صوبائی حکومت کی کارکردگی صرف اشتہارات تک محدود ہے
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251018-05-8
فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماںبٹ نے کہاہے کہ صوبائی حکومت کی کارکردگی صرف اشتہارات اور ٹک ٹاک تک محدود ہوکررہ گئی ہے۔ عوام کو دقت کی روٹی میسرنہیں جبکہ وزیراعلیٰ کی تشہیر پر قومی خزانہ کابے دریغ استعمال کرکے بلند بانگ دعوئوں اور میڈیا کی جادوگری سے عوام کو دھوکادیا جارہاہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے مہنگائی کے خاتمہ اور معاشی اشاریوں کی بہتری کے دعوے عوام کو دھوکہ دہی کے سوا کچھ نہیں۔ اشیائے خور و نوش اور اشیائے ضرورت کی قیمتیں مسلسل بڑھتی جارہی ہیں، بجلی، گیس، پٹرول کی خریداری صارفین کے لیے بڑا بوجھ بن گئی ہے، تنخواہ دار طبقہ، کلرک، پنشنرز کے حالات ابتر ہیں۔انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت کے زرعی انقلاب کے دعوے جھوٹ کا پلندہ ہیں، صوبہ بھر میں کسان بڑے مسائل سے دوچار ہیں۔ حکومتی اقدامات سے کپاس، چاول، گندم، گنا کے کاشت کاروں کو مسلسل خسارے کا سامنا ہے۔ بجلی، تیل، زرعی ادویات ، کھادیں مہنگی تر ہیں، جس سے فصلوں کی پیداواری لاگت اوراخراجات ناقابلِ برداشت ہو گئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حکمران معاشی بہتری کے لیے آزمائے ہوئے فرسودہ اور ناکارہ حربے استعمال کرنے کی بجائے عوام کا اعتماد بحال کریں۔ملکی صنعت کاروں، سرمایہ کاروں، بیرون ملک پاکستانیوں پر انحصار کریں تو مستقل بنیادوں پر معیشت بحال ہوگی ورنہ حکومت ملک کو مزید قرضوں، کرپشن میں مبتلا کرکے رُخصت ہوجائے گی اور حسب دستور ملک کا بڑا نقصان ہوجائے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان کے ساتھ تجارت کھولو‘ افغانی تاجر اپنی حکومت پہ برس پڑے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251017-08-15
کابل (آن لائن)افغانستان کی عوام پاکستان کے ساتھ حالات خراب کرنے پر اپنی طالبان حکومت کے خلاف بھڑک اٹھی۔چار دن میں ہی تجارتی گزر گاہیں بند ہونے پر افغانیوں کی درخواستوں کی لائن لگ گئی ۔افغان تاجروں کا کہنا ہے کہ طورخم بارڈر پر کچھ دن سے حالات ٹھیک نہیں ہے۔ دونوں اطراف سے بارڈر بند ہے، طورخم بارڈر کی بندش سے زیادہ نقصان افغانستان کے عوام کا ہو رہا ہے، طورخم بارڈر کی بندش سے تقریباً 10 ہزار کے قریب گاڑیوں کا سامان خراب ہونے کا خدشہ ہے، ہم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمسائے حقوق کے ناطے طورخم بارڈر کو کھول دے۔