مری کے جنگل میں شدید آگ بھڑک اٹھی
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
سٹی 42: مری تریٹ کے جنگل میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔
مری میں آگ کے بلند ہوتے شعلے میلوں دور سے نظر آ رہے ہیں۔طویل خشک سالی اور خزاں کے موسم میں پائن ٹری کے پتے مٹی کے تیل کا کام کر رہے ہیں۔
محکمہ جنگلات اور ریسکیو ٹیم آگ کنٹرول کرنے کے لیے روانہ ہوچکے ہیں ، روڈ کی رسائی نہ ہونیکی بنا پر اہلکاروں کو مشکلات کرنا پڑ رہا ہے ۔
جنگل میں قیمتی درخت آگ کی زد میں ہیں ۔
سولر پینلز خریدنے والوں کیلئے سنہری موقع؛ سولر پینل سسٹمز سستے ہوگئے
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
اسلام آباد میں پاک۔کوریا سولر پینل ٹیسٹنگ لیبارٹری کا افتتاح
وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور کوریا کی شراکت داری میں اہم پیش رفت کے طور پر اسلام آباد میں پاک۔کوریا سولر پینل ٹیسٹنگ لیبارٹری کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں صدر KOICA اور سفیر جمہوریہ کوریا نے شرکت کی، جبکہ وفاقی وزیر خالد مگسی نے کہا کہ وزیرِ اعظم کے وژن کے مطابق پاکستان اور کوریا کے درمیان سائنس و ٹیکنالوجی کی شراکت داری کو مزید مستحکم کیا جا رہا ہے۔ یہ لیبارٹری KOICA کی 9.5 ملین ڈالر گرانٹ کی بدولت قائم کی گئی ہے اور ملک کی پہلی منظور شدہ PV ٹیسٹنگ لیبارٹری ہے۔ پاکستان کے پی ایس ڈی پی نے اس منصوبے کے لیے 185.8 ملین روپے فراہم کیے، جبکہ اسلام آباد میں 8 کنال زمین بھی مختص کی گئی۔ لیبارٹری نہ صرف پاکستانی مینوفیکچررز کو یورپ اور وسطی ایشیا میں سولر پینلز برآمد کرنے میں سہولت فراہم کرے گی بلکہ کوریا پاکستان کی سولر PV ماڈیولز کی بین الاقوامی معیار پر تصدیق میں بھی تعاون کرے گا۔ صدر KOICA نے کہا کہ پاکستان شمسی توانائی کے وسیع مواقع سے صاف اور سبز توانائی کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے، اور دونوں ممالک نے اپنی شراکت داری کو مزید مستحکم اور تعاون کو وسعت دی ہے۔ یہ اقدام پاکستان میں قابلِ تجدید توانائی کے شعبے کو فروغ دینے اور بین الاقوامی معیار کے مطابق سولر پینلز کی تیاری اور برآمد کو یقینی بنانے میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔