پاک افغان عارضی سیز فائر کیسے ہوا؟ اس حوالے سے اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سیز فائر طالبان کی درخواست پر عمل میں آیا۔ افغان طالبان نے جنگ بندی کی اپیل قطر اور سعودی عرب کے ذریعے بھی کی۔

افغان طالبان رجیم کی درخواست پر سیز فائر کا فیصلہ، وزارت خارجہ

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ آج شام 6 بجے سے اگلے 48 گھنٹوں کیلئے عارضی سیز فائر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیز فائر کرانے میں سعودی عرب اور قطر نے بھی کلیدی کردار ادا کیا، دونوں ممالک نے پاک افغان تناؤ کم کرنے میں مرکزی کردار ادا کیا۔

سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد افغان طالبان نے براہِ راست رابطہ بھی کیا۔ ان رابطوں کے نتیجے میں 48 گھنٹے کی عارضی جنگ بندی پر اتفاق ہوا۔

واضح رہے کہ پاکستان افغانستان کے درمیان سیز فائر ہو گیا ہے، اس حوالے سے وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان طالبان رجیم کی درخواست پر سیز فائر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ آج شام 6 بجے سے اگلے 48 گھنٹوں کے لیے عارضی سیز فائر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ دو طرفہ تعمیری بات چیت سے مسئلے کا مثبت حل تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔

اس سے قبل پاکستان نے کابل اور قندھار میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں پر ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے کابل میں فتنہ الخوارج کے مرکز اور لیڈر شپ کو نشانہ بنایا۔

پاکستان کی قندھار اور کابل میں افغان طالبان اور خوارج کے ٹھکانوں پر ٹارگٹڈ کارروائی

پاکستان نے قندھار اور کابل میں افغان طالبان اور.

..

پاک فوج نے قندھار میں افغان طالبان بٹالین ہیڈ کوارٹر نمبر 4، 8 اور بارڈر بریگیڈ نمبر 5 کے اہداف کو نشانہ بنایا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہری آبادی سے الگ تمام اہداف باریک بینی سے منتخب اور کامیابی سے تباہ کیا گیا، پاک فوج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: خارجہ کا کہنا ہے کہ سیز فائر کا فیصلہ میں افغان طالبان سفارتی ذرائع کیا گیا گیا ہے

پڑھیں:

افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹوں کیلئے سیز فائر کا فیصلہ

افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان نے سیز فائر کا فیصلہ کرلیا۔وزارت خارجہ کے مطابق افغان طالبان رجیم کی جانب سے جنگ بندی کی درخواست کی گئی تھی۔وزارت خارجہ کے مطابق افغان طالبان کی درخواست پر آج شام 6 بجے سے اگلے 48 گھنٹوں کے لیے عارضی سیزفائرکا فیصلہ کیا ہے۔وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ دو طرفہ تعمیری بات چیت سے مسئلےکا مثبت حل تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • افغان طالبان دہلی کے ایجنٹ بن چکے ہیں،  وزیر دفاع خواجہ آصف
  • افغان طالبان نے جنگ بندی کی اپیل قطر اور سعودی عرب کے ذریعے کی: ذرائع
  • افغان طالبان نے قطر اور سعودی عرب کے ذریعے بھی جنگ بندی کی اپیل کی: ذرائع
  • افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان نے 48 گھنٹے کیلئے سیز فائر کا فیصلہ کرلیا
  • افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹوں کیلئے سیز فائر کا فیصلہ
  • افغان طالبان رجیم کی درخواست پر سیز فائر کا فیصلہ، وزارت خارجہ
  • پاک فوج کی بھرپورجوابی کارروائی، افغان طالبان نے جنگ بندی کی درخواست کر دی  
  • پاک فوج کی سپن بولدک چمن سیکٹر میں جوابی کارروائی کے بعد افغان طالبان نے جنگ بندی کی درخواست کر دی
  • کُرم: افغان طالبان و فتنہ الخوارج کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا بھرپور جواب، طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فرار