مبینہ بھرتیوں کا کیس: پرویز الہٰی کا عدالت میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
—فائل فوٹو
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے منی لانڈرنگ کیس میں لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
چوہدری پرویز الہٰی کے وکیل نے ایک روزہ حاضری سے معافی کی درخواست دائر کر دی۔
وکیل کی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ پرویز الہٰی کی طبیعت ناساز ہے، ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔
چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ ہر جگہ مجھ پر کیسز ہیں۔ 27، 28 کیسز ہیں
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری سے معافی کی درخواست منظور کرے۔
واضح رہے کہ اینٹی کرپشن عدالت کے جج جاوید اقبال وڑائچ کچھ دیر بعد اس کیس پر سماعت کریں گے۔
چوہدری پرویز الہٰی سمیت دیگر کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مبینہ بھرتیوں کا مقدمہ درج ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: چوہدری پرویز الہ ی
پڑھیں:
وفاقی آئینی عدالت نے پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار دے دی
وفاقی آئینی عدالت نے پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار دے دی، وفاقی آئینی عدالت نے غیررجسٹرڈ پولٹری فارمز کو فیڈ سپلائی کرنے سے متعلق اہم فیصلہ جاری کر دیا.عدالت نے قرار دیا ہے کہ ٹیکس قانون کے سیکشن 31اے میں ابہام ہے۔
جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے فیصلہ جاری کر دیا. وفاقی آئینی عدالت نے فیصلے میں کہا حکومت نے غیررجسٹرڈ پولٹری فارمز کو فیڈسپلائی کرنے پر مل مالکان پر اضافی ٹیکس عائد کیا۔
اضافی ٹیکس سال 2024 کے فنانس ایکٹ کی مد میں وصول کیا جا رہا تھا،قانون کے مطابق پولٹری فارمز کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے،قانون کے مطابق استثنی ملنے پر پولٹری فارمز رجسٹریشن کے پابند نہیں ہیں۔
قانون غیررجسٹرڈ پولٹری فارمز کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے،رجسٹریشن کی قانونی پابندی نہ ہونے پر پولٹری فارمز اور فیڈ ملز کو سزا نہیں دی جا سکتی،وفاقی آئینی عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے پولٹری فیڈ ملز سے 4% اضافی ٹیکس کی وصولی کو درست قرار دیا تھا.پولٹری فیڈ ملز مالکان نے اضافی ٹیکس کی وصولی کیخلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔