پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے مابین فائر بندی میں توسیع پر اتفاق کرلیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے مابین فائر بندی میں توسیع پر اتفاق ہوگیا۔
برطانوی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان میں دوحہ مذاکرات کی تکمیل تک جنگ بندی میں توسیع کی گئی ہے، پاکستانی وفد دوحہ پہنچ چکا ہے، جبکہ افغان وفد کے ہفتے کو دوحہ پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان 48 گھنٹے کا سیز فائر شام 6 بجے ختم ہوگیا تھا۔
اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ طالبان کی درخواست پر 15 اکتوبر کی شام 6 بجے سے 48 گھنٹوں کی جنگ بندی نافذ کی گئی۔ دونوں ممالک مسئلے کے پُرامن حل کے لیے تعمیری مذاکرات میں مصروف ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ پاکستان نے بار بار افغانستان میں فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع دی، پاکستان نے 11 تا 15 اکتوبر سرحد پر طالبان کے اشتعال انگیز حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنے دفاع کے حق کے تحت طالبان کے حملوں کو مؤثر طور پر پسپا کیا، طالبان فورسز اور ان کے زیرِ استعمال دہشت گرد ٹھکانوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے واضح کیا کہ جوابی کارروائی شہری آبادی نہیں دہشتگرد عناصر کے خلاف تھی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پاکستان اور پاکستان نے
پڑھیں:
پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق
غیر ملکی ایجنسی کے مطابق پاکستان اور افغانستان نے اپنے درمیان جاری جنگ بندی کی مدت میں 48گھنٹے کی توسیع کرنے پر اتفاق کر لیا گیاہے۔ دونوں ممالک نے باہمی اعتماد اور امن قائم رکھنے کے لیے اس اقدام کو اہم قرار دیا ہے۔
دونوں طرف سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ جنگ بندی علاقے میں امن و استحکام کے لیے مثبت قدم ہے اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دے گی۔ فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ کشیدگی ختم کرنے اور مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے لیے مسلسل بات چیت جاری رہے گی۔
یہ جنگ بندی امن کے عمل کو آگے بڑھانے اور سرحدی علاقوں میں امن قائم رکھنے کے لیے ایک موثر حکمت عملی کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔