کام کر رہے ہیں۔ بیلرز کے ذریعے اب تک 31630 ایکڑ رقبے پر فصل کی باقیات اٹھائی گئی ہیں۔ کبوٹا ہارویسٹرز کے ذریعے اب تک 314000 ایکڑ رقبے سے فصل کی باقیات جمع کی جا چکی ہیں۔  وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ماحول اور زراعت دوست اقدامات میں تعاون پر پنجاب کے کسانوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: فصل کی باقیات نہ جلانے کی مریم نواز شریف تخفیف غربت پنجاب کے کے ذریعے اللہ بٹ کے لئے

پڑھیں:

پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

راولپنڈی (آئی پی ایس )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں 20ویں قومی ورکشاپ کے دوران بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی کوششیں اور عوامی حمایت بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کا باعث بنیں گی، جبکہ امن و استحکام کے لیے فورسز اور عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، انہوں نے دہشتگردی کے بنیادی ڈھانچے کے خاتمے اور پاکستان کے خلاف سرگرم عناصر کے مکمل سدباب کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرپرستی میں سرگرم پراکسیز بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم مسلح افواج عوامی حمایت کے ساتھ دشمن کے تمام مذموم عزائم ناکام بنائیں گی۔ فیلڈ مارشل نے دہشتگردی کے خلاف جاری اقدامات اور قومی سلامتی کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر ورکشاپ کے شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرصدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ اگلی خبرپاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا