لداخ میں ریاستی جبر کےخلاف عوام میں بغاوت بھڑک اٹھی
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی (آن لائن) لداخ میں مودی سرکار کے ریاستی جبر کے خلاف عوام میں بغاوت کی آگ بھڑک اٹھی ہے۔ بھارتی حکومت کی آمرانہ پالیسیوں اور انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف لداخ کے عوام ایک بار پھر سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کر چکے ہیں، جہاں مقامی
قیادت نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت لداخ کے مسائل کو سنجیدگی سے لے اور علاقے کو مکمل ریاست کا درجہ دیا جائے۔بھارتی جریدے دی وائر کے مطابق لیہہ اور کارگل ڈیموکریٹک الائنس نے اپنی جدوجہد جاری رکھتے ہوئے وزارت داخلہ اور انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ اس غلط فہمی سے باہر آئیں کہ لداخ میں حالات معمول پر ہیں۔ مقامی رہنماو¿ں نے زور دیا ہے کہ لداخ کے عوام انصاف اور آئینی حقوق کے حصول تک خاموش نہیں رہیں گے، چاہے حکومت گرفتاریاں، دھمکیاں اور طاقت کے ذریعے انہیں دبانے کی کوشش کرے۔دی وائر کی رپورٹ کے مطابق لیہہ میں احتجاج کے دوران سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے 4 شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
عمران خان فوج کےخلاف نہیں ہیں،علی محمد خان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) علی محمد خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے کبھی نہیں کہا کہ وہ فوج کے خلاف ہیں۔
علی محمد خان کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کہتے ہیں کہ ملک بھی ان کا ہے اور فوج بھی ان کی ہے، وہ صرف یہ کہتے ہیں کہ ادارے کا سیاست میں کردار نہیں ہونا چاہیے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی سے بھی بڑا مسئلہ سیاسی عدم استحکام ہے، سیاسی استحکام ہوگا تو معیشت بھی بہتر ہوگی۔
ویب ڈیسک
Faiz alam babar