2025-10-18@12:10:44 GMT
تلاش کی گنتی: 31693
«بہوجن سماج»:

گو اے آئی ہب کا آغاز پاک سعودیہ کے درمیان دہائیوں سے جاری برادرانہ تعلقات میں نئے باب کا اضافہ ہے، شزہ فاطمہ خواجہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ گو اے آئی ہب کا آغاز پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دہائیوں سے جاری برادرانہ تعلقات میں ایک نئے باب کا اضافہ ہے، گو اے آئی ہب روزگار کے مواقع پیدا کرے گا، تکنیکی تربیت فراہم کرے گا، غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرے گا اور مقامی اسٹارٹ اپس کو عالمی سطح پر اپنا دائرہ کار بڑھانے میں مدد دے گا، یہ اقدام وزیراعظم کے ڈیجیٹل نیشن پاکستان کے ویژن اور قومی اے آئی پالیسی کے مطابق ہے، اس ہب کے ذریعے عالمی آؤٹ سورسنگ کی تین ممالک کی فہرست میں شامل...

پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان کا کارساز حملے کی 18 ویں برسی پر شہدا کو خراج عقیدت پیش
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نے کارساز حملے کی 18 ویں برسی پر شہداکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18 اکتوبر 2007 کو کرسز میں جمہوریت کے قافلے پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔یہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں کسی بھی سیاسی جماعت کے خلاف سب سے ہلاکت خیز حملہ تھا۔ ہفتہ کو یہاں جاری اپنے پیغام میں شیری رحمان نے کہا کہ اس خوفناک واقعے میں 180 سے زائد پی پی پی کارکن شہید اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔انہوں نے کہا کہ کارساز کے زخم آج بھی تازہ ہیں۔ہم شہدا اور زخمیوں کی بے مثال قربانی اور...
سعودی عرب میں نجی ایئر لائن کی پرواز کی عدم دستیابی پر مسافروں کو پریشانی کا سامنا۔پاکستان میں شہری ہوابازی کے ادارے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ ایک بھی قابلِ پرواز طیارہ نہ ہونے پر ایئرلائن کا فضائی آپریشن معطل ہے۔نجی ایئرلائن انتظامیہ نے بتایا کہ سعودی عرب میں پرندہ ٹکرانے سے گراؤنڈ ہونے والا طیارہ مرمت کے بعد قابل پرواز ہے۔ نجی ایئر لائن کا معطل لائسنس 14 یوم کیلئے بحال کراچی سرین ایئر کا پروازوں کی معطلی کا لائسنس... ایئرلائن انتظامیہ نے مزید بتایا کہ معطل ایئر آپریٹر سرٹیفکیٹ کی بحالی کی کوششیں جاری ہیں اور درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سعودی عرب میں پھنسے ہوئے مسافروں...
— فائل فوٹو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کے قافلے پر حملہ جمہوری جدوجہد پر بڑا وار تھا۔وزیر اعلیٰ سند نے سانحہ کارساز کی 18ویں برسی پر اپنے بیان میں کہا کہ 150 سے زائد جیالوں نے جان کا نذرانہ دے کر جمہوری جدوجہد کو امر کردیا جبکہ 450 سے زائد زخمی جیالے بھی جمہوری جدوجہد میں پی پی کی روایتوں کے امین بنے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے پوری زندگی جمہوریت کے لیے جدوجہد میں گزاری۔ جمہوری جدوجہد میں ہی شہید محترمہ نے شہادت کا رتبہ حاصل کیا اور ملک میں جمہوریت کا سورج ہمیشہ کے لیے طلوع کیا۔انہوں نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور ان...

جب تک پاکستان کا ہر شہری آزاد اور برابر نہ ہو جائے، ہم شہدائے جمہوریت کے راستے پر آگے بڑھتے رہیں گے: آصفہ بھٹو
— فائل فوٹو خاتونِ اول اور رکنِ قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جب تک پاکستان کا ہر شہری آزاد اور برابر نہ ہو جائے، ہم شہدائے جمہوریت کے راستے پر آگے بڑھتے رہیں گے۔سانحہ کارساز کو 18 سال مکمل ہونے پر آصفہ بھٹو نے اپنے پیغام میں کہا کہ 18 اکتوبر 2007 کو دختر مشرق کو نشانہ بنایا گیا مگر ان کے وفادار ساتھیوں نے اپنی قائد کو بچانے کے لیے اپنی جانوں کی قربانی دے دی۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی شارعِ فیصل پر واقع کار ساز کا مقام پاکستان میں جمہوریت کی لہو رنگ جدوجہد کا گواہ ہے۔ خاتون اول کا کہنا تھا کہ کارساز کے مقام پر بزدل دشمنوں نے جمہوریت پر گھات لگا...
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کراچی میں سانحہ کارساز کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج 18 اکتوبر ہے اور ہم بینظیر بھٹو کے قافلے میں شہید ہونے والے کارکنوں کو یاد کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو دہشتگردوں سے ڈری نہیں اور اپنی جدوجہد جاری رکھتے ہوئے شہید ہوئی، پی پی پی ان کے راستے پر چل رہی ہے، پاکستان کی تاریخ میں بہت سارے سانحات ہوئے اور سانحہ کارساز ایک بڑا واقعہ تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ وفاق کے خلاف سازش تھی، اس کے کئی پہلو ہیں جن میں شفافیت نہیں اور بدقسمتی سے یہی ملک میں ہوتا آرہا ہے، آج جماعت کی ایکزیکٹو کمیٹی کا اجلاس...
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم خوش ہوں گے جب کراچی کے لیے کام کیا جائے، کراچی کے ترقیاتی منصوبے پر وفاق سے بات ہوئی ہے، جو بھی ترقیاتی کام ہوں وہ اٹھارویں ترمیم کے مطابق ہوں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید بی بی غریب عوام کی آواز تھیں، انہوں نے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہادت قبول کی، 2007 میں کارساز کے مقام پر پیپلز پارٹی کے قافلے پر خودکش حملہ ہوا تھا، شہید بی بی نے اپنی جدوجہد جاری رکھی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہید بی بی کے فلسفے اور سیاست کو لے کر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ B- کے ساتھ مستحکم آؤٹ لک دینے پر شکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ درجہ بندی پاکستان کی معاشی پالیسیوں اور استحکام کی جانب پیش رفت پر عالمی اعتماد کا مظہر ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں فچ حکام سے ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے پاکستان کی جاری معاشی اصلاحات، مالی نظم اور پالیسی استحکام پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ طے کر چکی ہے، جو ملکی معیشت کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ تینوں...
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) وائٹ ہاس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یوکرین کے تنازع کے پرامن حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ دن رات امن کے حصول کے لیے کام کر رہے ہیں اور وہ روس اور یوکرین کے حوالے سے بھی یہی جذبہ برقرار رکھیں گے، بالکل ویسے ہی جیسے وہ اسرائیل اور غزہ کے معاملے میں کر رہے ہیں۔(جاری ہے) کیرولین لیوٹ نے مزید کہاکہ یہ مشرق وسطی میں ایک نئے دور کا آغاز ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ یہی صورت حال روس اور یوکرین کے درمیان بھی ممکن ہو، صدر اس کے لیے انتہائی...
افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی سیریز سے دستبرداری کے بعد پی سی بی نے متبادل ٹیم کے طور پر زمبابوے کرکٹ بورڈ سے رابطہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے متبادل ٹیم کے طور پر زمبابوے کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا گیا ہے جس کے بعد اب ٹرائی نیشن سیریز پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹرائی نیشن سیریز نومبر 2025 میں پاکستان میں شیڈول ہے تاہم اب نئے شیڈول کا اعلان جلد متوقع ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان میں نومبر میں ہونے والی ٹرائی نیشن سیریز سے دستبرداری کا اعلان کیا...
اسلام آباد: پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان دوحا میں اہم مذاکرات آج ہوں گے۔ وزیر دفاع کی قیادت میں پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد آج دوحا میں افغان طالبان کے نمائندوں سے اہم مذاکرات کرے گا۔ ان مذاکرات میں پاکستان کے خلاف سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کے فوری خاتمے اور پاک افغان سرحد پر امن و استحکام کی بحالی کے اقدامات پر بات چیت کی جائے گی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کسی قسم کی کشیدگی نہیں چاہتا، تاہم افغان طالبان حکام سے توقع رکھتا ہے کہ وہ عالمی برادری سے کیے گئے اپنے وعدوں کی پاسداری اور پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو دور کرنے کے لیے قابلِ تصدیق کارروائی کریں۔...
بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے علاقے جیوانی کنٹانی ہور میں واقع مچیں کاپر میں ڈیزل اور پیٹرول سے لدی کشتیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں کم از کم 6 کشتیاں اور 20 سے زائد موٹرسائیکلیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک کشتی میں لگی آگ نے تیزی سے پھیلتے ہوئے آس پاس کی دیگر کشتیوں اور موٹرسائیکلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے علاقے میں افراتفری اور خوف و ہراس پھیل گیا۔ مقامی ذرائع اور عینی شاہدین کے مطابق آگ کی ابتدا ایک چھوٹی کشتی سے ہوئی جو ممکنہ طور پر ڈیزل اور پیٹرول کے رساؤ یا شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ دیکھتے ہی دیکھتے شعلے بلند ہوئے اور ہوا کی شدت...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اعلان کیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے ساتھ شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقوں میں خارجی گل بہادر گروپ کے تصدیق شدہ کیمپوں کو نشانہ بنایا ہے۔ وزیر اطلاعات کے مطابق یہ کارروائیاں تصدیق شدہ انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر گزشتہ شب ہدفی انداز میں کی گئیں، جن میں کم از کم 60 تا 70 خارجی مسلح عناصر اور ان کی قیادت کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 100 سے زائد خارجیوں کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، جنہیں حکومتی ترجمان نے موثر جواب قرار دیا۔ وزیر اطلاعات نے...
وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ہماری پالیسی بڑی واضح ہے کہ پاکستان کسی ہمسایہ ملک پر حملہ آور نہیں ہوگا لیکن اگر کوئی ہمارے اوپر حملہ کرے گا تو اس کا ادھار بھی نہیں رکھیں گے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سواتی صاحب مسلم لیگ (ن) کے فاؤنڈر ممبرز میں سے تھے، نواز شریف کے قریبی ساتھی تھے، میرے ساتھ بڑے بھائیوں جیسا تعلق تھا، مراد سواتی اپنی ذمہ دارایاں نبھا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری پالیسی بڑی واضح ہے کہ پاکستان کسی ہمسایہ ملک کے ساتھ ہے کہ ہم کسی پر حملہ آور نہیں ہوں گے، اگر کوئی ہمارے اوپر حملہ کرے گا اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کرکٹ کی دنیا میں ایک نیا اور دلکش باب رقم ہو گیا ہے۔ ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے بعد اب ’ٹیسٹ ٹوئنٹی‘ کے نام سے چوتھا فارمیٹ متعارف کروا دیا گیا ہے، جو کرکٹ کے شائقین کے لیے ایک نیا تجربہ ثابت ہوگا۔یہ منفرد طرز کھیل 16 اکتوبر کو اسپورٹس سرمایہ کار گورو بہیروانی کی جانب سے متعارف کرایا گیا، جنہوں نے اسے ٹیسٹ کی گہرائی اور ٹی ٹوئنٹی کی تیزی کا حسین امتزاج قرار دیا ہے۔اس منصوبے کی رونمائی ایک آن لائن تقریب میں ہوئی جس میں دنیائے کرکٹ کے بڑے ناموں نے شرکت کی۔ اس فارمیٹ کی حمایت کرنے والوں میں جنوبی افریقا کے اے بی ڈی ویلیئرز، ویسٹ انڈیز کے سر کلائیو لائیڈ...
اسرائیل کا ریکارڈ اچھا نہیں، غزہ کے لیے جدوجہد جاری رہے، ترک صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025 سب نیوز انقرہ :ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اسرائیل کا ریکارڈ اچھا نہیں اور ہمیں غزہ کے حوالے سے گہری تشویش ہے، کیونکہ وہاں کے عوام کو فوری طور پر شفا اور تعمیر نو کی ضرورت ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق، صدر رجب طیب اردگان نے جمعہ کو استنبول میں پانچویں ترکی-افریقہ بزنس اور اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا حماس اور اسرائیل کے درمیان معاہدے کے لیے سخت محنت کی تاکہ غزہ میں امن قائم ہو سکے اور وہاں کے لوگ سکون کی زندگی گزار سکیں۔اس سے پہلے، صدر اردوان نے اپنے بیان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: میٹا کی زیرِ ملکیت مقبول ایپ واٹس ایپ نے صارفین کی جانب سے بھیجے جانے والے پیغامات سے متعلق نئی پابندیاں متعارف کرانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ ٹیک کرنچ کی رپورٹ کے مطابق، واٹس ایپ نے اسپام پیغامات پر قابو پانے کے لیے ایک نیا فیچر آزمانا شروع کیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ صارفین اور کاروباری اداروں دونوں کے لیے نامعلوم نمبروں کو پیغامات بھیجنے کی تعداد محدود کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، تاکہ پلیٹ فارم کو غیر ضروری پیغامات سے محفوظ رکھا جا سکے۔نئے نظام کے تحت ہر ماہ ایک مخصوص حد مقرر کی جائے گی، جس سے زیادہ پیغامات نامعلوم نمبروں پر نہیں بھیجے جا سکیں...
پاکستان کا ایک اعلیٰ سطحی وفد، جس کی قیادت وزیرِ دفاع کر رہے ہیں، آج دوحہ میں افغان طالبان کے نمائندوں سے اہم مذاکرات کرے گا۔ دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق ان مذاکرات کا مقصد افغانستان سے پاکستان کے خلاف ہونے والی سرحد پار دہشت گردی کے فوری خاتمے اور پاک افغان سرحد پر امن و استحکام کی بحالی کے اقدامات پر بات چیت کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن مذاکرات آج دوحہ میں ہوں گے ترجمان کے مطابق پاکستان کسی قسم کی کشیدگی نہیں چاہتا، تاہم افغان طالبان حکام پر زور دیتا ہے کہ وہ بین الاقوامی برادری سے کیے گئے اپنے وعدوں کو پورا کریں اور پاکستان کے جائز سیکیورٹی خدشات کو...
لاہور: گلبرگ کے علاقے میں 13 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ ترجمان کے مطابق متاثرہ بچہ عرفان گھر کا سامان لینے مین مارکیٹ گلبرگ گیا تھا، جہاں ملزم نے اسے ورغلا کر کنال روڈ پر واقع ایک گھر میں لے جا کر زیادتی کی کوشش کی، تاہم بچے کے شور مچانے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا۔ غالب مارکیٹ پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم فضل کا سراغ لگایا اور گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اُسے جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن نے اس واقعے پر سخت ردِعمل...
سونے کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمت کو بریک لگ گئی اور فی تولہ قیمت میں 10 ہزار روپے سے زائد کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 10600 روپے کم ہو کر 4 لاکھ46 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 9088 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 82 ہزار630 روپے ہو گئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 106 ڈالر کم ہو کر 4252 ڈالر فی اونس ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 14 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوا تھا جبکہ دو...
لاہور: افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی سیریز سے دستبرداری کے بعد پی سی بی نے متبادل ٹیم کے طور پر زمبابوے کرکٹ بورڈ سے رابطہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے متبادل ٹیم کے طور پر زمبابوے کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا گیا ہے جس کے بعد اب ٹرائی نیشن سیریز پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹرائی نیشن سیریز نومبر 2025 میں پاکستان میں شیڈول ہے تاہم اب نئے شیڈول کا اعلان جلد متوقع ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان میں نومبر میں ہونے والی ٹرائی نیشن...
وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ 18 اکتوبر کے شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے یہ پیغام دیا کہ جمہوریت کی راہ میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اس المناک واقعے کے اگلے ہی روز شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات کے لیے خود گئیں اور ان کا غم بانٹا، جو ان کی عوام دوستی کی روشن مثال ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے سانحۂ کارساز کی اٹھارویں برسی کے موقع پر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18 اکتوبر 2007ء کا دن پاکستان کی جمہوری تاریخ کا سیاہ ترین مگر تاریخی باب ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس روز شہید محترمہ بینظیر...
سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ سانحہ کارساز اُن قوتوں کی ناکامی کی علامت ہے جو عوام کی آواز کو دبانا چاہتی تھیں، مگر پیپلز پارٹی نے اس کے بعد بھی آئین، جمہوریت اور عوامی حقِ حکمرانی کی جدوجہد جاری رکھی، جو آج بھی پارٹی کی بنیاد ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے سانحہ کارساز کی اٹھارہویں برسی کے موقع پر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18 اکتوبر 2007ء پاکستان کی جمہوری تاریخ کا ایک سیاہ مگر لازوال باب ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس روز شہید محترمہ بینظیر بھٹو آٹھ سالہ جلاوطنی کے بعد وطن واپس آئیں، تو ملک بھر سے لاکھوں جیالے ان کے استقبال کے لیے...
سٹی 42 : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ قوم کی روح پر 18 اکتوبر 2007 کا دن ہمیشہ کیلئے نقش ہو چکا ہے،کاروانِ بینظیر پر حملہ کرنے والے جمہوریت کی روشنی کو بجھانا چاہتے تھے مگر ہمارے شہداء کے لہو نے اسے مزید جلا بخش دی۔ سانحہ کارساز کی 18ویں برسی پر بلاول بھٹو نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ دن تھا جب 30 لاکھ سے زائد لوگوں نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا وطن واپسی پر تاریخی استقبال کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہی وہ دن تھا جب 180 بہادر جیالوں نے جمہوری پاکستان کے خواب کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، آمریت اور دہشت...
ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) تھانہ گدائی پولیس کی جانب سے سخی سرور روڈ پر ٹرکوں سے سامان لوٹنے والے گروہ کے خلاف کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ گدائی پولیس گشت پر تھی کہ اطلاع ملی پانچ نامعلوم مسلح افراد سخی سرور روڈ پر ٹرکوں سے سامان اتار کر لوٹ مار میں مصروف ہیں۔(جاری ہے) پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر ملزمان کو گھیرنے کی کوشش کی تو ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔پولیس نے حفاظتِ خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے کے...
پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ شدید جھڑپوں کے بعد فریقین نے جنگ بندی میں توسیع کرتے ہوئے آج دوحہ میں امن مذاکرات پر اتفاق کر لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:امیر متقی کے دورہ بھارت کی وجہ سے پاک افغان اختلافات میں اضافہ ہوا، ہارون رشید افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں کہا کہ وعدے کے مطابق آج پاکستانی وفد کے ساتھ مذاکرات دوحہ میں ہوں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی کے لیے یہ مذاکرات اہم پیش رفت تصور کیے جا رہے ہیں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ اسلامی امارتِ افغانستان کا ایک اعلیٰ سطحی وفد، جس کی قیادت وزیرِ دفاع ملا محمد یعقوب کر...
استغاثہ کے مطابق بولٹن پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی کتاب کی تیاری کے دوران دو قریبی رشتہ داروں کے ساتھ حساس معلومات شیئر کیں۔ ان معلومات میں انٹیلی جنس بریفنگ کے نوٹس اور اعلیٰ سرکاری و غیر ملکی رہنماؤں سے ملاقاتوں کی تفصیلات شامل تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر اور بعد ازاں ان کے سخت ناقد بننے والے جان بولٹن نے خفیہ معلومات کے غلط استعمال کے الزامات میں خود کو حکام کے حوالے کر دیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جان بولٹن پر جمعرات کو فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔ وہ حالیہ ہفتوں میں ٹرمپ کے تیسرے نمایاں ناقد ہیں، جنہیں قانونی کارروائی کا سامنا ہے۔ ماہرین کے...
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سانحۂ کارساز کی برسی کے موقع پر شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور جمہوریت کے تمام شہدا کو سلامِ تحسین پیش کیا۔ یہ بھی پڑھیں:سانحہ کارساز : جب بینظیر بھٹو کا استقبال دھماکے سے ہوا صدرِ مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو واضح خطرات کے باوجود وطن واپس آئیں اور سانحۂ کارساز کے بعد بھی اپنے مشن پر ثابت قدم رہیں۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے زخمیوں کی عیادت کی اور لواحقین سے اظہارِ ہمدردی کیا، جو ان کی انسان دوستی اور عزم کی علامت ہے۔ بے نظیر بھٹو مینار پاکستان میں تاریخی جلسے سے خطاب کررہی ہیں: تصویر بشکریہ پاکستان پیپلز پارٹی...
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو B- کے ساتھ مستحکم آئو ٹ لک دینے پر بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی فچ کا شکریہ ادا کیا ہے۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے دورہ امریکا کے دوران فچ ریٹنگز کے حکام سے ملاقات کی اور پاکستان کی اقتصادی اصلاحات اور پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر خزانہ نے تینوں بڑی بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں کی درجہ بندی میں ہم آہنگی پر اطمینان کا اظہار کیا، انہوں نے فچ ٹیم کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ طے پانے والے اسٹاف لیول معاہدیسے آگاہ کیا۔وزیر خزانہ نے حکومت کے نجکاری کے عمل کو تیز کرنے، مالی استحکام اور کارکردگی میں مزید بہتری لانے کے عزم کا اظہار کیا جب کہ...
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز، ملٹری، ہلالِ جرات نے کہا ہے کہ روایتی میدان میں جیت کی طرح ہمارے پڑوسی کی ہر ریاستی پراکسی کو خاک میں ملا دیا جائے گا، ہم اسلام کی غلط تشریح کرنے والے مٹھی بھر گمراہ دہشت گردوں کے سامنے کبھی نہیں جھکیں گے۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کرنا میرے لیے انتہائی اعزاز اور باعث فخر ہے،میں بنگلہ دیش، عراق، مالی، مالدیپ، نائیجیریا، نیپال، فلسطین، قطر، سری لنکا اور یمن سے تعلق رکھنے والے کیڈٹس کو بھی اس عظیم ادارے سے تربیت مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 اکتوبر 2025ء) سینما ہال میں خاموشی اور اندھیرا چھایا ہوا ہے۔ پردے پر ایک گینگسٹر پولیس کو للکارتا ہے اور ہال تالیوں سے گونجنے لگتا ہے۔ یہ گینگسٹر دیسی فلموں کا سلطان راہی، بالی وڈ فلم کا سردار یا ہالی وڈ کے گاڈ فادر گینگ کا کوئی بھی کردار ہو سکتا ہے۔ اس کی طاقت کو سراہنے والے تماشائی وہ لوگ ہیں جو روز اپنے دفتر، دکان یا رکشہ چلاتے ہوئے معمولی زندگی گزار رہے ہوتے ہیں۔ سماجی ماہرین اور نفسیات دانوں کے مطابق یہ تضاد حیران کن اور دلچسپ ہے۔ آخر ہم ان لوگوں سے اتنے متاثر کیوں ہوتے ہیں جو قانون توڑتے ہیں، جو طاقت اور خطرے کی سرحد پر...
بالی ووڈ فلم ’دنگل‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ زائرہ وسیم نے اپنے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر کے مداحوں کو حیران کر دیا۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک کیرول پوسٹ کی جس میں 2 تصاویر شامل تھیں۔ پہلی تصویر میں زائرہ نکاح نامہ پر دستخط کرتی نظر آرہی ہیں، ان کے ہاتھ پر خوبصورت مہندی کے نقش واضح ہیں۔ دوسری تصویر میں زائرہ اور ان کے شوہر چاندنی رات میں چاند کی طرف دیکھتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ’دنگل گرل‘ سوہانی 19 برس کی عمر میں چل بسیں، عامر خان کی آنکھیں نم ہو گئیں اداکارہ نے اپنے نکاح کی تقریب سے زیادہ تفصیلات ظاہر نہیں کیں، تاہم جو جھلک انہوں نے شیئر...
سرگودھا کے چک 71 عبداللہ ٹاؤن میں 2 کم سن بچیوں کی پُراسرار موت کا واقعہ پیش آیا ہے۔ اہلخانہ کے مطابق پانچ ماہ کی جڑواں بچیاں دودھ پی کر سوتے ہوئے انتقال کر گئیں، لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق آج میڈیکل بورڈ موت کی وجہ کا تعین کرے گا۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 18 اکتوبر 2025ء) جہاز رانی کے عالمی ادارے (آئی ایم او) میں بحری جہازوں سے گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی کے لیے نئے عالمی قوانین اپنانے سے متعلق بات چیت کسی معاہدے کے بغیر ختم ہو گئی ہے۔لندن میں منعقدہ رکن ممالک کے اجلاس میں شریک مندوبین نے نیٹ زیرو فریم ورک پر اختلافات کے باعث اس معاملے پر بات چیت ایک سال کے لیے موخر کر دی ہے۔ اس فریم ورک کا مقصد 2050 تک جہاز رانی کے شعبے سے گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کا خاتمہ کرنا ہے۔اس مجوزہ فریم ورک کو رواں سال اپریل میں اصولی طور پر منظور کیا گیا تھا۔ اس کے ذریعے 'بحری جہازوں سے...
افغانستان نے پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی سیریز میں شرکت سے انکار کردیا۔ تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سہ فریقی سیریز اپنے شیڈول کے مطابق ہوگی۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کی وجہ سے پاکستان کے ساتھ میچز منسوخ کر دیے ہیں۔ بورڈ کے مطابق افغان کرکٹ ٹیم پاکستان میں نومبر میں شیڈول سہ ملکی سیریز میں شرکت نہیں کرے گی۔ واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز پاکستان، افغانستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان کھیلی جانی تھی۔ سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ 17 نومبر کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان راولپنڈی میں شیڈول تھا، راولپنڈی میں ہی 19 نومبر کو سری لنکا اور افغانستان کے درمیان میچ کھیلا...
بالی ووڈ فلموں دنگل اور سیکرٹ سپر اسٹار میں اپنی شاندار اداکاری سے شہرت حاصل کرنے والی سابق اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح ہوگیا، تصاویر شیئر کر کے اداکارہ نے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا۔ اداکارہ زائرہ وسیم نے 2019 میں اسلام کی خاطر شوبز کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ زائرہ نے انسٹاگرام پر دو تصاویر شیئر کی ہیں، ایک میں وہ نکاح نامے پر دستخط کررہی ہیں۔ دوسری تصویر میں شادی کے موقع پر سرخ رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیے دیکھا جاسکتا ہے، انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، ’’قبول ہے‘‘ یاد رہے کہ زائرہ وسیم نے اپنے کیریئر کا آغاز عامر خان کی فلم دنگل (2016) سے کیا تھا،...
ٹیسٹ، ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی، ٹی ٹین کے بعد اب ایک نیا فارمیٹ’ ٹیسٹ ٹوئنٹی‘ بھی سامنے آ گیا۔ اس کے ابتدائی دو ایڈیشنز بھارت میں ہوں گے۔ پہلے ایڈیشن کا آغاز جنوری 2026 میں کیا جائے گا۔ْ آرگنائزر نے گزشتہ روز ہونے والی تقریب میں سابق اسٹارز میتھیو ہیڈن، ہربھجن سنگھ، سر کلائیو لائیڈ اور اے بی ڈی ویلیئرز کے ساتھ اسے لانچ کیا۔ اس فارمیٹ کے ہر میچ میں 80 اوورز ہوں گے، ہر ٹیم 20، 20 اوورز کی دو اننگز کھیلے گی، پھر دونوں اننگز کے اسکور جمع کیے جائیں گے، نتیجہ جیت، ہار، ٹائی یا ڈرا سب ممکن ہو سکیں گے۔ یہ فارمیٹ ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی دونوں کے اصولوں کا امتزاج ہوگا۔ اسے...
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز، ملٹری، ہلالِ جرات نے کہا ہے کہ میں بھارتی فوجی قیادت کو مشورہ دیتا ہوں اور سختی سے خبردار کرتا ہوں کہ نیوکلیئر انوائرمنٹ میں دونوں ملکوں کے درمیان 'جنگ کے لیے کوئی گنجائش نہیں' ہے۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے قیام سے اب تک، افواجِ پاکستان نے قوم کی مکمل حمایت کے ساتھ، وطن عزیز کے بیرونی اور اندرونی دفاع میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، حالیہ آپریشن ’’معرکۂ حق/ بنیان مرصوص‘‘ میں افواجِ پاکستان نے اپنی پیشہ وارانہ مہارت اور عزم سے دشمن کو شکست دے کر قوم کا اعتماد مزیدمستحکم کیا ہے۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ ازلی دشمن کے خلاف انتہائی...

پی ٹی آئی کی محبت میں سرکاری نوکری چھوڑنے والے سلیمان شاہ راشدی عمران خان کے بارے میں اب کیا کہتے ہیں؟
پی ٹی آئی کی محبت میں سول سروس چھوڑنے والے افسر سلیمان شاہ راشدی نے عمران خان پر ذاتی مفادات کی سیاست کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی جان، سیاسی مستقبل اور نسلوں پرانی پیپلز پارٹی سے وفاداری عمران خان کے لیے قربان کی، مگر آخرکار انہیں احساس ہوا کہ عمران خان کی جدوجہد صرف اپنے ذاتی اور خاندانی مفادات کے گرد گھومتی ہے۔ سلیمان شاہ راشدی نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کا اصل مقصد اقتدار میں واپسی کے لیے اسٹیبلشمنٹ پر دباؤ ڈالنا ہے اور اگر وہ کسی کو ساتھ نہ ملا سکیں تو دباؤ اور بیانیے کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کے...
ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کی ہے کہ جولائی سے اگست کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 4.44 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق بڑی صنعتوں میں 12 شعبوں کی نمو بڑھی، 11 شعبوں کی نمو کم ہوئی، اگست 2025 میں صنعتی پیداوار میں اگست 2024 کی نسبت 0.54 فیصد اضافہ ہوا،جولائی 2025 کی نسبت اگست 2025 میں صنعتوں کی پیداوار 2.75 فیصد کمی ہوئی۔اعداد و شمار کے مطابق مجموعی نمو میں خوراک، تمباکو، ملبوسات، سیمنٹ اور آٹوموبیل سیکٹر کا نمایاں کردار رہا، جولائی سے اگست تک آٹوموبیل سیکٹر کی گروتھ 1.83 فیصد ریکارڈ ہوئی، ملبوسات کے شعبے کی پیداوار 0.84 فیصد، خوراک کے شعبے کی نمو میں 1.02 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ادارہ شماریات نے بتایا...
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر طلحہ محمود نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور قطر پاکستان اور افغانستان کے معاملے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر رابطہ عالمِ اسلامی کے سربراہ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی افغانستان کے ساتھ سرحد بھارت کی وجہ سے غیر محفوظ ہو گئی ہے اور پاکستان اور افغانستان کی محبتیں نفرتوں میں بدل گئی ہیں۔ ’سعودی عرب اور قطر کشیدگی کے خاتمے کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں، لیکن ہمیں افسوس ہے کہ ہماری 40 سال کی قربانیوں کا نتیجہ اچھا نہیں نکلا۔‘ اس موقع پر انہوں...
رواں برس افغانستان کی کل برآمدات کا 41.2 فیصد پاکستان کو گیا جبکہ سمندری راستے سے ہونے والی 20 فیصد برآمدات پاکستان کے راستے دوسرے ممالک گئیں۔ افغانستان کے زیادہ تر تجارتی راستے پاکستان میں کھلتے ہیں یہیں سے وہ بآسانی اپنی مصنوعات نہ صرف پاکستان بلکہ سمندری راستے سے برآمد بھی کر سکتا ہے۔ اس وقت پاکستانی سرحدیں افغانی برآمدات کے لیے بند ہیں جس سے افغانستان کو سالانہ 2 ارب ڈالر کا نقصان پہنچتا ہے۔ سنہ 2025 کے پہلے 6 ماہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت کا حجم 1.1 بلین ڈالر تھا۔ اس سال جولائی میں پریفریشنل ٹریڈ ایگریمنٹ کے بعد دونوں ملکوں کی تجارت میں اِضافہ ہوا تھا۔ جہاں افغانستان 41 سے 43 فیصد...
پاک افغان بارڈر طورخم گزشتہ سات روز سے بند ہے جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور پیدل آمدورفت مکمل طور پر معطل ہے۔سرحدی کشیدگی کے باعث طورخم شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں جبکہ مال بردار گاڑیوں میں لدا ہوا سامان خراب ہونے لگا، تاجروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر بارڈر جلد نہ کھولا گیا تو مزید سامان ضائع ہونے کا خطرہ ہے۔ذرائع کے مطابق بارڈر کی بندش سے دونوں جانب اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جس سے عام شہری بھی متاثر ہو رہے ہیں۔تاجر اور ٹرانسپورٹرز نے حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ پاک افغان تنازع کا بامعنی مذاکرات کے ذریعے حل نکالا...
جاما نیٹ ورک اوپن میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ سمندری طوفان سینڈی سے متاثر ہونے والے بزرگ افراد میں دل کے امراض کا خطرہ طویل عرصے تک برقرار رہا۔ تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر ارناب گھوش نے بتایا کہ نیویارک میں طوفان کے دوران اسپتالوں میں بجلی بند ہونے اور علاج رک جانے سے مریضوں کی صحت بری طرح متاثر ہوئی، جس کے اثرات برسوں تک رہے۔ نتائج کے مطابق، نیو جرسی کے سیلاب زدہ علاقوں میں رہنے والوں میں دل کے دورے، فالج یا دل کی ناکامی کا خطرہ طوفان کے بعد 5 سال تک زیادہ رہا اور تقریباً ہر 20 میں سے 1 شخص متاثر ہوا۔ ڈاکٹر گھوش نے کہا...
قوم کو یقین دلاتا ہوں اس مقدس سرزمین کا ایک انچ بھی دشمن کے حوالے نہیں ہونے دیں گے، فیلڈ مارشل WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025 سب نیوز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز، ملٹری، ہلالِ جرات نے کہا ہے کہ میں قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ انشاء اللہ، ہم اس مقدس سرزمین کا ایک انچ بھی دشمن کے حوالے نہیں ہونے دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کرنا میرے لیے انتہائی اعزاز اور باعث فخر ہے،میں بنگلہ دیش، عراق، مالی، مالدیپ، نائیجیریا، نیپال، فلسطین، قطر، سری لنکا اور یمن سے تعلق...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایبٹ آباد: آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک سرزمین کا ایک انچ بھی دشمن کو لینے نہیں دیں گے۔پاکستان ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) اور ہلالِ جرات نے قوم کو یقین دلایا کہ وطنِ عزیز کی ایک انچ زمین بھی دشمن کے حوالے نہیں ہونے دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے ہمیشہ ملک کے دفاع اور استحکام کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔اپنے خطاب میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کرنا ان کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر اور بعد ازاں ان کے سخت ناقد بننے والے جان بولٹن نے خفیہ معلومات کے غلط استعمال کے الزامات میں خود کو حکام کے حوالے کردیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جان بولٹن پر جمعرات کو فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔ وہ حالیہ ہفتوں میں ٹرمپ کے تیسرے نمایاں ناقد ہیں جنہیں قانونی کارروائی کا سامنا ہے۔ ماہرین کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے یہ اقدامات وفاقی اداروں کی غیرجانبداری سے جڑی دہائیوں پرانی روایات سے انحراف تصور کیے جا رہے ہیں۔ جان بولٹن جب گرین بیلٹ، میری لینڈ کی عدالت میں پیش ہونے کے لیے پہنچے تو انہوں نے صحافیوں سے کوئی گفتگو نہیں کی۔ عینی شاہدین...
ایبٹ آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے 71ویں انٹیگریٹڈ کورس اور26ویں لیڈی کیڈٹ کورس اور152ویں پی ایم اے لانگ کورس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاس آئوٹ ہونے والے کیڈٹس کومبارکباد پیش کرتا ہوں ،پاسنگ آئوٹ پریڈ کامعائنہ کرنامیرے لیے فخرکاباعث ہے ،معرکہ حق میں پاک فوج نے ملک کابھرپور دفاع کیا،پاک فوج نے ہمیشہ اندرونی اوربیرونی چیلنجز کامقابلہ کیا،آپریشن بنیان مرصوص میں پاک فوج نے اپنی پیشہ وارانہ مہارت سے دشمن کوشکست دی ،دشمن کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے رافیل طیاروں کومارگرایا،پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول ایک تاریخی حیثیت کی حامل ہے
افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان میں ہونے والے سہ ملکی سیریز سے دستبرداری کے اعلان کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان پاکستان میں نومبر میں ہونے والی ٹرائی نیشن سیریز میں شریک نہیں ہو گا۔افغانستان کرکٹ بورڈ کے بیان کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹرائی نیشن ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے شیڈول کے مطابق ہو گی۔ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ تیسری ٹیم کا آپشن دیکھا جا رہا ہے اور انتظامات جاری ہیں، اس حوالے سے فیصلہ بہت جلد کر دیا جائے گا۔خیال رہے کہ پاکستان میں...

پیوٹن کو جنگ ختم کرنے پر قائل کر سکتا ہوں، پاک افغان جنگ بندی کرانا میرے لیے بہت آسان ہے، ٹرمپ-زیلنسکی ملاقات
واشنگٹن: یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی اپنے وفد کے ہمراہ وائٹ ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ وفود کی سطح پر اہم ملاقات کی۔ یہ ملاقات روس-یوکرین تنازعے کے خاتمے، ٹوماہاک میزائلوں کی فراہمی اور علاقائی امن کے لیے امریکی کردار پر مرکوز رہی۔ ملاقات کے دوران صدر زیلنسکی نے کہا، “ہم امن چاہتے ہیں مگر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نہیں چاہتے۔” انہوں نے امریکی حمایت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ روس پر دباؤ ڈالنے کی ضرورت ہے۔ دوسری جانب، صدر ٹرمپ نے پرامید انداز میں کہا، “ہم روسی صدر پیوٹن کو جنگ ختم کرنے پر قائل کر سکتے ہیں۔ میرا خیال ہے کہ روسی صدر بھی جنگ ختم کرنا چاہتے...
ایبٹ آباد: پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول ایک بار پھر عزم، وقار اور حب الوطنی کے خوبصورت امتزاج کا مظہر بن گیا، جہاں 152ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے، جنہیں پی ایم اے کے چاق و چوبند دستوں نے شاندار انداز میں سلامی پیش کی۔ پریڈ کے آغاز پر نظم و ضبط، تربیت اور عسکری مہارت کی روایتی جھلک دیکھی گئی جو پاکستان آرمی کے اعلیٰ معیار کی علامت سمجھی جاتی ہے۔ تقریب میں لانگ کورس، ٹیکنیکل کورس، لیڈی کیڈٹ کورس اور اینٹیگریٹڈ کورس مکمل کرنے والے کیڈٹس شریک تھے، جنہوں نے برسوں کی سخت تربیت کے بعد اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلتے ہوئے...
برطانوی شاہی خاندان کے رکن پرنس اینڈریو نے اپنے تمام شاہی اعزازات اور القابات سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کے مطابق یہ فیصلہ انہوں نے بادشاہ چارلس سے مشاورت کے بعد کیا۔ پرنس اینڈریو نے ایک بیان میں کہا کہ وہ آئندہ اپنے کسی بھی شاہی خطاب یا لقب کا استعمال نہیں کریں گے، البتہ وہ بطور ’’پرنس‘‘ ہی جانے جائیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی مرحوم والدہ ملکہ الزبتھ دوم کی جانب سے دیا گیا لقب ’’ڈیوک آف یارک‘‘ بھی واپس کر دیا گیا ہے۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ اینڈریو کی سابقہ اہلیہ سارہ فرگوسن نے بھی شاہی القابات استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم ان کی...
مغربی بنگال کے ضلع مالڈا میں واقع تاریخی ادینہ مسجد ایک بار پھر مذہبی تنازع کا مرکز بن گئی ہے۔ بی جے پی رہنماؤں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ مسجد دراصل ایک قدیم ہندو مندر کے ملبے پر تعمیر کی گئی تھی۔ یہ بھی پڑھیں:بھارتی ریاست تریپورہ میں خاتون کی نیم جلی لاش برآمد، الزام بی جے پی رکن اسمبلی کے بھتیجے پر عائد تنازع اس وقت شدت اختیار کر گیا جب سابق کرکٹر اور رکن پارلیمنٹ یوسف پٹھان نے ادینہ مسجد کے سامنے اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ The Adina Mosque in Malda, West Bengal, is a historic mosque built in the 14th century by Sultan Sikandar Shah, the second ruler of the Ilyas Shahi dynasty....
اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ مجھے جنگیں رکوانا پسند ہے، پاکستان اور افغانستان کی حالیہ سرحدی کشیدگی سے پوری طرح آگاہ ہوں اور اگر چاہوں تو دونوں ممالک کے درمیان یہ جنگ فوراً ختم کروا سکتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی کو ختم کرنا میرے لیے بہت آسان ہے۔ اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ مجھے جنگیں رکوانا پسند ہے، پاکستان اور افغانستان کی حالیہ سرحدی کشیدگی سے پوری طرح آگاہ ہوں اور اگر چاہوں تو دونوں ممالک کے درمیان یہ جنگ فوراً ختم کروا سکتا ہوں۔ امریکی صدر نے بات چیت کے...
اسرائیل نے ایک بار پھر امن معاہدے کو پامال کرتے ہوئے غزہ پر فضائی حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔ شہدا میں سات معصوم بچے اور تین خواتین شامل ہیں، جو اپنے گھر لوٹ رہے تھے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ یہ المناک واقعہ غزہ شہر کے علاقے الزیتون میں پیش آیا، جہاں اسرائیلی طیارے نے ایک کار کو نشانہ بنایا۔ حملے کے وقت گاڑی میں سوار تمام افراد موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی فوج کی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں، جس سے خطے میں ایک بار پھر کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغان طالبان کی حکومت کو بھارت کی پراکسی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان، بھارت اور ٹی ٹی پی نے مل کر پاکستان پر جنگ مسلط کی ہے لیکن اب کابل کے ساتھ تعلقات پر ماضی کی طرح متحمل نہیں ہو سکتے ہیں۔ ایکس پر بیان میں طالبان کے 2021 میں اقتدار میں آنے کے بعد سے پاکستان میں امن اور افغانستان سے دراندازی روکنے کے لئے حکومت کی کوششوں کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خاجہ نے اس دوران کابل کا 4 دفعہ دورہ کیا۔ وزیر دفاع اور آئی ایس آئی کے دو، نمائندہ خصوصی کے 5، سیکرٹری کے 5، مشیر قومی سلامتی کا...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعظم کے مشیر ڈاکٹر سید توقیر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بین الریاستی آبی معاہدے مقدس ہیں، پانی صرف دریاؤں یا نہروں سے متعلق ہی نہیں ہے بلکہ یہ عوام کی عزت اور زندگی سے متعلق بھی ہے، کسی بھی قوم کو یہ اخلاقی یا قانونی حق حاصل نہیں ہے کہ وہ دوسروں کے آبی تحفظ کو یرغمال بنائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او) کے زیر اہتمام روم واٹر ڈائیلاگ کے دوران سندھ طاس معاہدہ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کیا۔ جمعہ کو یہاں موصولہ پریس ریلیز کے مطابق عالمی آبی فورم میں سندھ طاس معاہدے اور بھارت کے مذموم...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ڈی آئی جی ریلوے پولیس نے انکشاف کیا کہ جعفر ایکسپریس دھماکے میں ریموٹ کنٹرول ڈیوائس اور 4 سے 5 ایکسپلوسوز استعمال کیے گئے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلویز کا اجلاس کنوینر رمیش لال کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں ڈی آئی جی ریلوے پولیس نے جعفر ایکسپریس دھماکے سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حملہ آوروں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، تاہم تحقیقات میں حساس ادارے شامل ہیں۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ واقعہ ممکنہ طور پر بلوچستان سے پلان کیا گیا تھا، جبکہ ریلوے پٹریوں کی نگرانی اور ایف سی کے ساتھ مشترکہ گشت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ کمیٹی نے جعفر ایکسپریس میں...
کراچی (کامرس رپورٹر) بینک دولت پاکستان نے سالانہ رپورٹ برائے مالی سال 25ء جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 25ء میں پاکستان کی میکرو اکنامک صورت حال میں مزید بہتری آئی جسے محتاط زری پالیسی اور پائیدار مالیاتی یکجائی نے مدد دی اور جس کے نتیجے میں قومی صارف اشاریہ قیمت مہنگائی تیزی سے کم ہوئی۔ نیز، مالی نظام نے مضبوطی برقرار رکھی اور حقیقی جی ڈی پی نمو پہلے سے زائد رہی۔ واضح رہے کہ گورنر کی سالانہ رپورٹ ایس بی پی ایکٹ 1956ء کی دفعہ (1) 39 (جنوری 2022ء تک ترمیم شدہ) کے تحت شائع کی جاتی ہے۔ اس دفعہ کے تحت گورنر ’’بینک کے اہداف کے حصول، زری پالیسی کے طرزعمل، پاکستان کی معیشت اور مالی...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ صدر مملکت نے خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے ڈاکٹر العیسیٰ کی مسلم امہ میں اتحاد، اعتدال اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی کاوشوں کو سراہا۔ صدر زرداری نے کہا کہ مسلم ورلڈ لیگ کی انتہاپسندی اور اسلاموفوبیا کے خلاف کوششیں قابل تحسین ہیں۔ اسلام آباد میں مسلم ورلڈ لیگ کی میزبانی میں لڑکیوں کی تعلیم پر بین الاقوامی کانفرنس قابل تعریف اقدام ہے۔ سیرت النبی میوزیم، پاکستان اور مسلم ورلڈ...
وزیر خزانہ عبدالماجد خان اور وزیر خوراک اکبر ابراہیم نے پریس کانفرنس میں استعفیٰ دینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ باقاعدہ حکومت سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہیں، انوارالحق حکومت کے ساتھ نہیں چل سکتے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر میں سیاسی درجہ حرارت اپنے افق پر پہنچ گیا ہے، آزاد جموں و کشمیر کی اتحادی حکومت میں شامل مزید تین وزراء نے استعفیٰ دیدیا ہے، مستعفی وزراء کی تعداد 4 تک پہنچ گئی۔ آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات محمد مظہر سعید کے استعفیٰ کے بعد وزیر خزانہ عبدالماجد خان، وزیر خوراک اکبر ابراہیم اور وزیر سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر نے بھی وزیراعظم انوارالحق کو استعفیٰ دیدیا ہے۔ وزیر خزانہ عبدالماجد خان اور وزیر خوراک اکبر ابراہیم نے...
سرینگر میں حکومت کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ریاستی حیثیت کی بحالی کے بعد کشمیریوں کو درپیش تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر زور دیا ہے کہ وہ جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کا اپنا وعدہ پورا کریں۔ ذرائع کے مطابق عمر عبداللہ نے سرینگر میں حکومت کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو امید تھی کہ ان کی حکومت کے پہلے سال میں ہی مودی حکومت ریاستی حیثیت...
دوحہ:۔ وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل، چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ پاکستان تعمیرات، صحت، آئی سی ٹی، اور مینوفیکچرنگ جیسے شعبوں میں محفوظ مائیگریشن کاریڈورز تیار کر رہا ہے تاکہ مزدوروں کی باعزت اور محفوظ منتقلی کو یقینی بنایا جا سکے۔ وفاقی وزیر نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رکن ممالک کے لیے ایک جامع چار نکاتی فریم ورک پیش کیا ہے، جو مہارتوں کے فروغ، باوقار لیبر موبلٹی، سماجی تحفظ اور علاقائی انضمام جیسے اہم نکات کا احاطہ کرتا ہے۔ چھٹی اسلامی کانفرنس آف لیبر منسٹرز سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے او آئی سی اسکلز پارٹنرشپ کے قیام کی تجویز دی، جس کے تحت رکن ممالک کے درمیان...
سعودی رہنماؤں کے ساتھ بہت اچھی گفتگو ہوئی،غزہ جنگ کے دوران ابراہیمی معاہدوں میں شریک ہونا ممکن نہیں تھا مگر اب حالات تبدیل ہوگئے ہیں،مذاکرات دوبارہ شروع ہوسکتے ہیں ایران کی طاقت کم ہوگئی ہے،خطے میں ایک نئی سفارتی صف بندی ابھر رہی ہے جس میں سعودیہ کی شمولیت امن اور استحکام کے نئے امکانات پیدا کرسکتی ہے،امریکی صدرکا فاکس کو انٹرویو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب بھی دیگر خلیجی ممالک کی طرح اسرائیل کے ساتھ ابراہیمی معاہدوں میں شمولیت کے لیے تیار ہے۔یہ انکشاف انھوں نے فاکس بزنس نیٹ ورک کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کیا۔ صدر ٹرمپ نے مزید بتایا کہ سعودی رہنماؤں کے ساتھ بہت اچھی گفتگو ہوئی ہے۔امریکی صدر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251018-05-6سکھر (نمائندہ جسارت) ڈویژنل کمشنر سکھر عابد سلیم قریشی نے سول اسپتال سکھر کا دورہ کر کے طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر پرنسپل جی ایم ایم سی ٹیچنگ اسپتال سکھر ڈاکٹر صالح محمد چنا، ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر الطاف اعوان، دیگر ڈاکٹرز و افسران بھی موجود تھے۔ کمشنر سکھر نے اسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کر کے فراہم کردہ طبی سہولیات کا جائزہ لیا. انہوں نے مریضوں سے ملاقات کی اور علاج معالجے کی سہولیات کے متعلق دریافت کیا، انہوں نے اسپتال انتظامیہ پر مریضوں کی دیکھ بھال کو بہتر کرنے پر زور دیا۔ اسپتال کیدورے کے دوران کمشنر سکھر ڈویڑن عابد سلیم نے اسپتال کے احتجاجی ہاؤس جاب افسران سے بھی ملاقات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251018-05-5جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں دھان کی فصل کے نرخ کم ہونے کے خلاف سندھ ترقی پسند پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ شہرکے راستوں پر مارچ ڈی سی چوک پر دہرنا شدید نعرے بازی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے دہان کی فصل کے ریٹ جان بوجھ کر گرانے کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ ضلعی صدر عبدالمجید سرکی ،نظام مستوئی ،عبدالنبی مگسی ،عمر سولنگی،صاحب چانڈیو کی قیادت میں نکالا گیا ۔ مظاہرین نے شہر کے راستوں پر مارچ کیا اور نعرے بازی کرتے ہوئے ڈی سی چوک اور پریس کلب کے سامنے دھرنا دیکر بیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اور ٹریفک معطل ہو گیا۔ رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیوپاریوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251018-06-13 واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ہنگری میں ملاقات کریں گے۔ یہ پیشرفت دونوں رہنماؤں کے درمیان 2 گھنٹے سے زائد فون پر ہونے والے گفتگو کے بعد سامنے آئی، جسے دونوں نے مثبت اور نتیجہ خیز قرار دیا۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ولادیمیر پیوٹن سے فون پر بات چیت کے بعد ٹروتھ سوشل پر ایک پیغام جاری کیا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ پیوٹن کے ساتھ کال نتیجہ خیز تھی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دونوں ممالک کے اعلیٰ سطح کے مشیر اگلے ہفتے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ روسی صدر اور...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاک افغان جنگ ختم کرنا میرے لیے بہت آسان ہے۔صدر ٹرمپ نے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انہوں نے 8 جنگیں رکوائیں جس میں پاک بھارت جنگ بھی شامل ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے مجھےکہا کہ میں نے پاک بھارت جنگ ختم کرکے لاکھوں جانیں بچائیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان دو روز پہلے ہونے والی جنگ بندی کی مدت بڑھانے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ پاکستان اور افغانستان نے طے کیا ہے کہ 48 گھنٹے کی جنگ بندی کو دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے اختتام تک جاری رکھا جائے۔ مذاکرات میں شرکت کے لیے پاکستانی وفد آج دوحہ پہنچے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251018-02-11 کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ موسمیات نے پاکستان میں رواں برس انتہائی سرد موسم سرما کی پیش گوئیوں کو مسترد کردیا جبکہ کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کے سبب درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیاہے۔محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق 3 روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 2 ڈگری اضافے سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کر سکتا ہے۔شہر میں اس دوران گرم و خشک موسم متوقع ہے جبکہ شمال مغربی گرم و خشک ہوائیں شہر پر اثر انداز رہے گی۔ محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ بعض علاقوں میں مغربی ہواں کے گزرنے سے سردی کی وقتی لہر آسکتی ہے تاہم پاکستان میں انتہائی سرد موسمِ سرما کے دعوے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251018-02-8 کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ سروس ٹریبونل میں چیئرمین کی تعیناتی نہ ہونے سے صوبے کے 40 سے زائد سرکاری محکموں کے ملازمین کی اپیلیں التوا کا شکار ہیں۔سندھ سروس ٹریبول کے چیئرمین صادق حسین بھٹی 18جولائی2025 کو ریٹائرہو گئے تھے اور3 ماہ ہونے کو ہیں مگر سندھ سروس ٹریبول میں چیئرمین کا تقرر نہ ہو سکا جس کی وجہ سندھ سروس ٹریبونل میں تبادلے تقرریوں،برطرفی یا معطلی ،ترقی کے تنازعات، سنیارٹی کے مسائل ،تنخواہ، الائونس یا پنشن سے متعلق شکایات، غیرقانونی تقرریوں یا برطرفیوں کی سیکڑوں اپیلیں التوا کا شکار ہیں۔ اس سے قبل ممبر طارق محمود کھوسو 16جون 2025کوریٹائر ہوئے تھے جن کی جگہ عرفان احمدمیو راجپوت کو تعینات کر دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ تقریبا 40 سے...
خورشید رضوی ‘ ادب کی دنیا میں ایک مستند نام ہیں۔ ان کی‘ ایک خوشبودار کتاب نظر سے گزری ۔ نام تالیف تھا۔ مختلف خاکے‘ مضامین اور تراجم کا ایک جاندار مجموعہ۔ پڑھتا چلا گیا۔ تقریباً ایک شب کے جگ رتے میں یہ قیمتی تصنیف پڑھ ڈالی۔ اب عادت سی بن گئی ہے۔ کہ ہر کتاب کو دو سے تین بار پڑھتا ہوں ۔ کیونکہ صرف ایک بار پڑھنے سے کسی بھی تصنیف کو باریکی سے سمجھنا قدرے مشکل ہے۔ خورشید رضوی صاحب سے ملاقات آج تک نہیں ہو پائی۔ ویسے میں جن لوگوں کی نثر یا شاعری کو پسند کرتا ہوں۔ ان سے بہت کم ہی ملتا ہوں۔ اس عجیب عادت کا وجود صرف ایک وجہ سے ہے۔ جب...
18اکتوبر2007 یہ تاریخ محض کیلنڈر پر رقم ایک دن یا تاریخ ہی نہیں، بلکہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں جمہوریت کی بحالی کے لیے دی گئی قربانیوں، عوامی محبت کی مثالوں اور دہشت گردی کی خون آشام سیاہ اندھیری راتوں کے درمیان امید کے چراغ اور زندگی کی علامت بن چکی ہے۔ یہ وہ دن تھا جب دخترِ مشرق، محترمہ بینظیر بھٹو،آٹھ برس کی طویل جلاوطنی کے بعد اس مٹی کی خوشبو اور محبت کی خاطر، جمہوریت کی بحالی کے لیے جسے اْن کے والد جمہوریت کے عظیم رہنما سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے اپنے لہو سے سیراب کیا تھا، وطن واپس لوٹیں۔ اس دن کراچی کے شاہراہ فیصل پر لاکھوں لوگوں کا جمِ غفیر، امیدوں اور امنگوں کے...
شرم الشیخ میں گزشتہ پیر کو اٹھائیس مغربی و مشرقی سربراہانِ مملکت و حکومت کی مبارک سلامت خوشامد کے شور میں فلسطین کی ایک اور جبری منگنی تو کروا دی مگر یہ بھی گزشتہ کی طرح بہت دیر چلنے والی نہیں۔تقریب میں اسرائیلی اور حماسی نمایندوں کے سوا سب تھے۔ میزبانی تو مصری صدر السیسی کے سپرد تھی مگر سب مہمان سات سمندر پار امریکا کے نیوتے پر یہاں جمع ہوئے تھے۔یہ شاید پہلی ایسی بین الاقوامی تقریب تھی جس میں میزبان ( مصر ) مہمان اور مہمان ( ٹرمپ ) میزبان تھا۔ مہمان خود ہی گواہ اور دستخط کنندہ بنے ، خود ہی ایک دوسرے کی مبارکی قبول کی۔انیس سو ترانوے کے اوسلو سمجھوتے میں کم ازکم ایک فلسطینی...
نئی دہلی:۔ بھارت نے افغانستان کے حوالے سے پاکستان کو کھلی دھمکی دے دی ہے۔ انڈین وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بھارت افغانستان کی صورتِ حال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے۔ رندھیر جیسوال نے کہا کہ بھارت افغانستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور آزادی کے لیے پوری طرح پُرعزم ہے اور افغانستان کی حمایت جاری رکھے گا۔ بھارتی ترجمان نے کہا کہ پاکستان دہشت گرد تنظیموں کی پناہ گاہ ہے، دہشت گردی کی مالی معاونت کرتا ہے اور اپنی ناکامیوں کا الزام پڑوسیوں پر ڈالتا ہے۔ رندھیر جیسوال کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اس بات سے برہم ہے کہ طالبان حکومت اپنے علاقے پر خودمختاری قائم کیے ہوئے...
راولپنڈی: عمران خان کا کہنا ہے کہ تاریخ سے ثابت ہے کہ ملٹری ڈکٹیٹرز کا صرف بندوق کے زور پر ہر چیز کا حل نکالنے کا فارمولہ کبھی دیرپا اور کامیاب ثابت نہیں ہوا۔ افغانستان کے ساتھ مسئلے کا حل فوجی نہیں سیاسی ہے، لہذا یہ سیاستدانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ معاملہ فہمی سے ملک میں دیرپا امن کا قیام یقینی بنائیں۔ اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے تفصیلی پیغام میں کہا ہے کہ میں سہیل آفریدی کو خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ بننے پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ سہیل آفریدی میرے آئی ایس ایف کے دیرینہ اور وفادار ساتھیوں میں سے ہیں۔ مجھے پوری امید ہے کہ وہ توقعات اور تحریک انصاف کے...
جاپان میں ایک شہری نے فوڈ ڈیلیوری پلیٹ فارم میں خامی کو استعمال کرتے ہوئے لاکھوں روپے کا مفت کھانا کھا لیا۔ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق جاپان کے شہر ناگویا سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ شخص نے Demae-can نامی پلیٹ فارم میں موجود خامی کو استعمال کرتے ہوئے ری فنڈ پالیسی کا غلط کرتے ہوئے 24 ہزار ڈالر (67 لاکھ 46 ہزار پاکستانی روپے) مالیت کا کھانا کھا لیا۔ ٹاکویا ہگاشیموٹو نامی شخص پلیٹ فارم پر آرڈر دیتے اور کھانا موصول ہونے کے باوجود کھانا نہ ملنے کی شکایت کرتے تاکہ ری فنڈ کو بچا سکیں۔ دو سال کے عرصے میں انہوں نے 1095 آرڈر حاصل کیے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹاکویا (جو کہ برسوں سے...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2025ء) آئی ایم ایف نے پاکستان کی ٹیکس وصولیوں میں کمی ہونے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ دفاع، انفرااسٹرکچر یا مسابقت بڑھانے کے لیے دی جانے والی سبسڈی جیسے اخراجات کے دباو سے گریز کیا جائے اور ٹیکس کے خلاف مزاحمت کم کر کے مالیاتی استحکام پیدا کیا جائے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے سالانہ اجلاس کے دوران جاری کردہ فسکل مانیٹر 2025ء رپورٹ کے مطابق پاکستان کارواں مالی سال 2025-26ء میں مالی خسارہ جی ڈی پی کا 4.1فیصد رہنے کی توقع ہے جو گزشتہ مالی سال2024-25ء کے 5.3فیصد سے کم ہے مگر حکومت کے مقرر کردہ ہدف 3.9فیصد سے کچھ زیادہ ہے۔آئی ایم ایف نے تجویز دی ہے کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنیوا: اقوامِ متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (WFP) نے کہا ہے کہ 11 اکتوبر سے جنگ بندی کے بعد سے اب تک بہت کم ٹرک غزہ کے اندر داخل ہوسکیں ہیں، جس کی وجہ سے ، یہ مقدار اب بھی متاثرہ آبادی کی فوری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ناکافی ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ورلڈ فوڈ پروگرام کی ترجمان عبیر عطفہ نے بتایا کہ جنگ بندی نے ہمیں ایک محدود مگر قیمتی موقع فراہم کیا ہے اور WFP تیزی سے اپنی کارروائیاں بڑھا رہا ہے تاکہ ان خاندانوں تک خوراک پہنچائی جا سکے جو مہینوں سے محاصرے، بے گھری اور بھوک کا شکار ہیں۔ان کے مطابق 11 سے 15 اکتوبر کے درمیان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ: حماس نے مصر، قطر اور ترکی سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے بقیہ نکات پر عملدرآمد کے عمل کی نگرانی کا سلسلہ جاری رکھیں۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس نے ان تینوں برادر ممالک کے مخلصانہ کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی دو سالہ کوششوں، مذاکرات کی میزبانی، اختلافات ختم کرنے اور رکاوٹیں دور کرنے کی کاوشوں کے نتیجے میں غزہ پر مسلط جنونی جنگ کا خاتمہ ممکن ہوا۔حماس کے ترجمان نے کہاکہ ثالث ممالک اب بھی معاہدے کے اہم نکات، خاص طور پر انسانی امداد کی فراہمی، رفح بارڈر کو دو طرفہ آمد و رفت کے لیے کھولنے، اور گھروں، اسپتالوں، اسکولوں اور بنیادی...
ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اہلسنت کے امیر کا کہنا تھا کہ ملکی صورتحال کے پیش نظر تمام واقعات کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن بنایا جائے اور سینکڑوں بے گناہ کارکنوں کو فی الفور رہا کیا جائے، بے بنیاد مقدمات ختم کئیے جائیں، شہدا کے لواحقین اور زخمیوں کو مالی امداد دی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اہل سنت نے موجودہ حالات میں حکمت عملی طے کرنے کیلئے آج لاہور میں کل جماعتی اجلاس منعقد کیا ہے، جس میں موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اس سلسلے میں امیر جماعت اہل سنت پاکستان علامہ پروفیسر سید مظہر سعید کاظمی، سابق وفاقی وزیر ورکن سپریم کونسل جماعت اہل سنت صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی، رکن...
پی ٹی آئی کی محبت میں سول سروس چھوڑنے والے افسر سلیمان شاہ راشدی نے عمران خان پر ذاتی مفادات کی سیاست کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی جان، سیاسی مستقبل اور نسلوں پرانی پیپلز پارٹی سے وفاداری عمران خان کے لیے قربان کی، مگر آخرکار انہیں احساس ہوا کہ عمران خان کی جدوجہد صرف اپنے ذاتی اور خاندانی مفادات کے گرد گھومتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی مظاہرین پر تشدد، انفارمیشن گروپ کے سرکاری افسر نے استعفیٰ دے دیا سلیمان شاہ راشدی نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کا اصل مقصد اقتدار میں واپسی کے لیے اسٹیبلشمنٹ پر دباؤ ڈالنا ہے اور اگر وہ کسی کو ساتھ نہ ملا سکیں تو...
راولپنڈی: پنجاب بھر میں سیکیورٹی کی صورت حال کے پیش نظر سرکاری اور نجی اسکولوں میں طلبہ طالبات کی سیکیورٹی کے لیے نئی ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے اور روزانہ اسکول بیگز کی چیکنگ ہوگی۔ محکمہ تعلیم کے مطابق صوبہ بھر کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں طلبا و طالبات کی سلامتی اور تحفظ کے لیے نئی ایڈوائزری جاری کر دی ہے، جس کے تحت اسکول آنے والے تمام طلباو طالبات کے حفظ ماتقدم کے طور پر اسکول بیگز کی روزانہ چیکنگ لازمی قرار دے دی گئی ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ تمام سرکاری پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں سی سی ٹی وی کیمرے لازمی قرار دے دیے گئے ہیں۔ محکمہ تعلیم نے سیکیورٹی خطرات کے باعث...

سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی ابتدائی تخمینہ رپورٹ ؛822 ارب کا نقصان ،ایک ہزار سے زائد جانیں ضائع:احسن اقبال
سٹی 42:وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی ابتدائی تخمینہ رپورٹ سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ سیلاب سے بہت تباہی آئی ہے ,حالیہ چند ہفتوں میں پاکستان نے بہت بڑے سیلاب کا سامنا کیا ہے۔ احسن اقبال نے بتایا کہ نقصانات کا ابتدائی تخمینہ رپورٹ مرتب کرکے وزیراعظم کو بھجوائی ہے۔ایک ہزار سے زیادہ جانیں ضائع ہوئی ہیں۔ ابتدائی تخمینہ کے مطابق 822 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے،سب سے زیادہ زرعی شعبے میں 430 ارب روپے ، انفراسٹرکچر کو 307 ارب روپے کا نقصان ہوا۔پنجاب میں دو لاکھ 13 ہزار، بلوچستان میں 6 ہزار سے زائد گھر تباہ ہوئے۔جبکہ سندھ میں 3332 اور کے پی میں 3200 سے...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے والوں، ہتھیار اٹھانے والوں اور قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان قائداعظم کا ملک ہے جہاں انتہاپسندی، بے امنی اور شرپسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ یہ بات انہوں نے جمعیت علمائے پاکستان کے سیکرٹری جنرل شاہ اویس نورانی سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں قومی یکجہتی، مذہبی ہم آہنگی اور معاشرتی رواداری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ کسی بے گناہ شخص کے خلاف کارروائی نہیں کی جائے گی۔ جو افراد بے گناہ ثابت ہوں، انہیں فوری طور پر رہا کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ غزہ کو فوری طور پر بحالی اور شفا کی ضرورت ہے، ترکی یہ یقینی بنانے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان موجودہ معاہدہ دیرپا امن کی بنیاد بنے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق استنبول میں پانچویں ترکی اورافریقہ بزنس اینڈ اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے صدر اردوان نے کہا کہ اسرائیل کے ماضی کے ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے ہمیں محتاط رہنا ہوگا کیونکہ غزہ کو فوری طور پر بحالی اور تعمیرِ نو کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ترکیہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے متحرک کردار ادا کر رہا ہے اور موجودہ معاہدے کو ایک دیرپا سیاسی حل...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2025ء) ملک کا وہ علاقہ جہاں سردی کی آمد کی بجائے موسم دوبارہ گرم ہو جانے کی پیشن گوئی کر دی گئی، ماہرین موسمیات کی پیشن گوئی نے سردیوں کی آمد کے منتظر ملک کے بڑے شہر کے رہائشیوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کے سبب درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق 3 روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 2 ڈگری اضافے سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کر سکتا ہے۔ شہر میں اس دوران گرم و خشک موسم متوقع ہے جبکہ شمال مغربی گرم...