سکیورٹی خدشات: اورنج لائن ٹرین اور لاہور میٹرو سروس کا روٹ محدود کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
سکیورٹی خدشات کے باعث اورنج لائن ٹرین اور لاہور میٹرو کا روٹ محدود کردیا گیا ہے۔ ترجمان محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کے مطابق لاہور میٹرو بس سروس ایم اے او کالج سے شاہدرہ تک بند کر دی گئی ہے اور سروس اب صرف گجومتہ سے ایم اے او کالج تک چلائی جا رہی ہے۔ ترجمان کے مطابق اورنج لائن ٹرین کے بند روڈ اسٹیشن اور ملتان روڈ اسٹیشن کو بھی مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ترجمان محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق سکیورٹی خدشات کے باعث میٹرو بس سروس اور اورینج لائن ٹرین کی جزوی بندش کا فیصلہ کیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: لائن ٹرین
پڑھیں:
موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے موبائل کمپنیوں کو غیرمعیاری سروس اور کوریج پر خامیاں دور کرنے کے لیے 30دن کی مہلت دے دی اور بتایا کہ مذکورہ کمپنیوں کو گزشتہ چار برس میں 3 ارب 41 کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں موبائل سروس کے معیار اور کوریج میں بہتری کے لیے ریگولیٹری کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔
پی ٹی اے نے سروس میں خامیوں پر موبائل آپریٹرز کو 30 روز میں ضروری اقدامات کرنے اور خرابیوں کی وجوہات کا تعین کرکے اصلاحی پلان جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔
موبائل کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے پی ٹی اے نے کہا ہے کہ خامیاں دور نہ کرنے والے آپریٹرز کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔
پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ چار برس کے دوران موبائل کمپنیوں کو 3 ارب 41کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور کوالٹی آف سروس اور کوریج کی خلاف ورزیوں پر 20وارننگ لیٹرز اور 86 شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔