پولیس کیساتھ پھر تصادم، ایس ایچ او جاں بحق، ٹی ایل پی کے رہنما کو بھی گولی لگ گئی
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
تحریک لبیک کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے مرکزی رہنما سید احمد شاہ بخاری کو بھی سینے میں گولی لگی ہے، جس کی وجہ سے وہ جانبر نہیں ہو سکے۔ پولیس اور ٹی ایل پی کے غزہ ملین مارچ کے شرکاء کے درمیان مرید کے کے علاقے میں تصادم جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پولیس اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان ایک بار پھر مرید کے میں تصادم ہوا ہے جس میں ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا انسپکٹر شہزاد شہید ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب تحریک لبیک کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے مرکزی رہنما سید احمد شاہ بخاری کو بھی سینے میں گولی لگی ہے، جس کی وجہ سے وہ جانبر نہیں ہو سکے۔ پولیس اور ٹی ایل پی کے غزہ ملین مارچ کے شرکاء کے درمیان مرید کے کے علاقے میں تصادم جاری ہے۔ جس میں شیلنگ اور لاٹھی چارج سے متعدد کارکنوں اور پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ جبکہ ٹی ایل پی کے سربراہ حافظ سعد رضوی کا ایک محافظ بھی زخمی ہو گیا ہے۔ سعد رضوی کی جانب سے پولیس سے فائرنگ بند کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ٹی ایل پی کے
پڑھیں:
تحریک لبیک کے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آپریشن کا امکان
پنجاب حکومت کے مذاکرات کامیاب نہ ہونے پر وفاق سے5 سو پولیس اہلکار و افسران کو بھیجنے کا فیصلہ
پولیس اہلکار و افسران، بکتر بند گاڑیاں، نفری اینٹی رائٹ کٹس سمیت لاہور بھیجنے کیلئے الرٹ کردی گئی
حکام کے مذاکرات کامیاب نہ ہونے پر مذہبی جماعت کے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آپریشن کا امکان ظاہر کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق تحریک لبیک سے پنجاب حکومت کے مذاکرات کامیاب نہ ہونے پر مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آپریشن کا امکان ہے، اس مقصد کے لیے وفاق سے بھی 5 سو پولیس اہلکار و افسران کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں 8 بکتر بند گاڑیاں اور نفری اینٹی رائٹ کٹس سمیت پولیس ہیڈ کوارٹر میں لاہور بھیجنے کیلئے الرٹ کر دی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، دوران ملاقات ملک کی مجموعی داخلی سلامتی، امن وامان کی صورتحال، انسداددہشتگردی کے اقدامات، اور سیکیورٹی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وفاقی وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سے آگاہ کیا جس پر وزیراعظم نے وزیر داخلہ اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔معلوم ہوا ہے کہ اس موقع پر وزیراعظم نے وفاقی وزیر داخلہ کو شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے مربوط اور مؤثر اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت کی، شہباز شریف نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ، قانون کی بالادستی اور دہشت گردی کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔